اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی
اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی
اشاعت دین کیلئے ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، مولانا عون نقوی
کراچی (پ ر) سندھ و بلوچستان کے معروف روحانی بزرگ صوفی ابن حسن رضوی کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ مجلس ترحیم اور تعزیتی جلسے سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا ہے کہ اشاعت دین کیلئے صوفی ابن حسن رضوی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آپ نے نہ صرف متعدد مساجد تعمیر کرائیں بلکہ ہندو، عیسائی اور دیگر غیر مسلموں کو دین مبین کی حقانیت سے آگاہ کیا۔ مولانا شبیہ الرضا زیدی نے کہا کہ تبلیغ دین کرنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ جلسے سے مولانا حسن جعفر نقوی، مولانا مظہر تقوی، مولانا عبدالعلی شر، مولانا علی ڈنو، مولانا غلام رضا جعفری اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ حیدر حسین جونپوری، علی رضا شوق، آصف رضا، اختر ہاشمی، محمد انور شوق، شاعر زیدی، محسن رضا، جعفر رضا، باقر رضا نے بارگاہ امامت میں نذرانہٴ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر علامہ عباس کمیلی، مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا حسین مسعودی، شبر رضا، علامہ سجاد شبیر، علامہ نثار احمد، سلمان مجتبیٰ، صغیر عابد رضوی، مولانا محمدعلی حسینی، مولوی عبدالعلی عرفانی، مولوی ارشاد علی کاشفی، مولوی عبدالمجید، مولوی قربان علی، مولوی نظام لاشاری، مولوی رب نواز سولنگی، امانت حسین جعفری، مولوی دوست محمد شیرانی، مولوی حسین بخش، کاظم رضا اور دیگر قومی و ملی رہنما شریک ہوئے۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|