واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بنگلور ٹیسٹ،رنز کا ہمالیہ سر کر نا پاکستان بیٹسمینوں کیلئے چیلنج،گنگولی کی ڈبل سنچری بھارت کے 626 رنز

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-12-07, 11:23 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مقام: Karachi -Pakistan
مراسلات: 591
کمائي: 1,824
شکریہ: 100
112 مراسلہ میں 243 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بنگلور ٹیسٹ،رنز کا ہمالیہ سر کر نا پاکستان بیٹسمینوں کیلئے چیلنج،گنگولی کی ڈبل سنچری بھارت کے 626 رنز

بنگلور ٹیسٹ،رنز کا ہمالیہ سر کر نا پاکستان بیٹسمینوں کیلئے چیلنج،گنگولی کی ڈبل سنچری بھارت کے 626 رنز

بنگلور، بھارت (عبدالماجدبھٹی، نمائندہ خصوصی) بھارت کی جانب سے رنزکے ہمالیہ کو سرکرنے کیلئے پاکستانی بیٹسمینوں کی صلاحیتوں کا کڑا امتحان ہے۔ ایک ایسی وکٹ پر جہاں ابتدائی دو دن بولنگ کے لیے مدد کم تھی۔ وکٹ خراب ہوتی جا رہی ہے اور ہر اوور میں ایک دو گیندیں نیچے رہ رہی ہیں، اس لیے پاکستان کے لیے حالات زیادہ سازگار نہیں ہیں اور وکٹ پر انیل کمبلے کا جادو چل سکتا ہے۔ پاکستانی بیٹسمین توجہ اور بھرپور محنت کے ساتھ میلہ لوٹ سکتے ہیں لیکن وکٹ کا رویّہ دیکھتے ہوئے پاکستان کے لیے حالات زیادہ سازگار دکھائی نہیں دیتے۔ ہوم گراوٴنڈ پر انیل کمبلے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، تاہم بھارت نے بڑا اسکور بنانے کے بعد ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف29 سال میں پہلی ٹیسٹ سیریزکی جیت کو یقینی بنا دیا ہے۔ بھارت نے بھارت میں آخری سیریز 1979میں جیتی تھی۔ بھارتی بیٹنگ نے دو دن میں کمزور پاکستانی بولروں کی خوب پٹائی کی۔ سرووگنگولی نے پہلی ڈبل سنچری اسکورکی۔ یووراج نے اپنا سب سے زیادہ اسکور169رنز بنایا۔ 18ماہ بعد قومی ٹیم میں آنے والے عرفان پٹھان بھی اپنے سینئر سے کم نہ نکلے اور پہلی سنچری بناکر بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں کامیاب رہے۔ شعیب اخترکی انجری نے ایک بار پھر سوالات کوجنم دیا ہے اور راولپنڈی ایکسپریس پھر پٹری سے اترگئی۔ اسٹرائیک بولر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات نے پانچ وکٹیں لیں لیکن ٹرمپ کارڈ دانش کنیریا اس بار بھی نہ چل سکے۔ چنا سوامی اسٹیڈیم میں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں چائے کے وقفے کے بعد626 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ تیسرے ٹیسٹ میں دوسرے دن کھیل ختم ہونے پر پاکستان نے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر86 رنز بنائے تھے۔ بھارت کی برتری کو ختم کرنے کے لیے اسے540 رنز درکار ہیں لیکن پاکستان کا پہلا ہدف فالو آن سے بچنا ہے۔ پاکستان کو فالوآن سے بچنے کے لیے341 رنزکی ضرورت ہے، اس لیے میچ کے نتیجے میں تیسرے دن کا کھیل اہم کردار ادا کرے گا۔ بھارت ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لیے مضبوط امیدوار ہے۔ سلمان بٹ85گیندوں پر9چوکوں کی مدد سے 50 رنز بناکرکریز پر موجود ہیں۔کپتان یونس خان 33گیندوں پر سات رنز بنا کرکھیل رہے ہیں۔ سلمان بٹ اور یاسر حمید نے پاکستان کو59 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ دیا۔ یاسر حمید کی سیریز میں خراب فارم برقرار رہی وہ 19رنز بناکر انیل کمبلے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کر نے والے سلمان نے نئی دہلی ٹیسٹ میں67 رنز بنانے کے بعد ایک اور اچھی اننگز کھیلی۔ سیریز میں ان کی دوسری نصف سنچری نے پاکستان کا بہتر جواب دیا ہے۔ بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میں626 رنز بناکر تیسرے ٹیسٹ میں پاکستانی بولنگ کے خلاف ایک مرتبہ پھر600کا ہندسہ عبورکیا ہے، جس سے پاکستان کی کمزور بولنگ کی قلعی کھل گئی۔ قبل ازیں سروو گنگولی کی پہلی ڈبل سنچر ی اور عرفان پٹھان کی میڈن ٹیسٹ سنچری نے بھارت کو پاکستان کے خلاف چنا سوامی اسٹیڈیم میں بڑا اسکور بنانے میں مدد دی۔ بھارت نے پہلی اننگز میں626 رنز بنائے۔ یہ اس میدان پرکسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ 2005ء میں پاکستان نے بھارت کے خلاف 570 رنز بنائے تھے۔گنگولی جو اپنے کیریئرکا 99واں میچ کھیل رہے تھے، انہوں نے پہلی بار ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل ان کا سب سے زیادہ اسکور173رنز تھا جو انہوں نے سری لنکا کے خلاف ممبئی میں1997ء میں بنایا تھا۔گنگولی نے اپنے دو سو رنز یاسر عرفات کو کورڈرائیوکے ذریعے دو رنز بنا کر لیے۔ انہوں نے یہ سنگ میل325گیندوں پر26 چوکوں اور دانش کنیریا کو مارے گئے ایک چھکے کی مدد سے عبورکیا۔ عرفان پٹھان جس وقت کریز پر آئے اس وقت بھارت کا اسکور427 رنز تھا اور لگ رہا تھا کہ پاکستانی بولر بقیہ چار وکٹوں کو سمیٹ دیں گے لیکن بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے عرفان پٹھان نے سابق کپتان کے ہمراہ178رنزکی ریکارڈ شراکت قائم کی، دونوں کی پارٹنرشپ میں 220گیندیں شامل تھیں۔ شعیب اختر جو دوسرے دن صبح ہی سے گراؤنڈ میں موجود تھے لیکن پہلے دن ساڑھے تین گھنٹے میدان سے باہر رہنے کی وجہ سے انہیں بولنگ نہ مل سکی۔ وہ گراؤنڈ پر بے بسی کے عالم میں جونیئر بولروں کو ہدایات دیتے رہے۔ پاکستان تین بولروں محمد سمیع ، یاسر عرفات اور دانش کنیریا کے ساتھ اٹیک کر رہا تھا جبکہ یونس خان نے وقفے وقفے سے یاسر حمید اور سلمان بٹ کو بھی بولنگ دی۔ شعیب اختر کی عدم موجودگی میں پاکستانی بولنگ میں جان دکھائی نہیں دے رہی تھی جبکہ فیلڈنگ بھی معیاری نہ تھی۔کئی بار گیند فیلڈروں کے ہاتھ سے نکلتی رہی۔گنگولی نے35 سال کی عمر میں شاندار ڈبل سنچری بنائی۔ ان کی اننگزکا خاتمہ دانش کنیریا نے کیا۔ چائے کے وقفے سے قبل دانش نے گنگولی کو بولڈ کردیا۔ پرنس آف کول کتہ نے239 رنزکی اننگز کھیلی، وہ 9 گھنٹے سے زائدکریز پر رہے اور361گیندوں کا سامنا کیا۔ ان کی کیریئرکی بیسٹ اننگز میں 30چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔گنگولی اور عرفان پٹھان کی شراکت پاک، بھارت سیریزکا نیا ریکارڈ ہے۔2005ء میں موہالی میں عبدالرزاق اور کامران اکمل کے درمیان7ویں وکٹ پر184 رنزکا اضافہ ہوا تھا۔گنگولی کی اننگز پاک، بھارت میچوں میں چھٹا بڑا اسکور ہے۔ ان سے قبل سہواگ نے 309، جاوید میاں داد نے280 ، راہول ڈریوڈ نے270، یونس خان نے267 اور سہواگ نے254 رنز اسکورکیے تھے۔ ڈیڑھ سال بعد بھارتی ٹیم میں آنے والے عرفان پٹھان نے پراعتماد انداز میں واپسی کا عندیہ دیا، انہوں نے پچاس رنز83گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے اسکورکیے۔ نصف سنچری بنانے کے بعد انہوں نے جارحانہ انداز اختیارکیا۔ چائے کے وقفے پر میزبان ٹیم کا اسکور 7وکٹ پر611 رنز تھا۔ وقفے کے بعد بھارت کے بقیہ تین وکٹ15 رنزکے اضافے کے بعد گر گئے۔ انیل کمبلے کو دانش نے ایل بی ڈبلیو آوٴٹ کیا۔ اس کے بعد اگلے اوور میں ہربھجن سنگھ کو یاسر عرفات نے بولڈ کردیا۔ نوجوان یاسر نے پہلے ٹیسٹ میں پانچ وکٹ حاصل کیے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چوتھے پاکستانی بولرہیں۔ اشانت شرما کے کریز پر آنے کے بعد لگ رہا تھا کہ عرفان پٹھان پہلی ٹیسٹ سنچری سے محروم رہیں گے۔ اشانت کے خلاف ایل بی ڈبلیوکی دو پُراعتماد اپیلیں مسترد ہوئیں۔ اگلے اوور میں عرفان نے دانش کو مڈوکٹ پر چھکا مارکر اپنی سنچری مکمل کی اور اگلی گیند پر آوٴٹ ہوگئے۔ عرفان نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر سنچری اسکور کی، وہ177گیندوں پر102رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، انہوں نے چار چھکے اور دس چوکے مارے۔ بھارتی ٹیم چائے کے وقفے کے20 منٹ بعد آوٴٹ ہوگئی۔ یاسر عرفات نے ڈیبیو پر161رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کیں۔ دانش کنیریا مہنگے رہے، ان کی بولنگ فارم زیادہ اچھی دکھائی نہیں دے رہی۔ دانش نے168رنزکے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔دوسرے دن بھارت نے365 رنز پانچ وکٹ سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی۔ سمیع کے اوور میں دنیش کارتک کے خلاف ایل بی ڈبلیوکی اپیل ہوئی مگر امپائر نے شک کا فائدہ بھارتی بیٹسمین کو دیا۔ اگلے اوور میں سائمن ٹوفل نے دنیش کارتک کو یاسر عرفات کی بولنگ پر شک کا فائدہ دیا۔ بھارتی بیٹسمین گنگولی زبردست فارم میں تھے، انہوں نے150رنز 241گیندوں پر 23چوکوں کی مدد سے اسکورکیے۔ پاکستان کو پہلے سیشن میں پہلی کامیابی یاسر عرفات نے دلوائی جب آوٴٹ آف فارم دنیش کارتک سیریز میں اپنا سب سے زیادہ اسکور24رنز بناکر آوٴٹ ہوئے، تاہم انہوں نے گنگولی کے ساتھ 66رنز کی شراکت قائم کی۔
ابو کاشان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, کارڈ, پاکستان, پاکستانی, مکمل, امتحان, جیت, جواب, خلاف, خان, خصوصی, سال, سری لنکا, شاندار, عالم, صلاحیتوں, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وکٹ کیپر بیٹسمین ذوالقرنین حیدر پراسرار طور پر غائب مزمل فاروق خبریں 5 08-11-10 09:11 PM
ایڈن گارڈنز کی وکٹ بیٹسمینوں کی جنت ہے، جیف لاسن عبدالقدوس کرکٹ 0 03-12-07 04:02 PM
برسبین میں شکست کے ذمہ دار بیٹسمین ہیں، جے وردھنے خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 13-11-07 11:06 AM
پاکستان کے سب سے قابل اعتماد بیٹسمین محمدیوسف سلیکٹرزکا اعتمادحاصل نہ کرسکے؟ خرم شہزاد خرم کرکٹ 9 09-08-07 11:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger