امریکا :ریاست کولو ریڈوکے جنگلات میں آتشزدگی،3 افراد ہلاک
امریکا :ریاست کولو ریڈوکے جنگلات میں آتشزدگی،3 افراد ہلاک
امریکا :ریاست کولو ریڈوکے جنگلات میں آتشزدگی،3 افراد ہلاک
کولو ریڈو … امریکی ریاست کولو ریڈوColorado کے جنگلات میں آگ لگنے سے فائر فائٹنگ پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے اور ایک قصبہ جل گیا ۔حکام کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث نو ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہوگیا ہے۔آگ سے گیارہ سو افراد کی آبادی پر مشتمل قصبہ آرڈوےOrdway ٹاؤن بھی جل گیا جسے پہلے ہی خالی کرالیا گیا تھا ۔ فائر فائٹرزنے پچاس فیصد سے زائد آگ پر قابو پالیا ہے ۔ فائر بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ سے کم از کم بیس عمارتیں بھی جل گئی ہیں جن میں سے چار آرڈوے ٹاؤن کی حدود میں تھیں۔ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران آگ بجھانے میں استعمال ہونے والا ایک طیارہ گرنے سے فائر فائٹنگ پائلٹ ہلاک ہوگیا جبکہ کرولیCrowley کاؤنٹی میں بھی دو افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ فورٹ کارسن اور کاربن ڈیل کے جنگلات میں بھی آگ لگی ہوئی ہے جن پر قابو پانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|