| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,247
شکریہ: 24,741
15,344 مراسلہ میں 39,164 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے پیر کو مظفرآباد میں اراکین اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا ہے کہ اس خطے کا امن کشمیر تنازع کے حل سے مشروط ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ کشمیری اپنی جدو جہد میں ضرور کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہو ’اگر دنیا کی توجہ پاکستان کی طرف ہے تو پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کو کشمیر کے مسئلے پر بھی ہم سے بات کرنا ہوگی تب ہی اس خطے میں امن آسکتا ہے‘۔ ان کا کہنا ہے کہ ’علاقائی امن کو کشمیر کے امن سے جدا نہیں کر سکتے‘۔ صدر زرداری نے کہا کہ ’ہم نے بھارت اور امریکہ کی دوستی پر کبھی اعتراض نہیں کیا ہے اور یہ کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہم اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کرسکتے۔ ساتھ میں انہوں نے بھارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں بھی یہ معلوم ہونا چاہیے کہ وہ بھی اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کرسکتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’بہت جلد وہ وقت آ رہا ہے کہ جب دنیا کی ساری عالمی طاقتوں اور اس خطے کو بیٹھ کر کشمیر کے بارے میں سنجیدہ فیصلے کرنا پڑیں گے اور مجھے امید ہے کہ فتح کشمیریوں کی ہوگی‘۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی رہنما یہ سمجھ رہے تھے کہ ’کشمیری قوم کمزور ہے اور وہ فولادی ہاتھوں سے اس قوم کو دبا سکتے ہیں لیکن کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی اور اپنی بیٹیاں، بیٹے اور بزرگ قربان کیے اور لاشوں کے انبار لگا دیے اور انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ترک نہیں کیا‘۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ’ کشمیری ہمارا خاندان ہیں، ہمارے وجود میں ہیں اور ہماری شہ رگ ہیں اور یہ کہ ہم ان کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے‘۔ انہوں نے کہا ہے کہ’ کشمیریوں پر ہمارا کوئی احسان نہیں ہے بلکہ ان کے حقوق کی جنگ لڑنا ہمارا فرض ہے اور یہ کہ ہم اپنی جانیں تو دیں گے مگر پاکستان یا کشمیر پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے‘۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ’ آمروں نے ہمیشہ (بھارت کو) خوش کرنے کی پالیسی اپنائی لیکن ہم بھارت کے ساتھ مساوی حیثیت میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں اور اس میں کشمیری عوام کے حقوق ضرور شامل ہوں گے‘۔ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا یہ پہلا دورہ تھا۔ بی بی سی
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| color, ہے۔, ہماری, فرض, کوئی, کرتے, پہلے, پاکستان, وقت, نعرہ, معلوم, امریکہ, بھارت, توجہ, ترک, جلد, حل, خوش, دیں, دنیا, زرداری, عوام, علی, عالمی, صدر |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| مہنگے اور متنازع رینٹل پروجیکٹ منسوخ کردینگے، را جہ پرویز اشرف | ھارون اعظم | خبریں | 3 | 24-01-11 10:26 PM |
| سپریم کورٹ نے نصف صدی بعد زمین کی ملکیت کا تنازع نمٹا دیا | عبداللہ حیدر | خبریں | 1 | 01-01-11 08:01 PM |
| کرزئی اور امریکی جنرل میں تنازع اٹھ کھڑا ہوا | جاویداسد | خبریں | 1 | 16-11-10 01:40 PM |
| گوگل اور ای بے کا تنازع | عبدالقدوس | عمومی بحث | 5 | 31-10-08 01:32 AM |
| آٹااسمگلنگ کے تنازع پر پاک افغان فورسز کے درمیان جھڑپ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 14-04-08 09:35 AM |