واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسلام آباد دھماکے سے متعلق مزید خبریں۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-10-08, 06:01 AM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,865
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اسلام آباد دھماکے سے متعلق مزید خبریں۔

اسلام آباد دھماکے سے متعلق مزید خبریں۔

دھماکہ سفید رنگ کی کرولا گاڑی نمبر 789 سندھ کے ذریعے کیا گیا
اسلام آباد ......ذرائع کے مطابق پولیس لائن میں دھماکہ ایک سفید رنگ کی کرولا گاڑی نمبر 789سندھ کے ذریعے کیا گیا دھماکے کے وقت اے ٹی ایس کی عمارت میں اہلکار موجود نہ تھے جس وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا دھماکہ شدید نوعیت کا تھا جس سے اے ٹی ایس کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا ۔
٭٭٭٭٭٭٭
دھماکے کے بعد گردونواح کی تمام عمارتیں خالی کروالی گئیں
اسلام آباد ....اے ٹی ایس کی عمارت میں دھماکے کے بعد گردونواح میں موجود تمام عمارتیں خالی کروالیں گئیں جس میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ، نیسکام ، فاسٹ یونیورسٹی وغیرہ شامل تھیں یہ علاقہ رہائشی نہ تھا پولیس لائنز کے سامنے کے علاقے میں ان تینوں اداروں کی عمارتیں واقع تھیں جبکہ تین اطراف کا علاقہ ویران تھا جہاں کسی قسم کی عمارت موجود نہ تھی ۔
٭٭٭٭٭٭٭
پولیس لائن دھماکہ ، فول پروف سکیورٹی دعوئوں کی قلعی کھل گئی
اسلام آباد ......پولیس لائنز میں واقع انسداد دہشتگردی کی عمارت پر بم دھماکہ سے فول پروف سکیورٹی کے دعویٰ کی قلعی کھل گئی دھماکہ کی جگہ مین گیٹ سے تقریباً ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھی جبکہ حملہ آور کو کسی پولیس یا سکیورٹی اہلکار نے روکنے کی کوشش نہ کی ہائی ریڈ الرٹ سکیورٹی ہونے کے باوجود پولیس لائنز میں دھماکہ کے عوام پر بہت زیادہ منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔
٭٭٭٭٭٭٭
دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ
اسلام آباد .....دھماکے کے فوراً بعد دارالحکومت کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی پمز ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ہسپتال میں آٹھ سو زخمیوں کے علاج کیلئے بستر خالی کروائے گئے جبکہ ہسپتال میں تمام عملہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا اس وجہ سے مزید عملہ کو طلب کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی انہوں نے بتایا کہ وہ عملہ جو کہ شام کو ڈیوٹی پر آتا تھا وہ ڈیوٹی سے قبل ہی ہسپتال میں خود حاضر ہوگیا ۔
٭٭٭٭٭٭٭
بم دھماکے میں زخمی 6اہلکار پمز اور پولی کلینک منتقل
اسلام آباد .......پولیس لائنز بم دھماکوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے چھ اہلکاروں کو پمز ہسپتال اور پولی کلینک میں شفٹ کیا گیا جن میں سے ایک اہلکار محمد فیاض جس کا بیلٹ نمبر 243ہے شدید زخمی ہے جبکہ دیگر زخمیوں میں عظمت اللہ اے ایس آئی ، طاہر محمود ، محمد نوید ، وکیل خان کانسٹیبل پمز ہسپتال میں لائے گئے پولی کلینک میں صرف ایک کانسٹیبل محمد آصف کو لایا گیا جو کہ معمولی زخمی تھا ۔
٭٭٭٭٭٭٭
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ابن جلال کا شکریہ ادا کیا
وجدان (10-10-08), منتظمین (02-07-09)
پرانا 06-06-09, 09:37 PM   #2
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,508
شکریہ: 1,314
415 مراسلہ میں 954 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پولیس والوں کی حرکتیں بھی تو کیسی ھوتی ھیں اسے کہتے ھیں مکافاتِ عمل یا آ بیل مجھے مار!
muhammad asif virani آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 02-07-09, 08:56 PM   #3
Senior Member
 
محمد الیاس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مقام: چترال
مراسلات: 596
کمائي: 9,290
شکریہ: 189
350 مراسلہ میں 733 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد الیاس کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس پر لکھنے کی ضرورت نہیں‌ہے جب تک امریکہ کا ایک بھی سپاہی افغانستان میں اور ایک بھی جاسوس پاکستان میں‌ ہوگا اس پورے جنوبی ایشیا میں امن کی گنجائش نہیں‌ہے بالکل اسی طرح جسطرح روس کی افغانستان میں موجودگی کے وقت تھا۔
محمد الیاس آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
محمد الیاس کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (02-07-09)
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, منتقل, اللہ, امریکہ, اسلام, خان, دھماکہ, علاج, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کون سُود و زیاں کی دُنیا میں۔۔۔۔۔۔۔جون ایلیا محمد زین العابدین شاعری اور مصوری 5 09-12-10 07:35 PM
جعلی ڈگری رکھنے والے فاسق گواہی قبول نہیں۔جعلی ڈگری والے ممبران اسمبلی کے متعلق کیاخیال ہے جاویداسد خبریں 1 01-09-10 03:43 PM
نا خوش لوگ زیادہ ٹی وی دیکھتے ہیں۔تحقیق M.UMER خبریں 3 14-07-10 12:10 AM
بچے قوم کا مستقبل ہیں۔۔ اس لئے زیادہ توجہ کے حق دار ہیں راجہ اکرام بچوں کی تعلیم و تربیت 16 05-11-09 01:07 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:17 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger