05-01-08, 11:10 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اولیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، ثروت قادری
اولیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، ثروت قادری
اولیائے کرام کی تعلیمات کے فروغ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، ثروت قادری
کراچی (پ ر) سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سنی تحریک اولیاکرام کے مشن اور ان کی تعلیمات کے فروغ کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ہمارے قائدین نے اس مشن کی تکمیل کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پر زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سیکڑوں کارکنوں کے ہمراہ مزار پر حاضری دی اور چادر چڑھائی۔ بعد ازاں انہوں نے پاکستان کی ترقی اور استحکام و امن کیلئے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اولیا کرام کی دھرتی ہے جہاں کے عوام اولیاء کرام سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا حضرت عبداللہ شاہ غازی نے برصغیر میں اسلام کے فروغ کے لئے بھر پور جدوجہد کی جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں نے آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی کی تعلیمات اور پیغام بھائی چارا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اولیاء کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے دین کی سربلندی ملکی استحکام کے لئے کام کریں۔
|
|
|