واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں ایمرجنسی ختم اور میڈیا پر عائد پا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-07, 06:19 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,131
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں ایمرجنسی ختم اور میڈیا پر عائد پا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں ایمرجنسی ختم اور میڈیا پر عائد پا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) امریکی نائب وزیر خارجہ جان نیگرو پونٹے نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں ایمرجنسی ختم اور میڈیا پر عائد پابندیاں اٹھالی جائیں، اعتدال پسند قوتوں کو مفاہمت کرلینی چاہئے، جنرل پرویز اور بینظیر بھٹو شراکت اقتدار کیلئے مذاکرات جاری رکھیں، پاکستان میں جیو ٹی وی اور دیگر میڈیا چینلز کو دبایا جا رہا ہے، اس سے ملک میں ہونے والی اصلاحات کو نقصان پہنچے گا اور ترقی کا عمل رک جائے گا، بہتر یہ ہے کہ ایمرجنسی اٹھالی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واشنگٹن روانگی سے قبل اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں صبح 5 بجے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت کا نفاذ آزادانہ منصفانہ اور قابل اعتبار انتخابات سے ہم آہنگی نہیں رکھتا، پاکستان میں مظاہرین کیخلاف پولیس کی حالیہ کارروائیاں ، میڈیا پر پابندی اور سیاسی رہنماوٴں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کی گرفتاریاں ان اصلاحات کے خلاف ہیں جو حالیہ برسوں میں کی گئی ہیں ان کارروائیوں کا جاری رہنا اس ترقی کیلئے نقصان دہ ہے جو پاکستان نے کی ہے، صدر پرویز مشرف انتہا پسندی کے خلاف ایک مضبوط آواز ہیں انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عام انتخابات جنوری2008ء میں منعقد ہونگے اور وہ اپنی دوسری مدت صدارت کے شروع ہونے سے قبل آرمی سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ نے صدر پرویز مشرف سے میڈیا پر پابندیاں، ہنگامی حالت ختم کرنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی پر زور دیا ہے تو صدر پاکستان کا کیا جواب تھا اس پر نیگروپونٹے نے کہا کہ ڈپلو میسی میں فوری جواب نہیں ملتا، صدر پرویز مشرف نے مجھ سے ضروری اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ جب امریکی نائب وزیر سے پاکستان کے مخصوص پرائیویٹ ٹی وی چینلوں کی بندش پر تبصرہ کرنے کیلئے ایک صحافی نے کہا تو امریکا کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا کو دبایا جا رہاہے جس سے ماضی میں پاکستان میں ہونیوالی اصلاحات کو نقصان پہنچ رہا ہے، میڈیا پر پابندی کو جاری رکھا گیا تو پاکستان کی ترقی رکے گی نیگرو پونٹے نے کہا کہ وہ پاکستان کی حکومت سے کہتے ہیں کہ وہ ایسے ایکشن ختم کرے ایمرجنسی اٹھائے نظر بندوں کو رہا کرے ہمارا کہنا ہے کہ ایمرجنسی رولز سے پاکستان میں آزادانہ منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات نہیں ہونگے۔ ایک صحافی نے پوچھا کہ مشرف حکومت کی موجودگی میں کیا دہشتگردی کیخلاف مہم اچھی نہیں چل سکے گی تو نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ مفروضے پر مبنی سوال ہے میں نے صدر پرویز مشرف کو بتایا ہے کہ جمہوریت کیلئے کون سے اقدامات درکار ہیں۔ نیگروپونٹے نے کہا کہ پاکستان کے آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ ہے کہ مشرف ایمرجنسی اٹھا لیں اگر انہوں نے نہ اٹھائی تو اطمینان بخش الیکشن کرانے کی ان کی حکومت کی صلاحیت کمزور پڑ جائیگی، نائب وزیر خارجہ نے بتایا کہ دونوں حکومتوں کا مشترکہ عزم ہے کہ پاکستان میں قابل اعتماد الیکشن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے ساتھ ٹیلیفون پر ان کی بات ہوئی ہے ہم یقین رکھتے ہیں سیاسی اعتدال پسندی پاکستان کو آگے بڑھنے میں مدد دے گی، اعتدال پسند سیاسی قوتوں میں مفاہمت بہتر رہے گی اس سے کامیاب الیکشن ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کو ضروری اقدامات کرنے چاہئیں، سیاسی ارتقا کو آگے لے جانا چاہئے۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پسند, واشنگٹن, وزیر, نظر, اسلام, بہترین, جیو ٹی وی, جواب, صلاحیت, صبح, صحافی, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی میڈیا کو امریکی وزیر خارجہ کی کھلی دھمکی ایس اے نقوی خبریں 16 13-11-09 12:41 AM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
انتخابات میں سیاسی جماعتوں کی شرکت حوصلہ افزا علامت ہے، وزیراعظم عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 08:34 AM
پاکستان میں ،پولیس ،فوج ، عدلیہ ،سیاسی جماعتیں ،میڈیا اور پارلیمنٹ سب کر پٹ ہیں،ٹرانسپرنسی انڑنیشنل عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 09:10 AM
چوہدری شجاعت اور پیر پگارا میں مفاہمت وزیراعظم کی سیاسی مہارت کی عکاس عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 09:40 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger