الیکشن کمیشن نے صوبہ سرحد کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نت
الیکشن کمیشن نے صوبہ سرحد کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نت
الیکشن کمیشن نے صوبہ سرحد کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(جنگ نیوز ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ سرحد میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی سات نشستوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج کا سرکاری سطح پر اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سرحد میں قومی اسمبلی کی ایک نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے کامیابی حاصل کی ہے ،جبکہ سات صوبائی حلقوں میں سے عوامی نیشنل پارٹی نے 2 ، پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی 2 ، مسلم لیگ ( ن ) نے 1 جبکہ دو نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ جاری کردہ سرکاری نوٹیفیکیشن کے مطابق این اے 11 مردان سے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے خانزادہ خان ،پی ایف 20 چارسدہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے محمد تیمور خان ، پی ایف 45 ایبٹ آباد سے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے سردار شمہون یار خان ، پی ایف 75 لکی مروت سے آزاد امیدوار ڈاکٹر محمد خالد رضا زکوڑی شریف ،پی ایف 91 اپر دیر سے پی پی پی پی کے محمد انور خان ایڈووکیٹ ، پی ایف 59 بٹگرام سے آزاد امیدوار تاج محمد خان ترند ، پی ایف 81 سوات سے عوامی نیشنل پارٹی کے شیر شاہ خان اور پی ایف 92 اپر دیر سے پی پی پی پی کے امیدوار بادشاہ صالح کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاگیاہے ۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|