واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-10-08, 10:59 AM   #1
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مقام: کراچی
مراسلات: 426
کمائي: 2,083
شکریہ: 187
268 مراسلہ میں 774 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک

بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک

بلوچستان کے بیشتر شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن میں مقامی لوگوں، ذرائع اور حکام کے مطابق کم سے کم اسّی لوگ ہلاک ہو گئے ہیں۔ زیارت کے تین دیہاتوں میں بڑی تعداد میں مکانات منہدم ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق زیارت کے دو دیہات ورچوم میں امداد کے لیے طبی سامان اور عملے کے ساتھ دو ہیلی کاپٹر روانہ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیارت اور پشین میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے دستوں کو زلزلے سے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف علاقوں میں روانہ کیا گیا ہے۔
حنا آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حنا کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (29-10-08), ابو عمار (29-10-08), ابن جلال (29-10-08)
پرانا 29-10-08, 11:25 AM   #2
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک

نقصان کا اندازہ اس سے کہیں زیادہ ہے۔ زیارت میں ایک پورا گاؤں تودے کی لپیٹ میں آچکا ہےجس کی آبادی کا اندازہ کم ازکم 100 افراد ہے۔ اس کے علاوہ لورالائی میں بھی تباہی ہوئی ہے۔کوئٹہ میں کئی افراد ہوائی فائرنگ کا شکار ہو گئے۔فائرنگ اتنی شدید تھی کہ ہم سب اپنے گھروں میں محصور رہنے پر مجبور رہے۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (29-10-08), ابن جلال (29-10-08)
پرانا 29-10-08, 11:43 AM   #3
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک

میرے آفس میں پڑنے والے کریکس کی تصاویر دیکھیں
Attached Images
   
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (29-10-08)
پرانا 29-10-08, 11:46 AM   #4
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک

اور یہ کچھ مزید بھی ہیں
Attached Images
     
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ابو عمار (29-10-08), ابن جلال (29-10-08), عبدالقدوس (29-10-08)
پرانا 29-10-08, 03:36 PM   #5
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک

میں بھی رات کو تصویروں اور تمام نیوز پوسٹ کردونگا ابھی اپنا کام بہت زیادہ ہیں اوپر سے اسلام آباد ہیڈ آفس والے نیوز مانگ رہے ہیں۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (29-10-08), ابو عمار (29-10-08)
پرانا 29-10-08, 03:37 PM   #6
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,958
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک

یااللہ رحم فرما، ہم گناہ گاروں پر ، ہمیں‌نیک عمال کرنے کی توفیق دے پروردیگار، ہمیں معافی دے دے، ہماری خطائیں‌بخش دے مولائے کل کائینات۔

اللہ تعالٰی مرنے والوں کو آخرت میں اونچا مقام دے اور جو لوگ اس سانحے میں بچ گئے ہیں انکی مدد فرمائے۔ آمین ثم آمین اے رب العالامین۔
وجدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے وجدان کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (29-10-08), ابو عمار (29-10-08), ابن جلال (29-10-08)
پرانا 29-10-08, 03:38 PM   #7
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,958
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک

اردو نیوز ڈیسک آن لائن ایڈیشن

ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ‘زخمیوں کو کوئٹہ سمیت مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا‘ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے

زلزلے کی شدت6.5ریکارڈ کی گئی‘ مرکز کوئٹہ شہر سے 70 کلومیٹر دور شمال مشرق میں تھا

کوئٹہ شہر، زیارت ،سبی ، بولان ، چمن ، قلات،لورالائی اور مستونگ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

ابتدائی طور پر اپنے مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں جاری رہی‘ طبی امدادے ٹیمیں زلزلے سی متاثرہ علاقوں میں بھیج دی گئیں

زیارت کے دو دیہات ورچوم میں امداد کے لیے طبی سامان اور عملے کے ساتھ دو ہیلی کاپٹر بھیج دیے گئے ہیں‘ ترجمان آئی ایس پی آر

زیارت اور پشین میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے دستوں کو زلزلے سے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف علاقوں میں بھیج دیے گئے

زیارت کے دیہات کواس، ورچوم اور کانڑ میں بڑی تعداد میں مکانات منہدم ہو گئے ہیں

میرے مکان کی دیواریں بھی گر گئی ہیں‘ کچھ علاقوں میں پہاڑی تودے گر نے سے زیادہ جانی نقصان کا خدشہ ہے‘ ایم پی اے عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ۔ کوئٹہ ا ور گرد نواح میں بدھ کو علی الصبح یکے بعد دیگر آنے وا لے زلزلے کے متعدد شدید جھٹکوں سے تقریباً 12 گاؤں صفحہ ہستی سے مٹ گئے جس سے ابتدائی اطلاعت کے مطابق 160 سے زا ئد افراد افراد جاںبحق اور سینکڑوں زخمی ہو گئے ۔ ملبے تلے دبے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ ہلاک شد گان اور زخمیوں میں بڑی تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔زخمیوں کو کوئٹہ سمیت مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دیا گیا ہے۔ طبی امدادے ٹیمیں زلزلے سی متاثرہ علاقوں میں بھیج دی گئی ہیں۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ شہر سے 70 کلومیٹر دور شمال مشرق میں بتایا گیا ہے اور زلزلہ پیما مرکز کوئٹہ کے مطابق زلزلے کی شدت6.5ریکارڈ کی گئی. ذرائع کے مطابق کوئٹہ شہر اور گردو نواح زیارت ،سبی ، بولان ، چمن ، قلات،لورالائی اور مستونگ میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے سے سب سے زیادہ زیارت متاثر ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق زلزلے کا پہلا جھٹکا رات چاربجکر تین منٹ پر محسوس کیا گیا۔ زلزلے کے جھٹکے چالیس سیکنڈ تک جاری رہے جس کے بعد درجنوں کچے مکانات زمیں بوس ہوگئے جبکہ بلند و بالا عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہریوں میں خوف ہراس پھیل گیا اورلوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل کر باہر آگئے،خوف و ہراس کے باعث لوگوں کو جگانے کے لئے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی ۔ شہری اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ زیارت کے تین دیہاتوں میں بڑی تعداد میں مکانات منہدم ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق زیارت کے دو دیہات ورچوم میں امداد کے لیے طبی سامان اور عملے کے ساتھ دو ہیلی کاپٹر روانہ کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیارت اور پشین میں فرنٹیر کانسٹیبلری کے دستوں کو زلزلے سے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے مختلف علاقوں میں روانہ کیا گیا ہے۔زیارت سے تعلق رکھنے والے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال نے بتایا ہے کہ زیارت کے دیہات کواس، ورچوم اور کانڑ میں بڑی تعداد میں مکانات منہدم ہو گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کواس میں ان کے اپنے ذاتی مکان کی دیواریں بھی گر گئی ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں پہاڑی تودے گرے ہیں جن سے زیادہ جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ مکانات کے ملبے کے نیچے لوگ ہیں جنھیں باہر نکالنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ادھر پشین کے علاقے خانوزئی کے قریب خوشاب سے ایک خاتون سمیت تین افراد کے ہلاک اور آٹھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زیارت شہر میں یہ اعلانات بھی کیے گئے ہیں کہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت متاثرہ دیہاتوں میں پہنچ جائیں۔ کوئٹہ میں چالیس منٹ کے وقفے سے زلزلے کے دو جھٹکے کیے گئے۔ پہلا زلزلہ ساڑھے چار بجے آیا ہے لیکن اس کی شدت زیادہ نہیں تھی جبکہ سوا پانچ بجے دوسرا زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر چھ اعشاریہ دو بتائی گئی ہے۔ زلزلے کے پہلے جھٹکے کے بعد لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔ابھی تھوڑی دیر ہی گزری تھی کہ اس کے بعد زلزلے کے شدید جھٹکے آئے ہیں جس کے ساتھ کوئٹہ شہر میں بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی۔ اس دوران شہر میں ہوائی فائرنگ کی آوازیں سنائی دیتی رہیں۔ شمالی بلوچستان کے دیگر علاقے جیسے قلعہ عبداللہ، لورالائی اورژوب میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ یاد رہے مئی 1935ء میں کوئٹہ میں تباہ کن زلزلوں سے کوئٹہ شہر میں بھاری نقصان ہوا تھا۔ جس میں بڑی تعداد میں لوگ ہلاک ہو گئے تھے اور عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں۔ کوئٹہ شدید زلزلوں کے زون میں پایا جاتا ہے
وجدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے وجدان کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (29-10-08), ابن جلال (29-10-08)
پرانا 29-10-08, 03:47 PM   #8
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 35
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,385
شکریہ: 8,154
3,795 مراسلہ میں 11,122 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک

آفٹر شاک اب تک آرہے ہیں۔ میں نے 1 بجے اور پھر 3 بجے کے آس پاس کافی واضح جھٹکے محسوس کیے تھے۔
ام طلحہ آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-10-08, 04:16 PM   #9
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,802
کمائي: 2,339,089
شکریہ: 17,793
12,252 مراسلہ میں 28,471 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک

سنا ہے کہ 12 آفٹر شاکس آچکے ہیں
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-10-08, 04:19 PM   #10
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,866
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بلوچستان میں زلزلہ: درجنوں ہلاک

میں تو رات کو واپس سوگیا تھا ہمسائیہ کے گھر میں‌آگ لگی ہوئی تھی وہ بجاکر واپس آکر سو گیا تھا اور پھر دن بارہ بجے دن سویا ہوا تھا اس لیے آفٹر شاکس کے آنے کا مجھے پتہ نہیں چلا
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (30-10-08)
جواب

Tags
کوئٹہ, پوسٹ, لوگ, نیوز, منتقل, آبادی, اردو, اسلام, بچوں, تصاویر, جواب, رات, زلزلہ, شہر, علی, صفحہ, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں بھکاری مافیا کے ہاتھوں ''شاہ دولہ کے چوہوں '' کا استحصال اویسی عمومی بحث 3 11-08-10 06:46 PM
وزیرستان پر میزائل حملے سے قبل امریکہ نے ہمیں آگاہ نہیں کیا‘حملوں سے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں‘ پاکستان ابن جلال خبریں 2 19-09-08 12:51 AM
حکمرانوں کا یوم حساب آچکا،روٹی سے محروم کروڑوں پاکستانی جلوس نکالیں گے،نواز شریف عبدالقدوس خبریں 1 07-01-08 10:09 AM
ذیل میں صوبہ بلوچستان، پاکستان کے شہروں کی فہرست ہے۔ خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 0 11-10-07 09:06 AM
بلوچستان میں دہشت گردی پھیلانے والوں کا نیٹ ورک افغانستان میں ہے: صوبائی پولیس پاکستانی خبریں 0 15-09-07 03:57 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:10 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger