واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


امریکہ اپنے فوجی پاکستان کے اندر بھیجنے پر مکمل تیار (لوو آ رہے نے کٰٹ کھان)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-01-08, 05:53 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,959
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post امریکہ اپنے فوجی پاکستان کے اندر بھیجنے پر مکمل تیار (لوو آ رہے نے کٰٹ کھان)

امریکہ اپنے فوجی پاکستان کے اندر بھیجنے پر مکمل تیار (لوو آ رہے نے کٰٹ کھان)

ویسے تو امریکہ کا جب بھی داؤ لگتا ہے وہ افغانستان کے سرحدی علاقوں سے پاکستاتی علاقوں پر کبھی راکٹ اور کبھی گولے برساتا ہی رہتا ہے لیکن اب امریکی وزیر دفاع روبرٹ گیٹس نے کھل کر کہا ہے کہ “ اسلامی جنگجوؤں کے خلاف ‘ پاکستانی مسلح افواج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے ‘ امریکہ اپنے مسلح فوجی پاکستان بھجوانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

امریکی وزیر دفاع روبرٹ گیٹس کے بقول “ ہماری افواج پوری طرح سے تیار ‘ رضامند اور اس قابل ہیں کہ پاکستان کے اندر پاکستانی مسلح افواج کے شانہ بشانہ اسلامی جنگجوؤں کے خلاف لڑیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ ہم پاکستانیوں کی اسلامی جنگجوؤں کے خلاف لڑائی میں اُن کے حصہ دار ہیں اور اس بنا پر ہم پاکستانی مسلح افواج کو مزید عسکری تربیت دینے اور مشترکہ عسکری اپریشن کرنے کے لیے ہر ممکن طور پر تیار و آمادہ ہیں ۔ “ امریکی وزیر دفاع نے بڑے صاف الفاظ میں یہ بھی کہا کہ “ ہمارا ملک پاکستان کو براہ راست فوجی مدد مہیا کرنا چاہتا ہے ۔ “ پاکستان میں عسکری و سیاسی آزاد مبصرین کا کہنا ہے کہ عین اس وقت جب پاکستان سیاسی لحاظ سے ہچکولے لے رہا ہے اور ملک کے شمال مغربی سرحدی علاقے میں ایک طرح سے “ نیم خانہ جنگی “ کی سی صورت حال ہے اور ملک کے طول و عرض میں امریکہ کے خلاف ایک خاص عداوت اور سیاسی مزاحمت ابھر چکی ہے ‘ امریکی وزیر دفاع کا بیان پاکستانیوں کے امریکہ مخالف جذبات کو بھڑکانے کے لیے جلتی پر تیل گرانے کے مترادف ہو گا ۔ ان پاکستانی عسکری و سیاسی مبصرین کے مطابق اول تو پاکستانی چاہتے ہی نہیں کہ ملک کی مسلح افواج اپنے ہی لوگوں کے خلاف استعمال کی جائیں اور دوئم انھیں یہ کسی بھی طور گوارا نہیں اور نہ ہی وہ برداشت کر سکتے ہیں کہ امریکی یا کسی دوسرے ملک کی افواج ان کی دھرتی پر قدم رکھیں اور وہ بھی اس لیے کہ وہ انہی کے ملک کے لوگوں کے خلاف جنگ لڑیں ۔ پاکستان عوام “ اسلامی جنگجوؤں کے معاملے کا سیاسی حل چاہتے ہیں ۔ اور ان کی ایک خاصی تعداد اس پر بھی متفق ہے کہ شمالی وزیرستان کے معاملے میں پاکستانی مسلح افواج اس سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور وہ اپنا کام بخوبی سرانجام دے رہی ہیں ۔ اور انہیں کسی امریکی امداد کی چنداں ضرورت نہیں ۔ صدر مشرف بذات خود بار بار یہی کہہ رہے ہیں کہ اگر کسی غیر ملکی فوج نے خود اپنے ایما ہر ایسی کوئی حرکت کی اور پاکستانی علاقے میں داخل ہوئی تو اسے ایک “ جنگی اقدام “ سمجھا جائے گا اور پاکستانی مسلح افواج اس کے خلاف اقدام لیں گی ۔ مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدر مشرف یہ بات اچھی طرح جانتے اور خوب سمجھتے ہیں کہ اسلامی انتہا پسندوں کا معاملہ صرف اور صرف “ سیاسی طور “ ہی حل ہو سکتا ہے ۔ اور اس کا کوئی فوجی حل ہے نہیں ۔ اور اس کے لیے باہر سے پاکستان پر کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالا جانا چاہیے ۔ عراق اور افغانستان میں اپنی بہت بڑی اکثریت کے باوجود امریکی افواج نہات بری طرح سے اپنے مقصد کے حصول میں‘ ناکامیوں کا سامنا کر رہی ہیں لیکن یہ سب کچھ ہونے کے باوجود امریکی صدر بش بار بار یہ اعلان کر رہے ہیں کہ انھیں پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی جنگی صورت حال پر گہری تشویش ہے اور وہ اس مسئلے کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیئے جانے کے حق میں ہیں ۔ پاکستانیوں کی ایک بھاری اکثریت کا خیال ہے کہ شاید امریکی صدر چاہتے ہیں کہ اب اقتدار سے جاتے جاتے وہ پاکستان میں بھی ایسی آگ بھڑکا جائیں جو وہاں افغاستان اور عراق کی طرح جلتی رہے اور پاکستانیوں کو عراقیوں اور افغانیوں کی طرح ہڑپ کرتی رہے ۔ امریکی وزیر دفاع روبرٹ گیٹس کے بقول “ پاکستان کے اندر کسی امریکی جنگی اپریشن کے لیے بہت زیادہ امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں پڑے گی اور امریکی فوجیوں کی کم تعداد سے بھی کام چلایا جا سکے گا لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کیا جانا صدر مشرف کے لیے مزید سیاسی دردسر کا سبب بن سکتا ہے لہٰذا یہ پاکستان کے صدر اور ملکی رہنماؤں پر منحصر ہے کہ وہ اپنے بااعتماد دوست امریکہ کے فوجیوں کو ملک میں داخل ہونے اور “ اسلامی جنگجوؤں کا خاتمہ کرنے کے لیے “ پہلے عوامی رائے متحرک کریں اور یہ کام جلد ہوجانا چاہیے ۔ کون نہیں جانتا کہ امریکہ جہاں ایک بار گھس جاتا ہے وہاں سے اس کا نکلنا یا اُس کا نکالا جانا کتنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ اب امریکی وزیر دفاع کے بیان کے تناظر میں دیکھنا یہ ہے کہ پاکستانی رہنما اور خاص کر صدر پرویز مشرف کیا کہتے ہیں اور امریکہ پاکستان پر جس یلغار کے لیے خود پاکستانیوں ہی سے راہ طلب کر رہا ہے اس یلغار کو روکنے کے لیے کیا اقدامات لیتے ہیں ۔
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
وجدان کا شکریہ ادا کیا گیا
منتظمین (28-01-08)
پرانا 28-01-08, 06:43 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,172
کمائي: 167,235
شکریہ: 9,675
7,367 مراسلہ میں 22,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: امریکہ اپنے فوجی پاکستان کے اندر بھیجنے پر مکمل تیار (لوو آ رہے نے کٰٹ کھان)

اس موضوع پر جناب فواد صاحب کی رائے درکار ہے۔ تاکہ پتہ چل سکے کہ امریکی موقف کیا ہے۔ امید ہے جناب فواد صاحب جلد ہی جواب ارسال کریں گے۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 29-01-08, 06:15 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 625
کمائي: 11,683
شکریہ: 0
344 مراسلہ میں 656 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: امریکہ اپنے فوجی پاکستان کے اندر بھیجنے پر مکمل تیار (لوو آ رہے نے کٰٹ کھان)

