بلوچستان اسمبلی:71 ارب 19 کروڑ روپے کا ٹیکس فر ی خسارے کا بجٹ پیش کوئٹہ (ج
بلوچستان اسمبلی:71 ارب 19 کروڑ روپے کا ٹیکس فر ی خسارے کا بجٹ پیش کوئٹہ (ج
بلوچستان اسمبلی:71 ارب 19 کروڑ روپے کا ٹیکس فر ی خسارے کا بجٹ پیش
کوئٹہ (جنگ نیوز) بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2008-9کے لئے 71ارب 19کروڑ 14لاکھ روپے سے زائد ٹیکس فری بجٹ ہفتہ کو صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، بجٹ میں 8ارب 80کروڑ 61لاکھ روپے سے زائد کا خسارہ ظاہر کیا گیا ہے، آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہؤں اور پنشن میں 20فیصداضافے اور ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر گروپ انشورنس دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف محکموں میں 2ہزار 4سو 25نئی آسامیاں تخلیق کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔صوبائی وزیرخزانہ میر عاصم کرد گیلو نے صوبائی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس اور کنونس الاؤنس میں بھی وفاقی حکومت کے ملازمین کی طرح اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دوران سروس دہشت گردی کے نتیجے میں فوت ہونے والے ملازمین کے لواحقین کے لئے مراعات اور مالی معاونت جاری رہے گی دوران سروس شہید ہونے والے پولیس ،لیویز اور محکمہ جیل خانہ جات کے ملازمین کے لو احقین کوشہید ملازم کی مدت ملازمت تک پوری تنخواہ اداکی جائے گی ۔اسی طرح بی ایف فنڈ میں مرحوم ملازمین کے بچوں اور بیواؤں کے لئے مراعات جاری رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ فوت ہونے والے ملازمین کو لائف انشورنس کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی ۔جبکہ یکم جنوری 2009ء سے تمام صوبائی ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر لائف انشورنس کی مد میں جمع رقم دی جائے گی ۔یہ رقم پہلے صرف ملازمت کے دوران فوت ہو جانے والے ملازمین کو دی جاتی تھی ۔اس مقصد کے لئے قواعد ضوابط بنائے گئے ہیں ۔صوبائی وزیر خزانہ نے آئندہ مالی سال سے گریڈ 1تا 4کے تمام ملازمین کو اگلا گریڈ دینے کا بھی اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ گریڈ 16تا21کے سیکریٹریٹ ملازمین کے یوٹیلٹی الاؤنس میں آئندہ مالی سال سے چار سو روپے ماہانہ اضافہ کیا جارہا ہے۔جبکہ 1تا15کے سیکرٹریٹ ملازمین کے اس الاؤنس میں پہلے ہی ماہانہ چار سو روپے کا اضافہ کیا جاچکا ہے ۔صوبائی وزیرخزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ صوبے کو بدترین مالی مشکلات کا سامنا ہے اسے مشکلات سے نکالنے کے لئے حکومت نے خاطر خواہ اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئی گاڑیوں مشینری اور دوسری دیرپا اشیاء کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ۔تاہم خاص حالات میں محکمہ مالیات کی سفارش پر وزیراعلیٰ کی پیشگی منظوری سے خریداری کی جاسکتی ہے ۔صوبائی وزیرخزانہ نے بجٹ ترجیحات کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم،صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور ذرائع مواصلات کو ترقی دینے کو ترجیح دی گئی ہے ۔فنی تعلیم کے فروغ کے لئے صوبے کے آٹھ شہروں تربت،گوادر،خانوزئی ،مسلم باغ،اوتھل،لورالائی،خضدار اور سبی میں پولی ٹیکنک انسٹیٹیوٹ قائم کئے جارہے ہیں ۔ان اداروں میں سے تین خواتین کیلئے مخصو ص ہوں گے۔جبکہ اس کے علاوہ اوتھل اور ژوب میں دو ریذیڈیشنل کالج بھی قائم کئے جا ر ہے ہیں۔صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اس وقت کسانوں کو ٹیوب ویلوں پر بجلی کے بلوں کے مد میں 2ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے جو آئندہ مالی سال کے دوران بھی برقرار رہے گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|