05-01-08, 09:37 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ایم کیو ایم موروثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، فاروق ستار
ایم کیو ایم موروثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، فاروق ستار
ایم کیو ایم موروثی سیاست اور جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے، فاروق ستار
کراچی (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی حلقہ این اے 249 سے حق پرست امیدوار ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم موروثی سیاست اور فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتی ہے اور ملک میں صحیح معنوں میں جمہوریت کے قیام کے لئے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے جامع مسجد صابری رنچھوڑ لائن میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی واحد جماعت ہے جو نہ صرف خود احتسابی پر یقین رکھتی ہے بلکہ اس پر عمل بھی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا کردار و عمل ملک بھر کے عوام کے سامنے ہے اور ہمیں یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم، پاکستان کی بڑی قومی جماعت بن کر ابھرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے منشور کا بنیادی نعرہ ”اختیار سب کیلئے“ ہے اور ہم ایک ایسے معاشرتی نظام کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں امن، ترقی ، خوشحالی کا دور دورہ ہو اور تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع سب کے لئے یکساں ہوں۔ اس موقع پر پی ایس 110 کی نشست پر ایم کیو ایم کے نامزد امیدوار شعیب ابراہیم اور پی ایس 111 کی نشست پر نامزد امیدوار محمد طاہر قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
|
|
|