بش انتظامیہ کو آخری وقت تک ق لیگ کے جیتنے کی امید تھی، امریکی اخبار
بش انتظامیہ کو آخری وقت تک ق لیگ کے جیتنے کی امید تھی، امریکی اخبار
بش انتظامیہ کو آخری وقت تک ق لیگ کے جیتنے کی امید تھی، امریکی اخبار
واشنگٹن (نیرزیدی، نمائندہ جنگ) امریکی اعلی حکام کو اب بھی یہی امید ہے کہ 18/ فروری کو جیتنے والی حزب اختلاف کی پارٹیاں آپس میں تعاون کریں گی اور ایک ایسی مخلوط حکومت بنائیں گی جو صدر پرویز مشرف سے ملکر کام کرسکے لیکن اس کے ساتھ وہ یہ اعتراف بھی کرتے ہیں کہ صدر مشرف پر مسلسل دباؤ جاری رہے گا کہ وہ استعفیٰ دے دیں۔ وہائٹ ہاؤس کی ترجمان Dana Perino نے کہا کہ امریکا کو امید ہے کہ آنے والی نئی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا سے تعاون کرتی رہے گی۔ نیویارک ٹائمز نے و ہائٹ ہاؤس کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ اب بھی جنرل مشرف کی تعاون کو ترجیح دیتی ہے بقول ٹائمز کے انتظامیہ کو الیکشن کے دن آخری وقت تک امید تھی کہ جنرل مشرف کی پارٹی یعنی مسلم لیگ (ق) اتنی سیٹیں جیت لے گی کہ قومی سطح پر شرا کت اقتدار ہوسکے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|