واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انڈین میجر جنرل پر جنسی استحصال پر معطل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-09-07, 08:02 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,524
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default انڈین میجر جنرل پر جنسی استحصال پر معطل

انڈین میجر جنرل پر جنسی استحصال پر معطل

ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے لداخ خطے میں ہند چین سرحد پر تعینات انڈین آرمی کی سولہویں کور کے میجر جنرل کو ایک خاتون افسر کے ساتھ جنسی استحصال کرنے کے الزام میں عہدے سے معطل کر کے سرینگر کے فوجی ہیڈکوارٹر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے۔
ہندوستانی فوج کی شمالی کمان نے ہند چین سرحد پر تعینات فوج کی سگنل کور کے ساتھ وابستہ خاتون افسر نیہا راوت کی تحریری شکایت کے بعد یہ قدم اٹھایا۔

سرینگر میں فوج کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ اس واقعہ کی تفتیش کے لیے کورٹ آف انکوائری کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

لداخ میں تعینات فوجی برگیڈ کے ترجمان کرنل ابھیجیت نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ ’لیہہ میں تعینات سولہویں کور کی ایک خاتون سگنل افسر نیہا راوت نے ادھم پور میں تعینات ناردرن کمانڈ میں تحریری طور پر یہ شکایت درج کروائی ہے کہ انڈو چین سرحد پر تعینات میجر جنرل اے کے لال ان کے ساتھ غیر شائستہ سلوک کرتے ہیں‘۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ میجر جنرل اپنے عہدے کا فائدہ اٹھا کر خاتون افسر کے ساتھ جنسی استحصال کرنے کی کوشش کر رہے تھے جس کی وجہ سے وہ ذہنی خوف وپریشانی میں مبتلا ہوگئی تھیں۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیہا راوت نامی خاتون افسر نے اپنی شکایات میں جوالزامات میجر جنرل پر لگائے ہیں ان کے بارے میں فوج کی شمالی کمان نے خفیہ طریقہ سے تحقیقات شروع کیں جس کے دوران اس بات کے شواہد ملے کہ میجر جنرل اے کے لال مذکورہ خاتون افسر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ملوث ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ فوج کے میجر جنرل کے عہدے پرتعینات کسی آفسر کے خلاف یہ اس قسم کی پہلی کارروائی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ نیہا راوت پنجاب کی رہنے والی ہیں اور ان کے والد امبالا فوجی چھاؤنی میں ایک اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جموں میں میگا رازدان نامی ایک کشمیری پنڈت خاتون افسر نے اسی قسم کی صورتحال میں خودکشی کی تھی، تاہم واقعہ کی تفتیش ابھی جاری ہے۔ حال ہی میں جموں میں ہی سشمتا چکرورتی ساکنہ مدھیہ پردیش نے بھی اپنے افسران پر جنسی استحصال کے الزامات لگا کر اپنی جان دی تھی۔

بی بی سی
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-09-07, 09:42 PM   #2
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 24
مراسلات: 4,509
کمائي: 53,826
شکریہ: 8,643
2,599 مراسلہ میں 6,421 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ تو ایک انڈین لوگوں کے بارے میں عام سی بات ہے۔

ویسے اگر میری ذاتی رائے لیں تو بھائی یہی کہوں گا کی میں ابھی تک انڈیا نہیں گیا اور نہ ہی ارادہ ہے مگر جیسا کہ انڈین ٹی وی چینل کے ڈراموں میں انڈیا کو دیکھا ہے اس حساب سے انڈیا کے ہر شہری کا Dna ٹسٹ تو لازمی بنتا ہے
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
پاکستانی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
dna, کورٹ, قدم, چین, چینل, الزام, اعلیٰ, بھائی, تحریری, خودکشی, خلاف, صورتحال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قومی آبی پالیسی کی کنسلٹنسی کیلئے پاکستان نے کشن گنگا ڈیم تعمیر کرنیوالی کمپنی ٹھیکا دے دیا گلاب خان خبریں 1 30-08-10 03:43 AM
26 دسمبر - پروین شاکر کی 15 ویں برسی زبیر پروین شاکر 12 26-12-09 07:45 PM
آئی سی سی کا طریقہ کار بکواس انڈین اخبار نے اپی رینکنگ کرادی محمدعدنان کرکٹ 2 18-01-09 09:26 AM
پی سی بی انڈین پریمئر لیگ کی طرح ----- محمدعدنان کرکٹ 0 17-12-08 07:23 AM
10 ارب ڈالر بیرون ملک منتقلی کا الزام، کالیاخانانی سمیت 25 کرنسی ڈیلر گرفتار عبدالقدوس خبریں 3 10-11-08 12:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:01 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger