| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,524
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے فائر کیے جانے والے ایک راکٹ سے ایک کیمپ میں انہتر فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
فوج کے مطابق یہ راکٹ جنوبی اسرائیل میں واقع زیکیم نامی فوجی تربیتی کیمپ میں آلات کے سٹور میں آ کر پھٹا اور اس سے نکلنے والے ٹکڑوں نے آس پاس خیموں میں سوئے ہوئے فوجیوں کو زخمی کر دیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ ان زخمیوں میں چار فوجیوں کی حالت نازک ہے۔ غزہ سے کیے جانے والے کسی ایک راکٹ حملے کے نتیجے میں پہلی بار فوجیوں کی اتنی بڑی تعداد زخمی ہوئی ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں حکومت اور فوج پر طاقتور جوابی حملے کے لیے شدید دباؤ آ سکتا ہے۔ طبی امداد دینے والوں کا کہنا ہے کہ بعد میں اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے ایک گولے کے نتیجے میں بیت الحنون میں ایک فلسطینی اور اس کے تین بچے زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی بری فوج نے اس علاقے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے فوجی اڈے پر راکٹ داغا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی غزہ سرحد کے شمال میں ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع فوجی کیمپ پر ’قسام‘ نامی یہ راکٹ بیت الحنون سے مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے (جی ایم ٹی وقت کے مطابق رات کو ساڑھے دس بجے) داغا گیا۔ فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ چار شدید زخمیوں کے علاوہ بھی سات فوجیوں کو گہرے زخم آئے ہیں۔ باقی زخمیوں میں سے انتیس فوجیوں کو جنہیں معمولی زخم آئے تھے منگل کی صبح اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ بی بی سی |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| رات, طاقتور, غزہ, صبح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| بسوں، ویگنوں ، ٹرکوں اور رکشوں پر لکھی گئی شاعری, مصوری اور نثر نگاری | ڈاکٹرنور | گپ شپ | 35 | 01-01-11 12:05 PM |
| ہاکی کے ”گلابوں “ کا پیر محل میں منوں پھولوں سے استقبال | جاویداسد | خبریں | 1 | 20-12-10 07:51 PM |
| ::: محراب پور ٹرین حادثہ،ہلاکتیں سیکڑوں تک پہنچنے کا خدشہ،ہزاروں مسافر ٹرینوں میں محصور،کھانا پانی ختم ::: | ابو کاشان | خبریں | 0 | 24-12-07 12:01 AM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | چاچا کمال | خبریں | 0 | 04-12-07 12:50 PM |
| نواز شر یف کے کاغذات ِ نامزدگی بھی مسترد،پی سی او ججوں کو مانتا ہوں نہ اپیل کر وں گا،سر براہ مسلم لیگ(ن) | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 04-12-07 10:12 AM |