واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اسرائیل اور بھارت کا دفاعی تعاون

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-08-07, 01:41 PM   #1
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اسرائیل اور بھارت کا دفاعی تعاون

اسرائیل اور بھارت کا دفاعی تعاون

بھارت نے اسرائیل کو پیشکش کی ہے کہ وہ مشترکہ طور پر ایک ایسے نئے پائلٹ کے بغیر پرواز کرنے والے لڑاکا ہیلی کاپٹر کی تیاری میں شامل ہو جس کی مدد سے چینی ساخت کے سی آٹھ سو دو میزائیلوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔
ایک اسرائیلی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چین سے یہ میزائیل حاصل کرلئے ہیں اور یہ کہ اسرائیل کو گزشتہ سال لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اِسی میزائیل کی وجہ سے خاصہ نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

اگر دونوں ملک اس کی مشترکہ تیاری پر رضامند ہو جاتے ہیں تو دونوں ملکوں کے پاس بغیر پائلٹ کا یا پہلا فضائی ہتھیار ہوگا۔

اسرائیل پر لبنان پر حملے کے دوران حزب اللہ نے اسرائیل کی بحری فوج کے خلاف چینی میزائل استعمال کرتے ہوئے اس کا ایک بحری جہاز ڈبو دیا تھا۔ اس سے مغربی ممالک میں بھی خدشات نے جنم لیا تھا۔

چین میں تیار ہونے والے سی آٹھ سو دو میزائل تکنکی اعتبار سے بہت کارآمد میزائل ہیں اور دفاعی ماہرین کے مطابق جنگ میں ان کا توڑ کرنا آسان نہیں۔

اسرائیل نے ان میزائلوں کی وجہ سے لبنان کی سمندری حدود سے اپنے جہاز کو دور ہٹالیا ہے جس کی وجہ سے اس کی خفیہ معلومات حاصل کرنے کی صلاحیت کو شدید دھچکا لگا ہے۔

پاکستان، ایران، شام اور حزب اللہ کے پاس یہ چینی ساخت میزائل موجود ہیں۔
سی آٹھ سو دو یہ میزائل آٹھ کلو میٹر دور تک اپنے ہدف کو نشانہ بناسکتے ہیں اور اپنے ہدف کے راستے میں اونچائی پر چلے جاتے ہیں اور یہ خصوصیت کروز میزائلوں میں ہوتی جس کی وجہ سے وہ اپنے ہدف کے الیٹرانک دفاعی نظام سے اوجھل ہو جاتے ہیں۔

ساحل سے سمندر میں مار کرنے والے یہ میزائل بہتری ’نیویگیشن اور جامنگ‘ صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان بغیر پائلٹوں کے ہیلی کاپٹروں کی مشترکہ طور پر تیاری کی تجویز بھارتی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سریش مہتا کی طرف سے اپنے ہم اسرائیلی ہم منصب ایڈمرل ڈیوڈ بن بشات کے بھارت کے دورے کے دوران دی۔

ایڈمرل مہتا کے مطابق بھارتی بحریہ ایسے چالیس سے پچاس ہیلی کاپٹر استعمال کر سکتا ہے۔
چاچا کمال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-08-07, 01:50 PM   #2
Administrator
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: دل
مراسلات: 2,759
کمائي: 8,483
شکریہ: 0
560 مراسلہ میں 1,026 بارشکریہ ادا کیا گیا
زبیر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ ویسے اچھی بات ہے کہ انڈیا ٹیک نولوجی میں ترقی کر رہا ہے جبکہ پاکستان وہاں کا وہاں ہی ہے ۔ ہمیں عقل نہیں آرہی
__________________
[SIGPIC][/SIGPIC]
زبیر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
ٹیک, پاکستان, ویب, مقابلہ, اللہ, حزب اللہ, خلاف, سال, عقل, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان کا سری لنکن فوج سے دفاعی تعاون، تامل ٹائیگرز کی شکست کا باعث بنا فرحان دانش خبریں 5 28-08-11 08:10 PM
تعارف ضروری ہے، واقعی! گلاب خان تعارف 36 29-09-09 10:23 PM
دفاعی ا شتر اک اور تعاون بڑھانے پر پاک چین اتفاق،دونوں ملک آزاد تجارت کیلئ عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 08:18 AM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 03:34 AM
رُباعی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 12:26 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger