| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
ناظم اعلی
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لاہور ( جنگ نیوز) پاکستان میں امریکا کی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے نیشنل منیجمنٹ کالج میں اعلیٰ سرکاری افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امریکا پاکستان میں آئندہ انتخابات کے نتائج میں ” مکمل طور پر غیر جانبدار “ ہے ۔ امریکا اور بین الاقوامی برادری میں شامل دیگر ممالک ایسی سازگار فضا بنانے میں مدد دے رہے ہیں جس میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات منعقد ہو سکیں اور ہماری توجہ کا مرکز انتخابی عمل ہے جبکہ نتائج پاکستان کے عوام کے ہاتھوں میں ہیں۔ قبل ازیں نیشنل منیجمنٹ کالج کے پرنسپل ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل جاوید حسن اور اساتذہ کرام نے امریکی سفیر کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا الیکشن سے متعلق مختلف پروگراموں میں 28 ملین ڈالر سے زیادہ مالیت کی رقم فراہم کر رہا ہے ، جن میں رائے دہندگان کے ناموں کی فہرستوں کی درستی ، ووٹرز کو متحرک کرنے، سیاسی جماعتوں کی ترقی اور رائے دہندگان کی تعلیم کے منصوبے شامل ہیں۔ ہمارا مبصر مشن انتخابات سے قبل 14 مبصر لائے گا جو یہاں طویل عرصہ تک قیام کریں گے ، درحقیقت وہ اگلے ہفتے پہنچ رہے ہیں۔ دورہٴ لاہور کے دوران اعلیٰ امریکی سفارتکار نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی ، اس موقع پر امریکی قونصل خانہ کے پرنسپل آفیسر برائن ہنٹ بھی موجود تھے۔اس سے قبل انہوں نے لاہور میں شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے کا دورہ کیا اور ماضی کے خزانوں کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔اس موقع پر پنجاب کے محکمہٴ آثار قدیمہ کے ڈائریکٹر جنرل شہباز خان نے امریکی سفیر کو عالمگیری دروازے کی بحالی کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی۔ امریکی سفیر نے کہا کہ ایسے ثقافتی منصوبوں کے ذر یعے ہم دونوں ملکوں کے مابین مفاہمت کو فروغ دیتے ہیں اور آنے والی نسلوں کیلئے ورثے میں اضافہ کرتے ہیں۔ امریکی سفیر کے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے فنڈ کے تحت دی جانے والی 31,834 ڈالر کی گرانٹ سے فن تعمیر کی مختلف تیکنیک بروئے کار لاکر اور اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے خام مال جیسے مواد کو استعمال کرکے عالمگیری دروازے کا بیرونی حصہ بحال کیا جائے گا ۔سفیر پیٹرسن نے کہا کہ امریکی امداد امریکی اور پاکستان کے عوام کی ان اقدار کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت وہ پاکستان کے ثقافتی ورثے کو محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: I am living in Belgium.
مراسلات: 67
کمائي: 656
شکریہ: 15
22 مراسلہ میں 31 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
It Is The Best Way In Order To Give A Democracy A Chance;
Malik Ehsan. |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| democracy, ehsan, کالج, پاکستان, وزیر, نیوز, مکمل, موقع, اعلیٰ, تعلیم, حسن |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ | جاویداسد | خبریں | 2 | 04-10-10 02:20 PM |
| بھاشاڈیم پاکستان کی بقاء | محمد عاصم | خبریں | 0 | 16-06-10 07:01 PM |
| ُپاکستان کو دھمکی دینے والا انڈین آرمی چیف بہرا نکلا | ڈاکٹرنور | گپ شپ | 11 | 30-01-10 11:11 PM |
| پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز میں انتظامیہ کا رویہ | عرفان حیدر | تجاویز اور شکایات | 3 | 29-07-08 08:12 PM |