واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


برازیل:سات البینو گھڑیال’چوری‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 12:15 PM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,153
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default برازیل:سات البینو گھڑیال’چوری‘

برازیل:سات البینو گھڑیال’چوری‘

برازیل میں پولیس ان سات نایاب قسم کے ’البینو‘ گھڑیالوں کی گمشدگی کے متعلق تفتیش کررہی ہے جو یونیورسٹی کے چڑیا گھر سے لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ایک گمان یہ ہے کہ شاید انہیں بیرون ملک فروخت کرنے کے لیے چوری کر لیا گیا ہو۔

حکام کے مطابق ایک البینو امریکی گھڑیال کی قیمت تقریباً دس ہزار ڈالر ہے۔اس قسم کے گھڑیال کے جسم پر کالی چتیاں نہیں ہوتیں اور ان کی آنکھیں چمکیلی گلابی رنگ کی ہوتی ہیں۔

جنگل میں رہنے والے ایسے گھڑیال کم ہی بچ پاتے ہیں۔ چونکہ وہ اپنے جلد کے رنگ کے سبب چھپ نہیں پاتے اس لیے ان پر حملہ کرنا آسان ہوتا ہے۔

برازیل کے ٹیلی ویژن ’ گلوبو‘ کے مطابق اس قسم کے سات گھڑیال ماٹوگراسو میں فیڈرل یونیورسٹی کے چڑیا گھر سے غائب ہوئے ہیں۔ نئے سال کے موقع پر انہیں کھانا کھلاتے وقت آخری بار دیکھا گیا تھا لیکن بدھ کو جب اہلکار انہیں دوبارہ کھانا کھلانے پہنچے تو وہ لاپتہ پائے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر میں کسی بھی طرف سے نقب زنی کا کوئی نشان نہیں ہے۔ یونیورسٹی کے اس چڑیا گھر میں تقریبا آٹھ سو مختلف طرح کے جانور ہیں۔

گمشدہ سفید بھورے رنگ کے مگرمچھ کم عمر کے ہیں اور اب اس چڑیا گھر میں اس خاص قسم کا صرف ایک ہی مگرمچھ بچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جانور بہت ہی نایاب ہوتے ہیں اور اس کی تفتیش بھی ایک مشکل عمل ہے کیونکہ ان نادر قسم کے جانوروں کی غیر قانونی تجارت بہت خفیہ انداز سے ہوتی ہے۔

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جانوروں کی غیر قانونی تجارت دس فیصد برازیل میں ہوتی ہے جہاں سے طوطے اور دیگر پرندے فروخت کے لیے یورپ اور امریکہ بھیجے جاتے ہیں۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, گمان, پولیس, موقع, امریکہ, جلد, سال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زین اور زینب زین اور زینب بچوں کا تعارف 34 25-10-11 10:23 AM
ہم یعنی زین اور زینب زین اور زینب گپ شپ 16 03-02-11 11:52 PM
دھرنا (طنزیہ) سد ید مسعو د شاعروں کی بیٹھک 0 24-02-09 05:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:51 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger