واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری ،آٹے کے بحران پر غور

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-01-08, 12:38 PM   #1
Senior Member
 
ابن ضیاء's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
کمائي: 6,989
شکریہ: 50
82 مراسلہ میں 184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری ،آٹے کے بحران پر غور

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس،ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی منظوری ،آٹے کے بحران پر غور

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے عوام کو آٹے کی فراہمی میں درپیش مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گندم اور آٹا ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کریں۔ کمیٹی نے پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کی قیمتوں کی منظوری بھی دے دی اور بھارت پر زور دیاگیا کہ وہ بھی اس منصوبے میں شامل ہو۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منگل کو نگران وزیراعظم ایم میاں سومرو کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لیاگیا۔ اس کے علاوہ ملک میں گندم اور آٹے کے بحران‘ گیس اور بجلی کی قلت اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔ نگران وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو آٹے کی فراہمی میں عوام کو درپیش مشکلات پر سخت تشویش ہے اور ہم صورتحال میں بہتری کیلئے اقدامات اٹھارہے ہیں،یوٹیلٹی اسٹورز کا گندم کا کوٹہ بڑھا دیاگیا ہے، صوبوں کو گندم جاری کی جارہی ہے جبکہ گندم کی اسمگلنگ روکنے کیلئے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے متعلقہ صوبائی و وفاقی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ گندم اور آٹا ذخیرہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے چاہے وہ کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال آئندہ چند دنوں میں بہتر ہوجائیگی جبکہ گندم کی درآمد کا کوٹہ بھی بڑھایاگیاہے۔بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر وزیراعظم نے کہاکہ آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی پیداوار میں کمی اور پانی سے بجلی کم پیدا ہونے کی وجہ سے بحران پیدا ہوا مرحلہ وار لوڈ شیڈنگ کم کی جارہی ہے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں تاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ توانائی کی بچت کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کریں۔ اجلاس میں پاکستان اور ایران کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کی قیمتوں کی منظوری بھی دی گئی۔ اس منصوبے میں بھارت ابھی شامل نہیں ہواکمیٹی نے بھارت سے کہاکہ وہ کسی بھی مرحلے پر شامل ہونا چاہے تو اس کا خیر مقدم کیا جائیگا۔ نگران وزیراعظم نے قیمتوں کی منظوری کے معاہدے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا جبکہ پاکستان اورایران کے درمیان گیس کی خریدو فروخت سے متعلق معاہدے پر آئندہ ہفتے دستخط ہونگے اور دونوں ممالک نے قیمتوں کا تعین عالمی فارمولے جاپان کروڈ کاکٹیل کے تحت کیا ہے اس معاہدے کے بعد گیس کی قیمت فرنس آئل کی قیمتوں سے چالیس فیصد کم ہوگی اور اس معاہدے کے بعد پاکستان کو فرنس آئل کی درآمد پر اٹھنے والے ایک ارب ڈالر کی بچت بھی ہوگی۔
ابن ضیاء آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فروخت, پاکستان, وزیراعظم, ممکن, مسائل, ایران, اسلام, خلاف, صوبوں, صوبائی, صورتحال, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
برطانیہ نے افغانستان میں اپنے شہریوں کے اغوا کی تصدیق کردی جاویداسد خبریں 0 27-09-10 11:49 AM
ملک کی داخلی خارجی صورتحال پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اور بند کمرے کا اجلاس کل ہوگا ابن جلال خبریں 1 07-10-08 11:46 PM
بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اظہارتشویش،وزیراعظم کی زیر صد عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 08:25 AM
سندھ کابینہ کا پہلا اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر غور ابن جلال خبریں 0 13-04-08 06:31 PM
پرویز مشرف کی زیر صدارت اجلاس،انتخابات اور محرم کے دوران قیام امن کے منصوبوں کی منظوری خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:21 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:46 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger