| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ہندوستان کی ریاست اترپردیش میں الہ آباد ہائی کورٹ نے ریاست کے پرائمری اسکولوں کے لیے کی گئی دس ہزار اردو کی ٹیچروں کی تقرری کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اسے منسوخ کردیا ہے۔
یہ تقرریاں سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کے دور میں سال دو ہزار پانچ اور چھ میں کی گئی تھیں اور منتخب کئے گئے امیدواروں کو حکومتی اداروں میں دو سالہ ٹریننگ دی جارہی تھی۔ جسٹس ارون ٹنڈن نے مذکورہ فیصلہ دیتے ہوئے کہا کہ پرائمری اسکولوں کوچلانے والے حکومتی ادارے 'بیسک شکشا پریشد' کے اسکولوں میں اردو زبان ميں تعلیم سے کوئی مضمون پڑھانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اورنہ ہی پرائمری یا جونیئرسطح پر نصاب میں اردو بطور مضمون شامل ہے۔ عدالت کے مطابق اردو ٹیچروں کی تقرری کے لیے ضابطوں کو نظر انداز کیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ ان اسکولوں میں اردو ٹیچر کے عہدے پر تقرری تب ہی کی جاسکتی ہے جب 'پرموشن' کے بعد خصوصی ٹیچر کے عہدے خالی بچیں۔ عدالت نے یہ بھی ریمارک دیا کہ اردو ٹیچروں کی ٹریننگ شروع کرانے کے لیے قومی ادارے این سی ٹی ای سے بھی کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے ۔ جسٹس ارون ٹنڈن نے اس طرح تکنیکی بنیادوں پر اردو ٹیچروں کی تقرری اور انھیں خصوصی ٹریننگ دیئے جانے کے عمل کو روک دینے کا حکم دیا ہے۔ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ سنبل نقوی کی رٹ پٹیشن پر دیا ہے جنہوں نے اپنی عرضی میں کہا کہ خالی عہدوں کے لیے کوالیفائڈ ٹیچر موجود ہیں اس لئے اردو ٹیچروں کی خصوصی ٹریننگ اور پھر ان کی مستقل تقرری کا کوئی جواز نہیں ہے۔ عدالت کے اس فیصلہ سے ہزاروں ممکنہ اردو ٹیچروں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس سلسلہ میں اترپردیش کے سابق ایڈوکیٹ جنرل ایس ایم اے کاظمی نے کہا کہ ہائی کورٹ کے فیصلہ پر بحث کی گنجائش موجود ہے اور اس کے خلاف ہائر بنچ میں اپیل کی جانی چاہیے ۔ دوسری طرف مایاوتی حکومت کی طرف سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ بی بی سی |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کورٹ, وزیر, نظر, اردو, تعلیم, حکم, خلاف, خصوصی, سال, عرضی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| روزانہ 2 گھنٹے سے زیادہ ٹیلی ویژن دیکھنے والوں میں ہارٹ اٹیک کے امکانات دو گنا ہوجاتے ہیں۔ ماہرین | گلاب خان | شعبہ طب | 0 | 19-02-11 04:12 AM |
| ٹریفک اور ڈبل سواری سے متعلق آرٹیکل چاہیے ! ! ! | نورالدین | آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی | 9 | 25-07-10 01:02 PM |
| پرسنل کمپیوٹر ٹیکنالوجیز میں جدید ترین تھرڈ جنریشن کا انٹل وی پرو سوئیٹ متعارف | ابن جلال | کمپیوٹر کی باتیں | 2 | 25-09-08 12:10 AM |
| بر طانوی ٹیم کا راولپنڈی مر دہ خانے کا دورہ،انسانی اعضاء کا تجزیہ ،ڈاکٹر وں سے سوالات | ابو کاشان | خبریں | 0 | 14-01-08 01:11 PM |
| سندھ ٹیکسٹ بورڈ کا اکاؤنٹ منجمد، چھپائی کے ٹھیکے منسوخ کردیئے گئے | خرم شہزاد خرم | خبریں | 0 | 05-01-08 11:22 AM |