واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


ایوان صدر کے اصرار پر گیلانی کی مشرف کے ساتھ اولمپک مشعل کی تقریب میں شرکت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-04-08, 04:15 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default ایوان صدر کے اصرار پر گیلانی کی مشرف کے ساتھ اولمپک مشعل کی تقریب میں شرکت

ایوان صدر کے اصرار پر گیلانی کی مشرف کے ساتھ اولمپک مشعل کی تقریب میں شرکت

ایوان صدر کے اصرار پر گیلانی کی مشرف کے ساتھ اولمپک مشعل کی تقریب میں شرکت
اسلام آباد (دلشاد عظیم ) ایوان صدر اور پرائم منسٹر ہاؤس کے درمیان تعلقات کا اندازہ صدر پرویز مشرف کی اس معصوم خواہش سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اولمپک مشعل روشن کرنے کی تقریب میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ اکٹھے شرکت پر زور دیا ۔ قریبی ذرائع کے مطابق اس خواہش پر تقریب کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی کیونکہ پہلے پروگرام کے مطابق صدر او ر وزیر اعظم کو افتتاحی اور اختتامی سیشنوں میں علیحدہ علیحدہ مہمان خصوصی کے طور پر آنا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ایوان صدر کی مداخلت پر پروگرام از سر نو اس طرح ترتیب دیاگیا کہ ملک کے دونوں اعلیٰ ترین عہدوں پر فائز یہ شخصیات عالمی اہمیت کے حامل اس ایونٹ پر اکٹھی نظر آئیں۔ تاہم (ن) لیگ کے وفاقی وزیر کھیل خواجہ آصف نے وزیر اعظم گیلانی کو ذاتی طور پر فون کرکے آگاہ کیا کہ صدر پرویز مشرف کی موجودگی میں وہ تقریب میں شرکت نہیں کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایوان صدر کے اصرار اور صدر پرویز مشرف کی وزیر اعظم کے ساتھ اکٹھے نظر آنے کی خواہش کو حتمی شکل دیئے جانے پر سکیورٹی ایجنسیوں کو بھی پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہونے والی اولمپک مشعل کو روشن کرنے کی تقریب کے انتظامات پر مجبوراً نظرثانی کرنا پڑی، پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق وزیر اعظم نے افتتاحی اور صدر نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنا تھی اور ایجنسیوں نے وی وی آئی پیز کے لئے اپنا پلان بنایا ہوا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر ایوان صدر نے پہلے سے ترتیب دیئے گئے پلان میں تبدیلی نہ ہوئی ہوتی تو وزیر کھیل خواجہ آصف نے افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم کے ساتھ شرکت کرنا تھی ۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی حکام نے ایوان صدر کو بتایا کہ موجودہ سکیورٹی حالات کی وجہ سے دونوں وی وی آئی پیز کو ایک جگہ اکٹھے ہونے سے گریز کرنا چاہئے اور حکام نے ایک مرحلے پر ایوان صدر کو اس سے بھی آگاہ کیا تھا کہ ان کے لئے اولمپک ریلی جیسے موقع پر بیک وقت وی وی آئی پیز کے لئے سکیورٹی انتظام کرنا مشکل ہو جائیگا ۔ ایوان صدر کا اصرار اس حد تک تھا کہ سکیورٹی ایجنسیوں نے سپورٹس کمپلیکس میں دونوں تقریبات کے لئے ہنگامی طور پر انتظامات کئے اورخواجہ آصف نے وزیر کھیل ہونے کے باوجود افتتاحی اور اختتامی تقریب میں پرویز مشرف کی موجودگی کا علم ہونے پر شرکت سے معذرت کی۔ وفاقی کابینہ میں شامل ن لیگ کے وزراء ان تمام تقریبات کا بائیکاٹ کررہے ہیں جن میں صدر پرویز مشرف شرکت کرتے ہیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پاکستان, وزیر, نظر, موقع, موجودہ, مشعل, معذرت, اولمپک, اعلیٰ, خصوصی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کالی مرچ - جس کی تلاش میں انڈیا یورپ والوں کےہاتھ آ گیا تھا Nasiwise تاریخ کا آئینہ 13 15-12-11 11:25 AM
ایودھیا میں آذان اور گھنٹیاں ساتھ ساتھ؟ shafresha عمومی بحث 0 23-09-10 02:13 PM
نوجوانوں کا مستقبل خطرہ میں ۔وزیر خزانہ کے ساتھ مذاکرات ناکام۔ چھ یونیورسٹیوں کی بندش کا خدشہ جاویداسد خبریں 0 18-09-10 03:34 PM
فلوریڈا میں خاتون نے گھر کے ساتھ خود کو بھی فروخت کے لئے پیش کردیا وجدان خبریں 15 07-07-08 02:13 PM
معزول چیف جسٹس کی گارڈ واپس ساتھ رہنے پر اصرار کرنیوالا محافظ گرفتار عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 05:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger