| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
لاہور (نمائندہ جنگ) پاکستان الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں میں صوبائی اور ضلعی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں سے انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کروائیں ورنہ الیکشن قوانین اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ ایسے امیدواروں کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس ضمن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق کو چاروں صوبوں سے ضلعی و تحصیل ناظمین کی انتخابی مہم یمں سرکاری وسائل و اثرورسوخ کے استعمال اور بعض امیدواروں کی انتخابی مہم میں سرکاری ٹرانسپورٹ سرکاری فنڈز اسلحے کی نمائش کرنے اور بھاری رقوم خرچ کرنے کے بارے 412شکایات موصول ہوئی ہیں۔ چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صوبائی اور ضلعی حکومتوں سے امیدواروں کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق کی پابندی کروانے کے لئے ضروری اقدامات کروائیں اور ریٹرننگ آفیسرز ایسی شکایات کا فوری نوٹس لے کر امیدواروں کی شکایات کا ازالہ کریں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کے ایک دوسرے کے خلاف کیچڑ اچھالنے اور مخالف امیدواروں کی ذاتی کردارکشی کی بیھ اجازت نہیں۔ جو امیدوار ضابطہ اخلاق کی پابندی نہیں کریں گے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔ اس حوالے سے لاہور سے 16اٹک سے 4راولپنڈی سے 6چکوال سے 7جہلم سے 12فیصل آباد سے 12سیالکٹو سے 3گوجرانوالہ سے 9گجرات سے 2منڈی بہاؤالدین سے 3بھکر سے 7ٹوبہ سے 1جھنگ سے 3قصور سے 2اوکاڑہ سے 8ملتان سے 11بہاولپور سے 5مظفرگڑھ سے 1رحیم یارخان سے 5ساہیوال سے 2خانیوال سے 5لودھراں سے 3سرگودھا سے 2خوشاب سے 3میانوالی سے 2ڈیرہ غازیخان سے 2راجن پور سے 1بہاولنگر سے 1پاکپتن سے 2لیہ سے 1ننکانہ سے 4شیخوپورہ سے 7وہاڑی سے 2۔ ضابطہ اخلاق اور ضلعی و تحصیل حکومتوں کے ناظمین اپنے رشتہ داروں اور حامی امیدواروں کی انتخابی مہم میں سرکاری فنڈز وسائل اور اثر و رسوخ استعمال کرنے کی شکایات زیرغور ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اگر ان شکایات میں لگائے گئے الزامات کے ٹھوس ثبوت ثابت ہوگئے تو ضلع، تحصیل ناظمین، سرکاری افسران اور ذمہ دار اعلیٰ صوبائی اور پولیس افسران کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے۔ آن لائن کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ انتخابی مہم کے دوران سب سے زیادہ شکایات ناظمین کے خلاف موصول ہورہی ہیں۔ انتخابی عمل میں مداخلت کرنے والے ناظم کو نا اہل قرار دیا جاسکتاہے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتخابی عمل کی نگرانی 2ہزار غیر ملکی اور 20سے 30ہزار مقامی مبصرین کرینگے۔ نجی ٹی وی چینل اور غیر ملکی مبصرین کی موجودگی میں کسی کیلئے دھاندلی ممکن نہیں ہوگی۔ انہوں نے ناظمین کو خبردار کیا وہ انتخابی عمل میں مداخلت سے باز رہیں۔ مداخلت کرنے والے ناظم کو نااہل بھی قرار دیا جاسکتاہے۔
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
| عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا | Zullu230 (17-12-07) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 3,988
کمائي: 56,156
شکریہ: 3,011
1,428 مراسلہ میں 3,189 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حکومتی حلقوں سے اس ظابطہ اخلاق کی پابندی کرنا مشکل نظر آتا ہے۔
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پولیس, پاکستان, چینل, نظر, مکمل, ممکن, اعلیٰ, خلاف, صوبوں, صوبائی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پرویز مشرف ہزار انکار کریں ،ان کے پاس استعفے کے سوا کوئی راستہ نہیں،اعتزاز احسن | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 26-02-08 03:30 AM |
| انتخابی مہم میں سر کاری وسائل کا استعمال،صوبائی اور ضلعی حکومتیں ضابطہ اخلاق کی پابندی کر ائیں،الیکشن کمیشن | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 17-12-07 09:21 AM |
| مقامی حکومتیں آئینی ہیں،انتخابات کیلئے معطل نہیں کی جاسکتیں،تعمیرنو بیورو | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 15-12-07 09:28 AM |
| بائیکاٹ کی باتیں کرنے والے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں،ایمرجنسی صدارت بچانے کیلئے نہیں لگائی،آئین سے زیادہ ملک بچانا اہم ہے،صدر پرویز | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 19-11-07 06:26 PM |