انتخابات 2008ء:1070نشستوں کیلئے 9 ہزار امیدوارمیدان میں رہ گئے
انتخابات 2008ء:1070نشستوں کیلئے 9 ہزار امیدوارمیدان میں رہ گئے
اسلام آباد(جنگ نیوز)عام اتنخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں، جس کے مطابق1070 نشستوں پر9 ہزار امیدوارمیدان میں رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اوراسلام آبادکی قومی اسمبلی کی150نشستوں کیلئے ایک ہزار37 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی پنجاب کی 297 نشستوں پر12 ہزار311 امیدوارہیں۔لاہورمیں قومی اسمبلی کی13 نشستو ں میں سے8 اورصوبائی اسمبلی کے 25 میں سے 15 حلقوں میں امیدواروں کی فہرستیں ریٹرننگ آفیسروں کے دفاتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔ صوبہ سرحد میں قومی اسمبلی کی 61 نشستوں پر267 اور صوبائی اسمبلی کی130 عام نشستوں کیلئے ایک ہزار468 امیدار سامنے آئے ہیں۔قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 خصوصی نشستوں کیلئے 36 امیدوار ہیں۔سندھ اسمبلی میں خواتین کی 29 نشستوں کیلئے 83 اور اقلیتی نو نشستوں کیلئے31 امیدوار ہیں،کراچی میں قومی اسمبلی کی20نشستو ں کیلئے 164 امیدوارہیں جبکہ سندھ اسمبلی کی 42نشستوں کیلئے 373 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ سرحد کی قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 262 امیدواروں اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 763 امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی گئی ہے جبکہ فاٹا سے قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے 183امیدوار میدان میں ہیں۔8 جنوری کو ہونے والے انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوات سے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے اوران نشستوں پر18امیدوارآمنے سامنے ہیں۔ بلوچستا ن کی قومی اسمبلی کی 14 اور صوبائی اسمبلی کی 51 عام نشستوں کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی ہے اور بلوچستان سے مخصوص نشستوں کے ذریعے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔ بلوچستان سے قومی اسمبلی کی 14عام نشستوں پر142 امیدوار میدان میں آئے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کی51 نشستوں پر541 امیدوار موجود ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشستوں سے 138 جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے 393 نامزد امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لئے۔ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں غیر مسلموں کیلئے مخصوص نشستوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق دس مخصوص نشستوں پر 36 امیدوار حصہ لیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|