محترم،

امريکی وزير دفاع رابرٹ گيٹس کے جس بیان کا حوالہ دے کر آپ نے "پاکستان پر يلغار" جيسے الفاظ استعمال کيے ہيں، اسے اس کے صحيح تناظر ميں سمجھنا ضروری ہے۔ اس ميں کوئ شک نہيں کہ امريکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ميں پاکستان کو اپنا مضبوط اتحادی قرار ديتا ہے اور اس حوالے سے امريکہ پاکستان کی فوجی اور مالی امداد کر رہا ہے۔ وزير دفاع کا بيان يہ تھا کہ "اگر حکومت پاکستان نے درخواست کی تو ہم پاکستانی افواج کی مدد کے ليے امريکی فوجی بيجھنے کو تيار ہيں"۔ اسی بيان ميں امريکی وزير دفاع نے يہ بات بھی کہی کہ پاکستان ايک خودمختار ملک ہے اور اس قسم کا کوئ فيصلہ صرف اسی صورت ميں کيا جاۓ گا اگر حکومت پاکستان اس کے ليے باقاعدہ درخواست کرے۔ اس بيان کا آخری حصہ بھی بہت اہم ہے جس ميں رابٹس گيٹس نے کہا کہ " ابھی تک حکومت پاکستان کی طرف سے ايسی کوئ درخواست نہيں کی گئ"۔

ويسے آپ کی معلومات کے ليے بتا دوں کہ ماضی قريب ميں حکومت پاکستان کی درخواست پر امريکہ اپنے فوجی پاکستان ميں بجھوا چکا ہے۔ اکتوبر 2005 ميں زلزلے کے بعد پيدا ہونے والی تباہی سے نبردآزما ہونے کے ليے حکومت پاکستان کی درخواست پر امريکہ نے نہ صرف فوجی سازوسامان بلکہ اپنے فوجی بھی بجھواۓ تھے۔ ان فوجيوں نے پاکستانی افواج اور ديگر امدادی تنظيموں کے ساتھ مل کر پہاڑی علاقوں ميں امداد پہنچاہی تھی۔ يہ فوجی اکتوبر 2005 سے اپريل 2006 تک پاکستان ميں رہے۔ يہاں يہ بھی بتاتا چلوں کہ زلزلہ زدگان کی مدد کے ليے امريکہ نے جو مالی امداد دی تھی وہ 267 ملين ڈالرز ہے۔


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
Fawad آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 30-01-08, 05:39 AM   #4
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 30
مراسلات: 1,284
کمائي: 24,959
شکریہ: 919
590 مراسلہ میں 1,504 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post جواب: امریکہ اپنے فوجی پاکستان کے اندر بھیجنے پر مکمل تیار (لوو آ رہے نے کٰٹ کھان)

پیارے بھائی حیدر،

آپ کی بات کو درست کہا جاسکتا ہے لیکن وقت اس بات کا گواہ ہےاور تاریخ سے ثابت ہے کہ جہاں یہ صلیبی اور یہودی ایک مرتبہ گھستے ہیں وہاں پھر کیا ہوتا ہے، یہ ہر ہوش مند اور با شعور آدمی سمجھ سکتا ہے۔

اگر شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دینے سے طوفان گزارا جاسکتا ہے تو پھر تو سب ٹھیک ہے۔ میرے خیال میں امریکی وزیر دفاع کے بیانات کو محض لفاظی کہنا عقلمندی نہیں ہے۔

شکریہ
وجدان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
email, پیارے, پاکستان, پاکستانی, وزیر, قدم, مکمل, ممکن, آدمی, امریکہ, اسلامی, بھائی, جواب, جلد, حل, حال, خلاف, دوست, درخواست, زلزلہ, عسکری, صلاحیت, صاف, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاک انپیج ٹویونیکوڈ کنورٹر ابرارحسین سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 36 01-03-11 11:33 AM
ان پیج یونی کوڈ سپورٹ عدنان دانی سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 18 11-01-11 07:48 AM
انپیج سے یونی کوڈ اور یونی کوڈ سے انپیج میں تبدیلی کا سوفٹ ویئر ابو کاشان معلومات پاک۔نیٹ اور شعبہ تدریس 23 30-12-09 02:35 AM
تازہ ترین خبروں کے لیے ان پیج کی فائلز اپ لوڈ کرنی ہے ،تو کس طرح کرو۔ ابن جلال عمومی بحث 16 31-05-08 11:55 AM
نواز ، بے نظیر کے دھاندلی کے بیانات شکست کی تیاریاں ہیں،پاکستان میں عدم استحکام پیدا کیا گیا تو امر یکا کو بعد میں پشیمانی ہو گی،صد ر پر وی خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 09:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:28 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger