واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اپنی ہی بیٹی کے سات بچوں کا باپ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-04-08, 06:31 AM   #1
Member
اجنبی
 
instafotos's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 78
کمائي: 330
شکریہ: 2
24 مراسلہ میں 54 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اپنی ہی بیٹی کے سات بچوں کا باپ

اپنی ہی بیٹی کے سات بچوں کا باپ

آسٹریا کے ایک تہّتر سالہ شخص جوزف ایف نے اپنی ہی بیٹی کو چوبیس سال تک ایک تہہ خانے میں قید رکھنے اور اسے سات بچوں کی ماں بنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔
پولیس کے ایک اہلکار فرانز پولزر کا کہنا ہے کہ ملزم جوزف ایف نے اس بات کا اعتراف پیر کو تفتیش کے دوران کیا۔

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ آسٹریا کے شہر ایمشٹٹن میں پولیس نے ایک ایسے تہہ خانے کا پتہ چلایا ہے جس میں ایک عورت کو اس کے اپنے ہی باپ نے چوبیس سال تک قیدی بنا کر رکھا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

پولیس عورت کو طبی اور نفسیاتی امداد فراہم کر رہی اور بچوں کی بھی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے اپنے ہی گھر کے تہہ خانے میں کئی کمرے تھے جن میں سونے، خانہ پکانے اور خفیہ دروازے کے عقب میں بنیادی ضروریات سے فارغ ہونے کی سہولتیں موجود تھیں۔ تاہم تہہ خانے کے صرف ایک خفیہ دروازہ کے سوا کوئی کھڑکی یا روشندان نہیں تھا۔

پولیس نے کہنا ہے کہ چوبیس کی قید کے دوران الزبتھ کے تہّتر سالہ جوزف ایف سے سات بچے پیدا ہوئے جن میں سے چھ حیات ہیں۔ الزبتھ اب اپنی عمر کے بیالیسویں سال میں ہے۔

ملزم جوزف کا گھر جس کے نیچے کئی کمروں پر مشتمل تہہ خانہ ہے جس میں اس نے بیٹی محبوس رکھا

ملزم کا کہنا ہے کہ ایک بچہ پیدا ہوتے ہی مر گیا تھا اور اس نے اُسے لے جا کر ایک تندور میں جلا دیا۔

بی بی سی کی نامہ نگار بیتھینی بیل کا کہنا ہے کہ آسٹریائی شہر ویننا کے مغرب میں ایک سو تیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ایمشٹٹن، جو اپنے باغوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے اس انکشاف کے بعد صدمے کی حالت میں ہے۔

اس سے دو سال قبل ویننا ہی کے نواح میں ایک تہہ خانے سے آٹھ سال تک قید رہنے کے بعد ایک لڑکی کو اس وقت نجات ملی تھی جب اس نے ایک دن موقع پا کر خود ہی فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔

پولیس اگرچہ اس بات کو قبول نہیں کرتی ہے کہ جوزف ایف کا جرم اور نتاشا کمپوشی سے کوئی تعلق ہے لیکن لوگ اسے ایک تسلسل تصور کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق بازیاب کیے جانے والے بچوں میں سب سے بڑی انیس سالہ لڑکی، کرسٹن ہے جو اب جو شدید علیل اور ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

کرسٹن ان کی والدہ کو دوسرے دو بچوں کے ساتھ ایک ہفتے قبل ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

بتایا جاتا ہے کرسٹن کی والدہ اور جوزف ایف کی بیٹی الزبتھ اٹھائیس اگست انیس سو چوراسی کو لاپتہ ہوئی تھی۔ جس کے بعد اس کے والدین کو اس کا ایک خود نوشتہ خط ملا جس میں اس نے کہا تھا کہ اسے تلاش نہ کیا جائے۔

اس خط کے بعد تصور کیا گیا کہ وہ گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے۔

تاہم اب الزبتھ نے پولیس کو بتایا ہے کہ خود اس کے ہی والد نے اسے تہہ خانے میں بند کرنے سے قبل نشہ آور دوائیں دیں اور ہتھکڑیاں ڈال کر رکھا۔

پولیس افسران جوزف کے گھر کے نیچے تہہ خانے کا جائزہ لے رہے ہیں

اس کا کہنا ہے کہ اس کے والد اسے گیارہ سال کی عمر سے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔

کرسٹن دو ہفتے قبل ہسپتال لائی گئی جس کی علالت کے بعد پولیس نے ایک اپیل کی جس میں کہا گیا کہ کرسٹن شدید بیمار ہے اور اس کے علاج کے لیے ضروری ہے کہ اس کی والدہ سامنے آئیں اور اس اب تک کی طبی تاریخ کے بارے میں بتائیں۔

پولیس کا خیال ہے کہ اس اپیل کے بعد ہی ملزم جوزف نے الزبھ کو رہا کیا اور گھر لے گیا اور اپنی بیوی روز میری کو بتایا کہ الزبتھ لوٹ آئی ہے۔

تاہم اس کے بعد پولیس نے جوزف کو گرفتار کر لیا اور الزبتھ اور بچوں کو اپنی نگرانی میں لے لیا۔

ایسا دکھائی دیتا ہے کہ جوزف کی اہلیہ روزمیری ان تمام واقعات سے بے خبر ہے۔ پولیس ولدیت کے تعین کے لیے بچوں کے ڈی این اے کرا رہی تھی کہ ملزم نے خود ہی سارے واقعے کا اعتراف کر لیا۔
instafotos آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
واقعات, قید, لوگ, لڑکی, موقع, ماں, بچوں, تلاش, جرم, خبر, شہر, شخص, عورت, علاج, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ماں بیٹی کو برہنہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج جاویداسد خبریں 3 04-08-10 10:38 AM
اپنی بیٹی کو طمانچوں سے بچا لو بابا حسینیت زندہ باد شعر و شاعری 6 28-06-09 01:40 PM
ججوں کی بحالی ،حکمراں اتحاد کی کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی،زرداری نواز ملاقا عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:49 PM
جرنیلوں اور ججوں کے برابر مراعات‘سیکرٹریز کمیٹی نے سفارشات ڈراپ کر دیں عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 08:23 AM
8رکنی کمیٹی چارٹر آف ڈیمانڈ کے بیشترنکات پر متفق،ججوں کی بحالی پا اختلافات خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 09:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:53 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger