| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
September 14, 2007
بلوچستان پولیس کے سربراہ طارق مسعود کھوسہ نے الزام عائد کیا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کی وارداتوں کے لیے ہمسایہ ملک افغانستان کی سرزمین کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ جمعے کو ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کے بعض رہنماؤں نے کابل میں پناہ لے رکھی ہے اور وہیں سے دہشت گردی کے نیٹ ورک کو کنٹرول کر رہے ہیں: ’افغانستان میں بیٹھے کچھ لوگ احکامات دیتے ہیں اور یہاں پیسے کی تقسیم اور پھر ہونے والی کارروائیوں کے حوالے سے، متعلقہ انٹر پول کے چینلز کے ذریعے، ہم نے یہ اطلاع افغانستان کو بھی پہنچا دی ہے۔ انگلستان کے حوالے سےہربیار مری کی ملک واپسی کے بارے میں بھی بات چیت چل رہی ہے۔‘ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل افغانستان کے صوبے قندھار کے گورنر اسد عبد اللہ خالد نے بھی کہا تھا کہ پاکستانی حکومت سے ناراض بعض بلوچ قبائلی رہنماؤں کو افغانستان میں پناہ دی گئی ہے۔ طارق کھوسہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے تخریبی کارروائیوں کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے ہیں جِس کے باعث اِن وارداتوں میں 15فی صد کمی ہوئی ہے۔ تاہم اُنھوں نے تسلیم کیا کہ عسکریت پسند اب صوبے کے اکثر اضلاع میں پھیل گئے ہیں اور اُن کی تنظیموں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اُن کے بقول کوئٹہ میں فوجیوں اور فرنٹیر کونسٹبلری پر حملہ کرنے والوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ واضح رہے کہ حکومت نے ڈھائی سال قبل سوئی اور ڈیرہ بگٹی سے مسلح قبائل کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا۔ اِس دوران ایک بزرگ سیاسی رہنما نواب اکبر بگٹی کو ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا گیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اُن کے پوتے براہمداغ بگٹی اور صوبائی اسمبلی کے رکن بالاچ مری افغانستان فرار ہوگئے تھے۔ اِن دونوں پر الزام ہے کہ وہ کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی کو چلا رہے ہیں۔
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کوئٹہ, پولیس, پاکستانی, لوگ, آپریشن, اکبر, اللہ, الزام, خلاف, سال, صوبے, صوبائی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پاکستان دھوکے سے بنایا گیا، صوبوں کو علیحدگی کا حق دیاجائے۔ پلیجو | ھارون اعظم | خبریں | 6 | 27-01-10 12:55 AM |
| کراچی: گلستان جوہر میں رات بھر فائرنگ ، پولیس غائب | naeemuddin | خبریں | 8 | 21-01-10 09:18 PM |
| قیام پاکستان کے مخالفین نے ملک بھر میں انتہاپسندی پھیلائی ،ماضی کی غلط پالیسوں نے پاکستان کو مشکلات سے دوچار کر دیا،الطاف حسین | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-02-08 07:32 AM |
| بھارت: کانگریس کے اجلاس میں پاکستان کی صورتحال پر گفتگو | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 08-11-07 05:25 PM |
| ذیل میں صوبہ بلوچستان، پاکستان کے شہروں کی فہرست ہے۔ | خرم شہزاد خرم | میرا پاکستان | 0 | 11-10-07 09:06 AM |