واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق گزارا جائے، مولانا الیاس قادری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 11:08 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق گزارا جائے، مولانا الیاس قادری

اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق گزارا جائے، مولانا الیاس قادری

اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق گزارا جائے، مولانا الیاس قادری



کراچی (پ ر) امیر اہلسنت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق گزارا جائے۔ الیکٹرانک آلات کی وجہ سے معاشرے میں گناہوں کا سیلاب امڈ آیا ہے افسوس کہ چھوٹے چھوٹے بچے گلی کوچوں میں ناچتے ہوئے نظر آتے ہیں آج مسلمانوں نے اپنے ہی گھروں کو میوزک سینٹر بنایا ہوا ہے جب اللہ عزوجل اور اس کے پیارے حبیب ﷺ کو غفلت کے ساتھ ہنسنا بھی پسند نہیں تو ناچ گانوں کی دھوم کس قدر ناپسند ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر اہلسنت کا یہ بیان کراچی کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں اور مکہ مکرمہ، مدینہ شریف، عرب امارات، امریکا، کینیڈا، ساؤتھ کیوبا، آسٹریلیا، یونان، بنگلہ دیش، ہندوستان، موزمبیق سمیت کئی ملکوں میں بذریعہ ٹیلیفون ریلے ہوا۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم اپنے معمولات زندگی سے فارغ ہوتے ہی لغویات میں مبتلا ہو کر گناہوں میں ملوث ہوجاتے ہیں اور نہ گناہوں سے بچتے ہیں، نہ ہی اللہ عزوجل کی عبادت کا حق ادا کرتے ہیں۔ فلمیں و ڈرامے دیکھنا عام ہوگیا ہے اور لوگ اس کو گناہ تصور نہیں کرتے اور اسے دیکھنے کے لئے طرح طرح کے بے بنیاد جواز پیش کرتے ہیں۔ یاد رکھیں یہ جواز اللہ عزوجل کے عذاب کو نہیں روک سکتے۔ امیر اہلسنت نے کہا کہ اللہ عزوجل چاہے تو بڑے سے بڑے گناہ گار کو معاف فرما دے اور چاہے تو چھوٹے سے چھوٹے گناہ پر پکڑ فرما لے۔ اللہ عزوجل بے نیاز ہے، ہمیں اللہ عزوجل کی خفیہ تدبیر سے ڈرتے رہنا چاہئے لہٰذا اللہ عزوجل کی بارگاہ میں توبہ کریں اور گناہوں سے دور رہتے ہوئے اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق گزاریں۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پیارے, پسند, قرآن, لوگ, نظر, مکہ, آج, اللہ, امیر, اسلامی, زندگی, عبادت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger