اعتزاز احسن بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخباعتزاز احسن بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
اعتزاز احسن بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخباعتزاز احسن بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
اعتزاز احسن بھاری اکثریت سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدارتی انتخابات میں غیر حتمی نتائج کے مطابق چوہدری اعتزاز احسن بھاری اکثریت سے منتخب ہوگئے،اعتزاز احسن نے 892 اوران کے مد مقابل ظفراللہ نے129ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ باقی نشستوں کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔حتمی نتائج کا سرکاری اعلان 31اکتوبر 2007ء کو کیا جائے گا،نو منتخب صدر سپریم کورٹ بار اعتزاز احسن نے فتح حاصل کرنے کے بعد کہا ہے کہ ان کی کامیابی جمہوری قوتوں کی جیت ہے ،ملک کا سیاسی نظام بدلنے کا وقت آگیا اور اب فوج کا سیاست سے کردار ختم کرنا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدارتی انتخابات کیلئے ہفتے کو پورے ملک میں پولنگ ہوئی سندھ میں ہائیکورٹ بار میں ووٹ ڈالے گئے ۔سندھ میں سپریم کورٹ بار کے ارکان کی تعداد 272ہے جبکہ پورے سندھ سے ہفتے کو 186ووٹ کاسٹ کئے گئے۔سپریم کورٹ بار کے صدارتی انتخابات کی ووٹنگ اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں سمیت آٹھ شہروں میں انتہائی پُر امن ماحول میں ہوئی۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق آخری موصولہ اطلاعات تک غیرحتمی نتائج کے مطابق چوہدری اعتزاز احسن کو اپنے مد مقابل بیرسٹر ظفراللہ پر واضح اکثریت حاصل ہے اور وہ سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب ہوگئے ۔غیر سرکاری نتائج کے مطابق اعتزاز احسن نے 892 اوران کے مد مقابل ظفراللہ نے129ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ باقی نشستوں کیلئے ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔ پشاور سے نمائندہ جنگ کے مطابق پشاو ر میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق اعتزاز احسن نے 64جبکہ ان کے مد مقابل بیرسٹر ظفر اللہ نے تیرہ ووٹ حاصل کئے۔ پشاور میں سپریم کورٹ بار کے ارکان کی تعداد 126 ہے۔ لاہور سے اعتزاز احسن کو556 اور ظفر اللہ کو 78ووٹ ملے۔ ملتان سے اعتزاز کو تین اور ظفر اللہ کو نو جبکہ کوئٹہ سے دونوں صدارتی امیدواروں نے بالترتیب 39 اور چھ ووٹ حاصل کئے۔ بہاولپور سے چوہدری اعتزاز احسن نے چھبیس اور بیرسٹر ظفر اللہ نے نو ووٹ لئے۔ ایبٹ آباد میں ہزارہ ڈویژن سے سپریم کورٹ بار کے23 ارکان میں سے بیس نے ووٹ ڈالے۔لاہور سے نمائندہ جنگ کے مطابق قبل ازیں انتخابات کے سلسلے میں لاہور میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وکلاء نے ووٹ ڈالے۔ اعلیٰ عدلیہ کے سابق جج صاحبان اور جن سینئر وکلاء نے ووٹ ڈالے ان میں صدارت کے امیدوار چودھری اعتزاز احسن، پاکستان بار کونسل کے سابق وائس چیئرمین علی احمد کرد، رشید اے رضوی، حامد خان، سینیٹر ایس ایم ظفر، جسٹس (ر) کرامت نذیر بھنڈاری، جسٹس (ر) شریف حسین بخاری، جسٹس (ر) فخرالنساء کھوکھر، جسٹس (ر) میاں آفتاب فرخ، جسٹس (ر) بشیر اے مجاہد، عابد حسن منٹو، محمد اکرم شیخ، سیّد افضل حیدر، جسٹس (ر) زاہد حسین بخاری، شفقت محمود چوہان، ہائی کورٹ بار کے صدر احسن بھون بھی شامل تھے۔
بشکریہ
جنگ
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|