10-12-07, 11:37 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اٹارنی جنرل ملک قیوم اہم ملاقاتوں کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
اٹارنی جنرل ملک قیوم اہم ملاقاتوں کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
اٹارنی جنرل ملک قیوم اہم ملاقاتوں کیلئے متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
اسلام آباد(تجزیہ نگارخصوصی/صالح ظافر)اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس(ر)ملک محمدقیوم اتوارکوشام گئے پس پردہ سیاسی رابطوں کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ہیں،وہ بینظیربھٹو،جو جمعے کواچانک دبئی پہنچیں تھیں،کی آمد کے 48گھنٹوں کے بعدامارات پہنچے ہیں۔قومی سیاست کے اہم حصے داروں کے ساتھ بینظیربھٹوکے ازسرنورابطوں کے پس منظرمیں یہ پیش رفت اہمیت کی حامل ہے۔خیال کیاجاتاہے کہ ملک قیوم جنہوں نے موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی زورآزمائی میں ممتازمقام حاصل کرلیاہے اورجوپرویزمشرف انتظامیہ کے اقدامات کادفاع کرنے میں پیش پیش ہیں ، پاکستان سے تعلق رکھنے والے ججزاوریواے ای میں موجود مغرب کے اہم افرادپس پردہ ملاقاتیں کریں گے۔ صدر پرویز کے مرکزی پس پردہ مذاکرات اورقومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری طارق عزیزچوہدری اے جی کے دورے کی اہمیت کے حوالے سے ملک قیوم کے مشن کی ذمہ داری قبول نہیں کی کیونکہ ملک قیوم نے قبل ازیں اپنے طورپردبئی کادورہ کیاتھا۔توقع ہے کہ ملک قیوم منگل کی شام وطن واپس آجائیں گے کیونکہ پیرکی صبح سے دبئی میں ان کی اہم ملاقاتیں شروع ہورہی ہیں۔ملک محمدقیوم کے خاندانی ذرائع نے دی نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ دبئی گئے ہیں تاہم انہیں اس دورے کے مقاصدکے حوالے سے کچھ پتہ نہیں ہے۔ابھی یہ بھی نہیں معلوم کہ اس سفرمیں کون ان کے ساتھ گیاہے۔اٹارنی جنرل یہاں پی سی اواورایمرجنسی کے خاتمے کیلئے حتمی انتظامات کرنے میں بہت زیادہ مصروف تھے،ملک قیوم پاکستان کے عدالتی نظام میں اہم تبدیلیاں لانے کیلئے مجوزہ آئینی ترامیم اور صدرکی جانب سے اعلی عدلیہ کوبعض معاملات میں غیرموثر بنانے کیلئے حالیہ اقدامات کوتحفظ دینے پربھی کام کررہے تھے۔ذرائع نے یاددہانی کرائی کہ بینظیربھٹوآئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بعض مشکلات اور8جنوری کے انتخابات کے پیش نظر ابھرنے والی بعض پیچیدگیوں کے خاتمے کیلئے صدرپرویز کی انتظامیہ سے مذاکرات کرنے کی تیاری کررہی ہیں۔قبل ازیں بینظیر بھٹو کہہ چکی ہیں کہ صدرپرویزمشرف سے مذاکرات ہوسکتے ہیں ۔ اپوزیشن کے چارٹرآف ڈیمانڈپرتبصرہ کرتے ہوئے بینظیرنے کہاکہ اس پردومرحلوں میں عمل کیاجائے گا۔پہلامرحلہ اے آرڈی اوراے پی ڈی ایم مشترکہ کمیٹی کے تحت مکمل کیاجائے گاجبکہ دوسرامرحلہ اہم جماعتوں کی قیادت پوراکرے گی اورانہوں نے کہاکہ اختلافات کی صورت میں اگرکوئی متفقہ فیصلہ نہ کیاجاسکاتواحتجاجاًالیکشن لڑاجائیگا۔فارغ کئے گئے ججوں کے حوالے سے ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اس معاملے کوآئندہ پارلیمنٹ پرچھوڑدیناچاہیے۔انہوں نے دعوی کیاکہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ پنجاب کے 108 حلقوں میں دھاندلی کاماسٹرپلان تیارکیا گیا ہے ۔ ضلعی ناظمین انتخابی عمل میں مداخلت کررہے ہیں اورق لیگ کے امیدواروں کی مہم چلارہے ہیں۔گھوسٹ پولنگ بوتھ بنائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے یہ دعوی بھی کیاکہ حکومت نے اس مقصدکیلئے مقامی حکومتوں کوچھے ارب روپے دیے ہیں۔ذرائع نے نشاندہی کی ہے کہ ملک قیوم ان مشکلات اورشکایات کو ختم کریں گے جن کی نشاندہی بینظیربھٹونے کی ہے۔ایک غیرمصدقہ ذریعے نے کہاکہ ملک قیوم دبئی میں اپنے قیام کے دوران بینظیرسے ملاقات کی بھی کوشش کریں گے۔یو اے ای جانے سے قبل ملک محمدقیوم نے صدرپرویز اورشریف الدین پیرزادہ سے اہم تبادلہ خیال کیاہے۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ شریف الدین پیرزادہ آج پیرکواسلام آبادآرہے ہیں جہاں وہ صدر سے ملاقات کریں گے۔
|
|
|