بجلی بھی مہنگی ہوگئی،صارفین کو بلوں پر 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگ
بجلی بھی مہنگی ہوگئی،صارفین کو بلوں پر 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگ
بجلی بھی مہنگی ہوگئی،صارفین کو بلوں پر 16 فیصد جنرل سیلز ٹیکس ادا کرنا ہوگا
اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے بجلی کے گھریلو صارفین کو دی گئی جی ایس ٹی سب سڈی کی رعایت واپس لے لی ہے اور یکم جولائی سے بجلی کی قیمت میں 16فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں پر پہلے سے 15 فیصد جی ایس ٹی ( جنرل سیلز ٹیکس) عائد تھا لیکن صرف کمرشل اور صنعتی صارفین اس کی ادائیگی کرتے تھے، گھریلو صارفین کے بلوں پر بھی جی ایس ٹی لگا یاجاتا تھا لیکن اس کی ادائیگی وفاقی حکومت سبسڈی کی صورت میں کرتی تھی، یکم جولائی سے وفاقی حکومت نے سبسڈی دینے سے انکار کر دیا ہے اور اب واپڈا گھریلو صارفین سے بلوں میں یہ جی ایس ٹی 16 فیصد کی شرح سے وصول کرے گا، اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا ۔ تا ہم 50یونٹ تک خرچ کرنے والے گھریلو صارفین اس سے مستثنیٰ قرار دیئے گئے ہیں اس وقت بجلی کے گھریلو صارفین کی تعداد 12.6ملین ہے، جس میں سے 4.7ملین ایسے ہیں جو 50یونٹ خرچ کرتے ہیں۔ بجلی کے صارفین نے جی ایس ٹی لگانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا ہے کہ یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔ صارفین کا موقف ہے کہ مہنگائی نے پہلے ہی عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کیا جا چکا ہے اب بجلی کی قیمت میں اضافہ کے بعد عام آدمی کیلئے گزر اوقات کرنا مشکل بلکہ نا ممکن ہوجائے گا۔ وفاقی حکومت کے ذرائع کا کہناہے کہ جی ایس ٹی کی سب سڈی عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر واپس لی گئی ہے۔ دریں اثناء ابھی واپڈا کمپنیوں نے بجلی کے ٹیرف میں 20 فیصد اضافہ کیلئے نیپرا کے پاس پٹیشن جمع کرائی ہوئی ہے جس کی سماعت 11جولائی کو ہو گی۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|