واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


انتخابات میں حصہ لیں گے،دیگر جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تو ساتھ دینگے،مجلس عمل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-11-07, 10:15 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default انتخابات میں حصہ لیں گے،دیگر جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تو ساتھ دینگے،مجلس عمل

انتخابات میں حصہ لیں گے،دیگر جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تو ساتھ دینگے،مجلس عمل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ عبوری آئین کے تحت انتخابات میں حصہ لے گی۔ انتخابی نشان کتاب لیا جائے گا۔ تاہم دیگر سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تو ان کاساتھ دیا جائے گا امیدواروں کو نامزدگیاں جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ہے قاضی حسین احمدکی سربراہی میں ہونے والے سپریم کونسل کے اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد انتخابات میں مشروط حصہ لینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے انتخابات میں حصہ لینے کے حق میں دلائل دیئے جبکہ جماعت اسلامی کی قیادت نے موجودہ حالات میں انتخابات کابائیکاٹ کرنے کی تجویز پیش کی تھی ایم ایم اے کی سپریم کونسل کی طرف سے کوئی اعلان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم ذرائع نے بتایا کہ متحدہ مجلس عمل نے صوبائی انتخابی بورڈز کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے عمل میں حصہ لے اتحاد میں شامل جماعتوں کی صوبائی قیادت کی مشاورت سے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے اوراپنی سفارشات جلد ا ز جلد مرکزی الیکشن بورڈ کو ارسال کرے۔ اس کے علاوہ امیدواروں کی مناسب رہنمائی بھی کی جائے تا کہ 26نومبر سے قبل تمام حلقوں سے امیدوار کاغذات جمع کرا سکیں۔ متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے عام انتخابات میں ”کتاب“ انتخابی نشان لیا جائے۔ متحدہ مجلس عمل نے سوات وزیرستان اوردیگر علاقوں میں جاری فوجی آپریشن کی مذمت کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ آپریشن فوری طورپرختم کیاجائے اور معاملات کوبات چیت کے ذریعے حل کیاجائے قبائلی علاقوں میں مقامی جرگہ سسٹم کے ذریعے امن قائم کیا جائے۔ ایم ایم اے کے اجلاس میں عام انتخابات کے حوالے سے یہ بھی طے پایا کہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے انتخابات کابائیکاٹ کیا ان کا ساتھ دیں گے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
موجودہ, آپریشن, اسلام, اسلامی, جلد, سپریم, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ساتھ تو اجنبی بھی چلتے ہیں سیپ شاعری اور مصوری 0 28-12-10 08:45 PM
جج بحال نہ ہوئے تو پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کا جواز نہیں رہتا،ن لیگ لاہور عبدالقدوس خبریں 0 22-06-08 09:42 PM
گُزری ساعتوں سے اِک تیرا خیال تو لوں خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 03:34 PM
ایسے غیر جانبدارانہ انتخابات کرائیں جائیں جو تمام جماعتوں کیلئے قابل قبول ہوں، اے پی ڈی ایم کا کنونشن خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 08:30 AM
پیپلز پارٹی کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں،تمام سیاسی جماعتوں نے بائیکاٹ کیا تو واپس لے لیں گے،بینظیر عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 10:13 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger