واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


افغانستان میں فتح کی امید نہ رکھیں۔ برطانوی کمانڈر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-10-08, 07:32 PM   #1
ذیلی ناظم

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,167
کمائي: 74,774
شکریہ: 8,792
2,972 مراسلہ میں 10,832 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default افغانستان میں فتح کی امید نہ رکھیں۔ برطانوی کمانڈر

افغانستان میں فتح کی امید نہ رکھیں۔ برطانوی کمانڈر

افغانستان کے صوبے ہلمند میں برطانوی فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر مارک کارلٹن سمتھ نے کہا ہے کہ برطانیہ کو افغانستان میں فیصلہ کن جیت کی امید نہیں رکھنی چاہیے۔بریگیڈیئر مارک کارلٹن سمتھ نے برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کو انٹرویو میں کہا کہ افغانستان میں اس مشن کا مقصد افغان فوج کو اس قابل بنانا تھا کہ وہ اپنے طور پر ملک کا انتظام سنبھال سکے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں طالبان سے بات چیت بھی کی جا سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ جب بین الاقوامی فوج افغانستان سے واپس جائے گئی اس وقت بھی ملک میں شورش کی چنگاری سلگتی رہے گئی۔کابل میں بی بی سی کے نامہ نگار مارٹن پیشنس کا کہنا ہے کہ بریگیڈیئر مارک کارلٹن نے جن خیالات کا اظہار کیا ہے اس طرح کی باتیں افغانستان میں موجود برطانوی سفارت کار اور دیگر فوجی اہلکار بھی کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ بہت سے طالبان عناصر جائز طور پر افغان عوام کے ایک حصے کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کو مستقبل میں ملک کا حصہ دار ہونا چاہیے۔بریگیڈیئر کارلٹن سولہ ایئر اسلاٹ بریگیڈ کی کمانڈ کر رہے ہیں جس نے افغانستان میں اپنی تعیناتی کاو دوسرا دور مکمل کیا ہے۔انہوں نے اپنی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سن دوہزار آٹھ میں انہوں نے طالبان کا زہر نکال دیا ہے۔تاہم ان کا کہنا تھا ’ہم یہ جنگ نہیں جیت سکتے۔‘بریگیڈیئر کارلٹن سمتھ نے کہا کہ مقصد یہ تھا کہ ملک کے اندرونی مسائل کے حل کے لیےبحث کے طریقے کو فروغ دیا جا سکے تاکہ تشدد ہی صرف واحد راستہ نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ اگر طالبان سیاسی حل کے لیے میز کی دوسرے طرف بیٹھنے کے لیے تیار ہو جائیں تو یہی وہ طریقہ ہے جس سے اس طرح کی شورش ختم ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے لوگ کو خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے۔افغانستان پر سن دو ہزار ایک میں اتحادی فوج کے حملے کے بعد سے اب تک ایک سو بیس برطانوی فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
بی بی سی پر پڑھیے
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
مکمل, مسائل, جیت, حل, راستہ, طالبان, صوبے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کھانے کے دوران ٹی وی نہ دیکھیں۔ زارا گھر اور گھرداری 9 30-11-11 04:19 PM
Microsoft Word میں اردو لکھیں۔ عرفان حیدر مائیکروسوفٹ ورڈ 4 13-11-11 04:34 PM
اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔ اپنی نالج بڑھائیں جیوے پاکستان تعارف 6 07-01-11 11:59 PM
یولیڈ میں آڈیو سپلٹ کرنا سیکھیں۔ محمدخلیل آئیں کمپیوٹر سیکھیں 24 28-02-10 01:09 AM
اپنے بارے میں لکھیں۔۔۔سنجیدہ موضوع محمدخلیل گپ شپ 256 14-01-09 05:16 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger