واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


الیکشن 8جنوری کو ہوں گے ،شیڈول جاری ،کاغذات نامزدگی 26نومبرتک وصول کئے جائیں گے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-11-07, 09:11 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default الیکشن 8جنوری کو ہوں گے ،شیڈول جاری ،کاغذات نامزدگی 26نومبرتک وصول کئے جائیں گے

الیکشن 8جنوری کو ہوں گے ،شیڈول جاری ،کاغذات نامزدگی 26نومبرتک وصول کئے جائیں گے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت عام انتخابات 8 / جنوری 2008ء کو ہوں گیجبکہ انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) قاضی محمد فاروق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشگوار ماحول میں غیرجانبدرانہ، آزادانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائیگا جس میں8 کروڑ سے زیادہ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی روز 8 جنوری کو ہوں گے، امیدوار آج سے ریٹرننگ افسروں سے کاغذات حاصل کر سکیں گے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 نومبر مقرر کی گئی ہے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 27 نومبر سے 3 دسمبر تک ہوگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے پر اعتراضات داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 دسمبر ہو گی، امیدوار 15 دسمبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ اگلے روز 16 دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی جائیگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے عام انتخابات بین الاقوامی اہمیت اختیار کر چکے ہیں، انتخابات کا انعقاد خوشگوارماحول میں یقینی بنایا جائے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے یقین دلایا کہ منصفانہ اور شفاف انتخابات کا انعقاد اوّلین ترجیح ہے اور انتخابات کے جائزے کیلئے غیر ملکی مبصرین کو تمام سہولتیں فراہم کریں گے۔ قاضی محمد فاروق نے خواتین پر زور دیا کہ وہ مرد ووٹرز کی طرح اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والوں کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائیگی۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات کے دوران شفاف بیلٹ بکس اور ووٹرز اسکرین استعمال کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے انتخابات کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن نے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں، کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں تیار کی گئی ہیں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق ووٹنگ اسکرین اور شفاف بیلٹ باکس بیرون ملک سے درآمد کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے افسران کا بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور کافی حد تک اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کا تقرر کیا گیا ہے، دیگر انتخابی افسران اور عملے کا تعلق وفاقی اور صوبائی محکموں سے ہو گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان تمام انتخابی عملے کی تربیت بین الاقوامی معیار کے مطابق کی جا رہی ہے اور میڈیا کے ذریعے ووٹرز کی تربیت اور رہنمائی کی جائیگی۔ دریں اثناء جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت بڑی سڑکوں، گلیوں اور چوکوں میں جلسے اور ریلیوں پر پابندی ہوگی تاہم کوئی بھی پارٹی یا امیدوار چھوٹے چھوٹے جلوس نکال سکتا ہے اس کیلئے وفاقی انتظامیہ کو کم از کم دو دن پہلے اطلاع دینا ہوگی اور روٹ بھی بتانا ہو گیا۔ ضابطہ اخلاق کے تحت امیدواروں اورسیاسی جماعتوں کیلئے پوسٹر ہورڈنگز بینر اور ہینڈ بل کے سائز کا بھی تعین کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پوسٹر دو فٹ، تین فٹ، ہورڈنگز تین فٹ اور پانچ فٹ، بینرز تین فٹ اور نو فٹ اور ہینڈ بل نو انچ چھ انچ لگا سکیں گے۔ ضابطہ اخلاق کے تحت کوئی وزیر اپنے سرکاری دورے کو انتخابی مہم سے منسلک نہیں کریگا، کوئی سیاسی پارٹی اور اس کے امیدوار کسی سرکاری ملازم پر اپنی حمایت کیلئے دباؤ نہیں ڈالیں گے، اشتہارات کیلئے مقررہ حد کی پابندی اور سرکاری میڈیا سے گریز کیا جائیگا، سیاسی جماعتیں اور امیدوار اپنے مجوزہ انتخابی جلسوں کی طرح جلسوں کی جگہ اور وقت کے بارے میں مقامی انتظامیہ کو کم از کم چوبیس گھنٹے قبل مطلع کرنے کے پابند ہونگے تاکہ پولیس اورانتظامیہ امن وامان کے حوالے سے ضروری انتظامات کرسکے، انتخابی مہم کے دوران وال چاکنگ پر مکمل پابندی رہیگی، کوئی سیاسی جماعت یا امیدوار سرکاری عمارات یا عوامی مقام پر پارٹی جھنڈا نہیں لگائے گا اگر دو سیاسی جماعتوں کا جلوس ایک ہی روز ایک ہی جگہ ہوگا تو اس حوالے سے وہ کم از کم تین دن قبل مقامی انتظامیہ سے مل کر معاملات طے کرینگے اور اگر کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کا جلوس زیادہ لمبا ہوگا تو اسے ٹکڑوں میں تقسیم کرکے مقررہ روٹ سے گزارا جائے گا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, وزیر, مکمل, آج, انتظامیہ, اسکرین, اسلام, بینرز, خواتین, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کراچی میں جبری بھتہ وصولی بڑھ گئی، تاجروں اور صنعت کاروں میں خوف و ہراس گلاب خان خبریں 0 30-10-10 06:03 AM
قرضہ معاف کرانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جانی چاہیے جاویداسد خبریں 0 22-10-10 07:51 PM
پاکستان میں ہجڑوں کی قانونی جیت اور نعرہ "وصولی تک ڈیرے ڈال رکھیں گے" گوہر گپ شپ 11 25-12-09 03:08 PM
ٹیسٹ میں ناکام امیدواروں کیلئے داخلہ فیس جمع کرانے کا شیڈول خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 11:24 AM
انٹر بورڈ کے تحت نتائج اور ضمنی امتحانات کی تاریخوں کا شیڈول عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 10:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:39 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger