امریکہ نے بھارت کے ساتھ سول جوہری معاہدے پر نظرثانی سے انکار کر دیا:
امریکہ نے بھارت کے ساتھ سول جوہری معاہدے پر نظرثانی سے انکار کر دیا:
امریکہ نے بھارت کے ساتھ سول جوہری معاہدے پر نظرثانی سے انکار کر دیا:
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ) امریکہ نے بھارت کے ساتھ سول جوہری معاہدے پر نظرثانی سے انکار کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نکولس برنز نے ایک امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارت کے تمام مطالبات مسترد کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ پر دوبارہ مذاکرات کسی صورت نہیں ہوں گے نہ معاہدے کی شقوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈ ایکٹ اور نیوکلیئر معاہدہ میں کوئی فرق نہیں ہے اور مجھے یقین ہے کہ جوہری معاہدہ ہر لحاظ سے ہائیڈ ایکٹ کے مطابق ہے۔ قبل ازیں بھارت نے مطالبہ کیا ہے کہ ایکٹ غیرمتعلقہ ہدایات پر مشتمل ہے اس لئے اس میں ترامیم کی جائیں۔ نکولس برنز نے کہا کہ بھارتی اپوزیشن جماعتیں معاہدے کی بلاجواز مخالفت کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت خودمختار ہے اور اپنے فیصلے خود کرتا ہے ایران کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی بات ہے کہ امریکہ دوست اور اتحادی ملکوں کو ایران کے ساتھ سیاسی اور معاشی تعلقات بڑھانے نہیں دے گا۔ بھارت کے ساتھ تعلقات جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لئے ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی اپوزیشن اور اتحادی جماعتوں نے حکومت پر دباؤ بڑھایا کہ امریکہ کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ پر دوبارہ مذاکرات کرے۔
__________________
جاؤں صدقے سوہنے کلمے والے توں سوہنے نبی امت دے رکھوالے توں
|