واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اپوزیشن الیکشن کے بائیکاٹ کی بجائے ایک ایجنڈے پر متفق ہو،فضل الرحمن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-11-07, 10:35 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,129
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اپوزیشن الیکشن کے بائیکاٹ کی بجائے ایک ایجنڈے پر متفق ہو،فضل الرحمن

اپوزیشن الیکشن کے بائیکاٹ کی بجائے ایک ایجنڈے پر متفق ہو،فضل الرحمن

پشاور(ایجنسیاں )جمعیت علماء اسلام(ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ اپوزیشن الیکشن کے بائیکاٹ کی بجائے ایک ایجنڈے پر متفق ہو ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتہائی مشکل انتخابی شیڈول دیاہے،ایم ایم اے کی جماعتوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم بھی ایک انتہائی مشکل مرحلہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگراپوز یشن میں شامل تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے بائیکاٹ پرمتفق نہیں ہوتیں توکسی ایک یابعض جماعتوں کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان کاکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔یہ باتیں انہوں نے جمعرات کوجے یوآئی کے صوبائی سیکرٹریٹ جامع حادیہ میں صحافیوں سے بات چیت اور ایک انٹرویو میں کہیں۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے سے متفق نظرنہیں آرہیں یہی وجہ ہے کہ اے پی ڈی ایم کے حالیہ اجلاس میں اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکاجبکہ پی پی پی (پی)کی جانب سے بھی انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔مولانافضل الرحمن نے کہاکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتہائی مشکل انتخابی شیڈول دیاگیا ہے اورسیاسی جماعتوں کیلئے اتنی جلدی نہ صرف امیدواروں کا تعین کرنا مشکل ہے بلکہ مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان سیٹ ٹوسیٹ ایڈجسٹمنٹ اوراتحادقائم کرنے کیلئے بھی وقت نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگران کی جماعت ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیتی ہے توایم ایم اے کی جماعتوں کے درمیان نشستوں کی تقسیم بھی ایک انتہائی مشکل مرحلہ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ایمرجنسی کی موجودگی میں منصفانہ انتخابات کی توقع نہیں کی جاسکتی تاہم حکومت کوانتخابات ملتوی کرنے کاجوازفراہم کرنابھی درست نہیں ہوگا۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, اسلام, صوبائی, صحافیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
چھیتی کرو،ہن اپنی جان بچانی ایں جاویداسد خبریں 0 19-09-10 01:11 AM
خود کش شخص کی شرعی پوزیشن فرحان دانش خبریں 9 27-04-09 06:43 AM
ان کیمرہ اجلاس :اپوزیشن کی طاقت کے استعمال کی مخالفت ابن جلال خبریں 0 17-10-08 07:02 PM
فلپائن :طوفان کے باعث مختلف حادثات،60ہلاک ایلوایلو،منیلا … فلپائن میں سمند عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 09:30 PM
لانگ مارچ کا پُرامن انعقاد‘ رحمن ملک کو حکومتی واپوزیشن ارکان کی مبارکباد عبدالقدوس خبریں 0 15-06-08 09:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger