04-01-08, 10:12 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,569
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
افغانستان، مغوی باشندوں کی رہائی کے لئے کل دوپہر 12بجے تک کی حتمی ڈیڈ لائن
افغانستان، مغوی باشندوں کی رہائی کے لئے کل دوپہر 12بجے تک کی حتمی ڈیڈ لائن
افغانستان، مغوی باشندوں کی رہائی کے لئے کل دوپہر 12بجے تک کی حتمی ڈیڈ لائن
طالبان نے جنوبی کوریا کے مغوی باشندوں کی رہائی کے لئے نئی ڈیڈ لائن جاری کردی ہے۔طالبان ترجمان یوسف احمدی نے نامعلوم مقام سے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ 21مغوی باشندوں کی رہائی کے لئے کل دوپہر 12بجے تک کی حتمی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔واضح رہے کہ طالبان نے گزشتہ روز ڈیڈ لائن کے اختتام پر دوسری مغوی باشندوں کوبھی قتل کردیا تھا۔ادہر طالبان کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے جنوبی کوریا کے دوسرے یرغمالی شہری کی لاش مل گئی ہے۔ جو مغربی لباس میں ملبوس ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی عمر بیس سے تیس سال کے درمیان ہے ۔گذشتہ روز طالبان نے دی گئی مہلت ختم کرنے کے بعد کہا تھا کہ اگر تیئس قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو ایک اور یرغمالی کو ہلاک کر دیا جائے گا جبکہ گذشتہ ہفتے بیالیس سالہ یرغمالی کو بھی ہلاک کردیاگیا تھا۔(31 جولائي 2007)
|
|
|