واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

بلیک واٹر کے خلاف اپیل کریں گے: عراق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-10, 12:36 AM   #1
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بلیک واٹر کے خلاف اپیل کریں گے: عراق

بلیک واٹر کے خلاف اپیل کریں گے: عراق

عراق کی حکومت نے امریکہ میں عراقی شہریوں کی طرف سے نجی سکیورٹی کمپنی بلیک واٹر کے خلاف دائر مقدمے میں عراقی شہریوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عراقی حکومت کے ایک ترجمان علی دادباغ نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ حکومت بلیک واٹر کے خلاف شہریوں کی طرف سے دائر مقدمے میں شہریوں کی مکمل حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت امریکہ کی وزارتِ انصاف سے کہے گی کہ بلیک واٹر جس کا نام تبدیل کر کے اب ایکس ای سروسز رکھ دیا گیا ہے کے اہلکاروں کے خلاف مقدموں کا از سر نو جائزہ لے۔ اس کمپنی کے اہلکاروں پر سن دو ہزار سات میں بغداد میں چودہ عراقی شہریوں کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

امریکہ میں ایک وفاقی عدالت نے بلیک واٹر کے ان اہلکاروں کے خلاف الزامات کو رد کر دیا تھا۔تاہم دادباغ کا کہنا ہے کہ عدالت نے یہ فیصلہ تکنیکی بنیادوں پر سنایا ہے۔عراق نے امریکی عدالت کے فیصلے کو ناقابلِ قبول اور غیر منصفانہ قرار دیا تھا۔

خیال رہے کہ بغداد کے نصور سکوائر میں ہونے والی ان ہلاکتوں سے جہاں عراق اور امریکہ کے تعلقات میں تناٰؤ پیدا ہوا تھا وہیں جنگ زدہ علاقوں میں امریکی ٹھیکیدار کمپنیوں کے کام کرنے پر بھی سوال اٹھائے گئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد امریکی حکام نے بلیک واٹر کے سکیورٹی ٹھیکے میں توسیع روک دی تھی اور کمپنی نے اپنا نام بلیک واٹر سے بدل کر زی سروسز رکھ لیا تھا۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
sahj (07-01-10), کنعان (07-01-10), ھارون اعظم (22-01-11), یاسر عمران مرزا (07-01-10), عروج (22-01-11)
پرانا 07-01-10, 12:59 AM   #2
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,081
کمائي: 110,108
شکریہ: 12,555
4,514 مراسلہ میں 15,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم بھائی

اس اپیل کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا وہ بھی خارج ہو جائے گی، اپیل کے لئے یہ بات بہت ضروری ہوتی ھے کہ جو پوائنٹ لگا کر کورٹ نے فیصلہ کیا ھے اس پوائنٹ پر بڑی طاقت ور گراؤنڈ بنانی ہوتی ھے اور پھر اس پر جیوری بنچ کی مرضی ھے کہ وہ ان کے ریپریزنٹر کو بھی وہاں بلوائے یا اس کے بغیر ہی فیصلہ کر دے۔ بہت مشکل ھے۔

والسلام
__________________

کنعان آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (07-01-10)
پرانا 07-01-10, 01:46 AM   #3
ذیلی ناظم

عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 21
مراسلات: 6,268
کمائي: 152,337
شکریہ: 4,794
4,340 مراسلہ میں 10,885 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جو بھی ہو۔۔۔ یہ تو واضح ہوگیا
کہ عراق ۔۔۔۔۔۔ پاکستان سے تو اچھا ہے۔۔۔۔۔
عدنان دانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (07-01-10)
پرانا 07-01-10, 01:08 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عدنان بھائی
پاکستان سے اچھا کیوں؟
راجہ اکرام آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (07-01-10)
پرانا 25-02-10, 08:12 AM   #5
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,519
کمائي: 55,688
شکریہ: 5,981
1,908 مراسلہ میں 5,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بلیک واٹر نے افغانستان میں ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا، امریکی سینیٹ

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی بدنام زمانہ پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر کے ملازمین پر افغانستان میں ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ بات امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی تحقیقات میں سامنے آئی ہیں جس کے مطابق یہ انکشاف ہوا ہے کہ امریکی فوج نے افغانستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر آنکھیں بند کررکھی تھیں اور سیکورٹی کمپنی کے ملازمین کو منظوری کے بغیر ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت حاصل تھی۔ کمیٹی چیئرمین سینیٹر کارل لیون کا کہنا ہے کہ بلیک واٹر افغانستان میں بغیر کسی نگرانی کے کام کرتی رہی ہے اور اس پر کوئی قانون لاگو نہیں کیا گیا اور ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال سے بعض اوقات عام شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ کمیٹی نے بلیک واٹر کی خدمات لینے کے عمل کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع بلیک واٹر میں شامل کچھ گارڈز نشے کے عادی ہیں اور ان کا سنگین مجرمانہ ریکارڈ ہے ۔رپورٹ میں بلیک واٹر کے گارڈز کی طرف سے فائرنگ سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کے چند واقعات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ دوران تحقیقات یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بلیک واٹر ملازمین ، امریکی فوج کے زیر کنٹرول ذخائر سے ہتھیار حاصل کرتے رہے ہیں ۔اس سلسلے میں ذمہ دار امریکی فوجی حکام کی کمیٹی کے سامنے پیشی کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
روزنامہ جنگ
25فروری2010
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری
sahj آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-01-11, 02:34 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 39
مراسلات: 3,699
کمائي: 42,837
شکریہ: 11,456
2,252 مراسلہ میں 5,179 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
بلیک واٹر نے افغانستان میں ہتھیاروں کا بے دریغ استعمال کیا، امریکی سینیٹ

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی بدنام زمانہ پرائیویٹ سیکورٹی کمپنی بلیک واٹر کے ملازمین پر افغانستان میں ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال کے الزامات سامنے آئے ہیں۔ یہ بات امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کی تحقیقات میں سامنے آئی ہیں جس کے مطابق یہ انکشاف ہوا ہے کہ امریکی فوج نے افغانستان میں بلیک واٹر کی سرگرمیوں پر آنکھیں بند کررکھی تھیں اور سیکورٹی کمپنی کے ملازمین کو منظوری کے بغیر ہتھیار استعمال کرنے کی اجازت حاصل تھی۔ کمیٹی چیئرمین سینیٹر کارل لیون کا کہنا ہے کہ بلیک واٹر افغانستان میں بغیر کسی نگرانی کے کام کرتی رہی ہے اور اس پر کوئی قانون لاگو نہیں کیا گیا اور ہتھیاروں کے بے دریغ استعمال سے بعض اوقات عام شہریوں کی ہلاکتوں کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔ کمیٹی نے بلیک واٹر کی خدمات لینے کے عمل کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ متنازع بلیک واٹر میں شامل کچھ گارڈز نشے کے عادی ہیں اور ان کا سنگین مجرمانہ ریکارڈ ہے ۔رپورٹ میں بلیک واٹر کے گارڈز کی طرف سے فائرنگ سے عام شہریوں کی ہلاکتوں کے چند واقعات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ دوران تحقیقات یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ بلیک واٹر ملازمین ، امریکی فوج کے زیر کنٹرول ذخائر سے ہتھیار حاصل کرتے رہے ہیں ۔اس سلسلے میں ذمہ دار امریکی فوجی حکام کی کمیٹی کے سامنے پیشی کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔
روزنامہ جنگ
25فروری2010
ھر شخص جانتا ھےکفار کی چالوں کو، مگر سپاھیوں کی اورکرکٹروں کی تربیت انہی سے کروانی ھے۔ وہ مسلمانوں کے دوست نہیں، احادیث تو یہی بتاتی ھیں اور سبق ھم نے تاریخ سے بھی نہیں لینا۔ کون مُکّر سکتا ھے کہ پاکستان میں امریکی شہری ھماری ھر سرگرمی پرنظر رکھے ھوئے نہیں ھیں؟
عروج آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 22-01-11, 06:09 PM   #7
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,078
کمائي: 117,429
شکریہ: 14,667
4,078 مراسلہ میں 12,438 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عروج بہن، اتنی پرانی خبروں پر تبصرہ کرنے سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ آپ اگر موجودہ موضوعات پر توجہ مرکوز رکھیں تو باقی ممبران کا بھی فائدہ ہوگا۔
__________________

http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
asakpke (25-01-11), کنعان (22-01-11)
پرانا 25-01-11, 01:04 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 625
کمائي: 11,653
شکریہ: 0
344 مراسلہ میں 655 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default Fawad – Digital Outreach Team – US State Department

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عروج مراسلہ دیکھیں
کون مُکّر سکتا ھے کہ پاکستان میں امریکی شہری ھماری ھر سرگرمی پرنظر رکھے ھوئے نہیں ھیں؟
کسی بھی بحث کا بنيادی اصول ہے کہ حقائق اور ميسر شواہد کی بنياد پر دلائل اور گفتگو کی جاۓ۔ اس ضمن ميں حکومت پاکستان اور وزيراعظم پاکستان کے ان بيانات کو کوئ اہميت نہيں دی گئ جس ميں انھوں نے واضح کيا ہے کہ يہ تمام الزامات بالکل غلط اور محض ڈس انفارميشن ہے۔

پاکستان ميں رہنے اور کام کرنے والے ہر غير ملکی کو ويزے کے اجراء کی ذمہ دار حکومت پاکستان اور متعلقہ پاکستانی محکمے اور ايجينسياں ہیں۔

ميں آپ کو يہ بھی باور کروانا چاہتا ہوں کہ پاکستان ميں رہنے اور کام کرنے والا ہر امريکی شہری حکومت پاکستان سے منظور شدہ ويزے کی بنياد پر کام کر رہا ہے۔ پاکستان کے حکومتی اہلکاروں نے عالمی قوانين اور روايات کے عين مطابق انھيں يہاں رہنے اور کام کرنے کی مکمل اجازت دی ہے۔

يہ نقطہ بھی قابل توجہ ہے کہ رائج عالمی قوانين کے عين مطابق حکومت پاکستان کو اس بات کا پورے اختيار حاصل ہے کہ وہ پاکستان کے اندر رہائش پذير اور کام کرنے والے ہر غير ملکی شخص کی نقل وحرکت اور سرگرميوں کے حوالے سے اپنی مرضی کے قواعد وضوابط اور قوانين مرتب کرے۔ پاکستان ميں رہنے والےامريکی شہری اس قانون سے مبرا نہيں ہيں۔

يہ بھی ياد رہے کہ ہزاروں کی تعداد ميں پاکستانی بھی امريکہ ميں رہائش پذير ہيں

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
U.S. Department of State
USUrduDigitalOutreach | Facebook
Fawad آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
فیصلہ, گے, پیدا, والی, لیا, ناقابلِ, نام, مکمل, مدد, ایکس, الزام, امریکہ, از, بدل, برطانوی, جہاں, حکومت, خلاف, خبر, سوال, سات, علی, عدالت, عراق, عراقی

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لاہور میں کالے کوٹوں کی آڑ میں کھیلا جانے والا مکروہ کھیل (قومی اخبارکا اداریہ) جاویداسد خبریں 6 05-10-10 12:17 AM
ایسا بھی ہوتا ہے کھیل کھیل میں مسافر دلچسپ اور عجیب 7 03-10-09 11:26 PM
علم کھیل کھیل میں رضی گپ شپ 30 09-08-09 03:10 AM
صدر پرویز کو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑینگے،کسی کو چھیڑینگے نہیں جو ہمیں چھیڑے گا اُسے چھوڑینگے نہیں ،پرویز الٰہی عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 03:17 AM
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:41 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger