05-12-07, 09:41 AM
|
#1
|
|
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,570
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام آباد:میڈیا پر پابندیوں اورایمرجینسی کیخلاف مظاہرے پر لاٹھی چارج،متعدد زخمی
اسلام آباد:میڈیا پر پابندیوں اورایمرجینسی کیخلاف مظاہرے پر لاٹھی چارج،متعدد زخمی
اسلام آباد(نمائندگان جنگ،ایجنسیاں ) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ، عدلیہ اور میڈیا پر پابندیوں کے خلاف طلبہ، وکلاء سیاسی جماعتوں لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے منگل کو آبپارہ چوک سے اسلام آباد پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا اس دوران مظاہرین پر وفاقی و پنجاب پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس سے معروف وکیل اظہرمن اللہ کی اہلیہ اور غزالہ من اللہ ، فوٹو جرنلسٹس جہانگیر چوہدری اور تیموری سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس کی جانب سے تشدد کے باوجود طلبہ نے ریلی نکالی اور وہ پریس کلب پہنچنے میں کامیاب ہوگئے جہاں پر طلبہ نے صحافیوں کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کی ۔دوسری جانب ادھر آزادکشمیرمیں اسمبلی سے اپوزیشننے ”جیو “کی بندش کیخلاف واک آوٹ کردیا۔اسلام آباد میں ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید اقبال حیدر نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ 8 جنوری کو ہونے والے عام انتخابات کا بائیکاٹ کریں ورنہ عوام ان کا بائیکاٹ کریں گے۔انہوں نے طلبہ اور سول سوسائٹی کی پرامن احتجاجی ریلی پر پولیس کے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے عوام خاموش نہیں ہوگی ۔ اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یو جے کیصحافی رہنماؤں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اس ملک کے نوجوان جاگ گئے ہیں اور صحافیوں و طلبہ کی یہ تحریک اپنے انجام تک پہنچے گی ۔ پنجاب ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار عصمت اللہ، اسلام آباد بار کے صدر ہارون الرشید، پاکستان تحریک انصاف فیڈرل کیپٹل کے وقار احمد راجہ سمیت تاجروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی احتجاجی ریلی میں شریک طلبہ کا تعلق پراگریسیو اسٹوڈنٹ ایکشن کمیٹی، قائد ا عظم اسٹوڈنٹ موومنٹ، نیشنل ا سٹوڈنٹس فیڈریشن آزاد کشمیر قائد اعظم یونیورسٹی، اسلامی یونیورسٹی، روٹس ا سکول، بارانی زرعی یونیورسٹی اور پنجاب لاء کالج سے تھا اس کے علاوہ وہاں پر جمہوری فورم، جمہوری اتحاد اور مزدور کسان پارٹی کے کارکنان بھی موجود تھے۔ دریں اثناء آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن جماعتوں نے آزاد کشمیر میں بھی میڈیا پر پابندی اور جیوٹیلی ویژن چینل کی نشریات بند کرنے کے خلاف اجلاس سے واک آؤٹ کیا کہ قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تحریک التوا پیش کی گئی جس میں اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر تحریر کیا کہ آزاد کشمیر میں آئین بحال ہے کوئی پی سی او لاگو نہیں لیکن یہاں پر بھی میڈیا پر پابندیاں عائد ہیں اور جیو ٹیلی ویژن کی نشریات بند کر دی گئی ہیں اور آزاد کشمیر کابینہ کی جانب سے ایمرجنسی کی حمایت پر بھی اسمبلی میں احتجاج کیا گیا اس موقع پر پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری عبدالمجید سردار خالد ابراہیم خان، چوہدری لطیف ،سردار غلام صادق، میاں عبدالوحیدایڈووکیٹ حنیف اعوان انوارالحق اور دیگر نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کیا۔ آزاد کشمیر میں میڈیا پر پابندیاں فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
|
|
|