امن کیلئے خود مختار ی اور قومی وقار پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا
امن کیلئے خود مختار ی اور قومی وقار پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا
امن کیلئے خود مختار ی اور قومی وقار پر کسی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا،جنرل طارق
رسالپور (جنگ نیوز) جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل طارق مجید نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک خصوصاً اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کے ساتھ رہنا چاہتاہے تاہم امن کے لئے اپنے بنیادی مفاد ‘ خود مختار ی ،حقوق اور قومی وقار پر کسی بھی قیمت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔ وہ جمعہ کو یہاں پی اے ایف اکیڈمی میں 120ویں جی ڈی پائلٹ اور 64ویں انجینئرنگ فورسز کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل تنویر محمود احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ جنرل طارق مجید نے کہا کہ موجودہ جغرافیائی و سیاسی حالات اور ہمارے پیچیدہ داخلی ماحول نے ملک کے لئے سیکیورٹی کا سخت ماحول پیدا کردیا ہے۔ملک اس وقت اپنی سماجی و سیاسی تبدیلی کے اہم دور سے گزر رہا ہے‘ ایسے میں سیکیورٹی چیلنجز زیادہ واضح ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لئے ایک مربوط قومی حکمت عملی ضروری ہے اور ہماری فوج کسی بھی بیرونی مہم جوئی یا داخلی سیکیورٹی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|