واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر راضی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-06-08, 08:46 AM   #1
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
عمر: 29
مراسلات: 14,897
کمائي: 5,560,008,153
شکریہ: 12,384
6,493 مراسلہ میں 15,156 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر راضی

اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر راضی

اسرائیلی کابینہ نے لبنان کے اسلام پسند گروپ حزب اللہ کے ساتھ اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے کہ دو اسرائیلی فوجیوں کے بدلے میں پانچ لبنانی قیدیوں اور متعدد فلسطینیوں کو رہا کردیا جائے۔
اسرائیل کے ان دو فوجیوں کو حزب اللہ نے دو سال پہلے پکڑ لیا تھا اور ان کی رہائی کی کوشش میں اسرائیل نے لبنان پر چڑھائی کردی تھی لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکا تھا۔

اسرائیلی ریڈیو کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے قیدیوں کے تبادلے کی پچیس میں سے بائیس ووٹوں سے منظوری دی گئی۔ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ جرمنی کی مدد سے طے پایا۔

رہا ہونے والے لبنانی قیدیوں میں سمیر القنطار بھی شامل ہونگے جوانیس سو اناسی سے اسرائیل کی قید میں ہیں۔ انہیں ایک خونی چھاپہ مار حملے میں حصہ لینے کی وجہ سے پکڑا گیا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرت نے کہا ہے کہ ہمیں اندیشہ ہے کہ ہمارے فوجی ہلاک ہو چکے ہونگے لیکن پھر بھی یہ تبادلہ ہونا چاہیے۔ حزب اللہ نے اس طرح کا کوئی عندیہ نہیں دیا کہ دونوں فوجی زندہ ہیں۔

ریڈکراس کو ان فوجیوں سے ملنے کی اجازی نہیں دی گئی اور اسرائیل میں زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔

مبصرین کے مطابق اسرائیل نے پہلی بار کہا ہے کہ اس کے دونوں فوجی زندہ نہیں۔ ناقدین کہتے رہے ہیں اسرائیل کو ہلاک ہو جانے والے فوجیوں کے بدلے قیدی نہیں چھوڑنے چاہیے۔ مجوزہ منصوبے کے مطابق اسرائیل پانچ لبنانیوں کے علاوہ تقریباً دس شدت پسندوں کی لاشیں بھی حوالے کرے گا۔

اسرائیلی فوجیوں کے پکڑے جانے کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان چونتیس دن لڑائی ہوئی تھی۔ جرمنی اس لڑائی کے بعد سے قیدیوں کے تبادلے کی کوشش کر رہا ہے۔

یکم جون کو حزب اللہ نے لڑائی میں ہلاک ہونے والے پانچ اسرائیلی فوجیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی تھیں۔ اسرائیل نے ان فوجیوں کی لاشوں کے بدلے ایک لبنانی کو رہا کیا تھا جو حزب اللہ کے لیے جاسوسی کرنے پر چھ سال سے جیل میں تھا۔

ایک اسرائیل فوجی گلاد شلت حماس کا قیدی ہے۔ اسے غزہ کی پٹی کے قریب ایک چھاپے کے دوران پکڑا گیا تھا۔ حماس کا کہنا ہے کہ وہ اس فوجی کو اسرائیل کے ساتھ قیدیوں میں تبادلے میں رہا کرنے پر غور کرے گی۔
__________________
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-06-08, 08:48 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,802
کمائي: 2,339,089
شکریہ: 17,793
12,252 مراسلہ میں 28,471 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اسرائیل قیدیوں کے تبادلے پر راضی

ہا ہا ہا ہا ہا

یہودی
عبدالقدوس آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
پسند, وزیر, اللہ, اسلام, جیل, حماس, حزب اللہ, سال, غزہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیالکوٹ: دو بھائیوں کی ہلاکت کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ریسکیو دفتر پر حملہ گلاب خان خبریں 5 28-08-10 10:49 PM
بھارتی فوجیوں کو راشن سپلائی میں بدعنوانیوں کا انکشاف جاویداسد خبریں 0 04-08-10 07:13 PM
کراچی :میڈیا پرپابندیوں اورجیو کی بندش کیخلاف مظاہرے کرنیوالے صحافیوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج،180گرفتار،رات گئے رہائی خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 09:11 AM
سکھر:میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کی چوتھے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال خرم شہزاد خرم خبریں 0 20-11-07 10:08 AM
میڈیا پر پابندیوں کیخلاف صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے پانچویں روز بھی جاری خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 03:09 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:41 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger