واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکہ کی طرح پاکستان میں بھی میڈیا کی آزادی چاہتے ہیں‘ امریکی رکن کانگریس جیو کی نشریات کی بندش پر اظہار مذمت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-12-07, 09:37 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default امریکہ کی طرح پاکستان میں بھی میڈیا کی آزادی چاہتے ہیں‘ امریکی رکن کانگریس جیو کی نشریات کی بندش پر اظہار مذمت

امریکہ کی طرح پاکستان میں بھی میڈیا کی آزادی چاہتے ہیں‘ امریکی رکن کانگریس جیو کی نشریات کی بندش پر اظہار مذمت

نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا سے منتخب کانگریس مین نک راحل( Nick Rahall)نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کا اہم اتحادی دوست مملکت ہے‘ یہ تعلقات دو ملکوں کے درمیان ہیں لہٰذا کسی ایک حکمراں یا شخص کے بعض اقدامات سے ان تعلقات پر منفی اثر نہیں پڑنا چاہئے۔ انہوں نے ’جنگ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی موجودہ صورتحال مشکل ہے لیکن مستقل نہیں ہے اور اس میں تبدیلی آئے گی‘ ہم امریکہ میں اپنے چیف ایگزیکٹو (صدر) کو اس بات کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے کہ وہ سپریم کورٹ کے ججوں کوفائر کرے لہٰذا ہم پاکستان میں بھی انتظامی سربراہ کے ججوں کو ہٹانے کے اقدام کو تسلیم نہیں کرسکتے‘ پاک امریکہ دوستی دو ممالک کے درمیان ہے دو شخصیات کے درمیان نہیں ہے۔ میڈیا پر پابندیوں اور ’جیو‘ ٹی وی کی نشریات کو کیبل سے روکنے کے حکومتی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس مین نک راحل نے کہا کہ ہم امریکی تو میڈیا پر ایسی پابندیوں کا نہ تو تصور کرسکتے ہیں اور نہ اجازت دے سکتے ہیں تو پھر اپنے اتحادی دوست ملک پاکستان میں بھی میڈیا کومکمل آزاد اور پابندیوں سے بالاتر دیکھنا چاہتے ہیں‘ امریکہ میں پریس کی مکمل آزادی کی طرح ہم پاکستان میں پریس کی آزادی کے حامی ہیں۔ انہوں نے صدر مشرف کے حوالے سے کہا کہ وہ ایسے اقدامات اور حکمت عملی اختیار کریں جن سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات دوستانہ اور گہرے ہوں‘ وہ میڈیا کو مکمل آزادی دیں اور اسے اپنا کردار ادا کرنے دیں اور شخصی تعلقات کی بجائے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں وسعت اور گہرائی پیدا کرنے پر توجہ دیں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاکستان, ورجینیا, موجودہ, امریکہ, جواب, دوست, سپریم, شخص, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حکومت میڈیا کا بائیکاٹ نہ کرے، جیو پر پابندی ختم کی جائے، فاروق ستار عبدالقدوس خبریں 0 18-12-07 08:33 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 09:27 AM
پاکستان کے بہتر مستقبل کیلئے عدلیہ اور میڈیا کی آزادی لازمی ہے،جیو نیٹ ورک کی نشر یات فوری بحال کی جائیں ،امر یکی ارکان کا نگر یس عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 09:16 AM
جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 06:34 PM
سی پی این ای اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ،میڈیا قوانین میں ترامیم مسترد عبدالقدوس خبریں 0 08-11-07 03:06 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:52 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger