| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
ارب لوٹ کر واپس آنے والوں کو عوام ہیرو بنادینگے تو چور کبھی نہیں پکڑے جائینگے،وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کے کہنے پر پولیس افسران تبدیل نہیں کریں گے، یہ ان کی حکومت نہیں ہے، ہماری حکومت ہے، ہماری مرضی کے پولیس افسران کام کریں گے۔ سانحہ 18 اکتوبر کی جوڈیشل انکوائری کرانے پر غور کر رہے ہیں۔ تحقیقاتی افسر ڈی آئی جی (انویسٹی گیشن) کراچی منظور مغل کو ہٹا کر کوئی دوسرا افسر مقرر کیا جا سکتا ہے۔ پیپلزپارٹی والے دس دفعہ میرا نام لیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ 90 ارب روپے لوٹ کر واپس آنے والوں کو لوگ ہیرو بنا دیں گے تو پھر چور کبھی نہیں پکڑے جائیں گے،اس طرح کے لوگوں کو اگر معاف کردیا جائے گا تو پھر چور کبھی نہیں پکڑے جائیں گے۔ ہم ایسے لوگوں کو معاف کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ قومی مفاہمت آرڈیننس بھی واپس ہو سکتا ہے۔ سانحہ 18 اکتوبرکے کچھ سراغ ملے ہیں،مجرم کوئی روڈپر کھڑاہوانہیں تھاکہ حکومت پراسے نہ پکڑنے کا الزام عائد کیاجائے،صوبائی حکومت نے خودکش حملہ آورنہیں پال رکھے،پیپلزپارٹی والے کای بھارتی ایجنسی سے تحقیقات کراناچاہتے ہیں،انہوں نے کہاکہ جس دن سیکورٹی خطرہ تھا اس دن توجلوس کچھوے کی چال سے چل رہا تھا اور جب دھماکا ہوا تو سب خرگوش کی رفتار سے بھاگ گئے۔ وزیراعلیٰ بدھ کو سندھ کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے مختلف سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سانحہ 18 اکتوبر کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ اس میں ہمیں کچھ سراغ ملے ہیں اور واقعے میں ملوث لوگوں کی نشاندہی کے لئے مثبت پیشرفت ہوئی ہے اس مرحلے پر میں نے کچھ بتایا تو تحقیقات متاثر ہو سکتی ہے اور مجرموں کو فائدہ ہو سکتا ہے بہرحال تحقیقات میں اچھی خاصی پیشرفت ہوئی ہے۔ دوسرے صوبوں سے ایجنسیوں کو کچھ سراغ ملے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کے ساتھ ساتھ وفاقی ادارے بھی تحقیقات کررہے ہیں اور مجرموں تک پہنچنے میں ہمیں جلد کامیابی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ نشتر پارک، امریکی سفارت خانے پر بم دھماکے، مولانا حسن ترابی پر خودکش حملے اور دیگر آٹھ بڑے واقعات میں ملوث لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سانحہ 18 اکتوبر کے مجرم بھی پکڑے جائیں گے۔ یہ کوئی ایک دن کا کام نہیں ہے۔ مجرم کوئی روڈ پرکھڑا ہوا نہیں تھا کہ سندھ حکومت پر اسے نہ پکڑنے کا الزام عائد کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے کوئی خودکش حملہ آور نہیں پال رکھے ہیں۔ پیپلزپارٹی والے ہمارے خلاف اس لئے بیانات دے رہے ہیں کہ وہ ہمارا سیاسی مقابلہ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ سانحہ 18 اکتوبر کی جوڈیشل انکوائری کرانے پر بھی سوچ رہی ہے اور اس کے لئے کوئی اچھا آدمی تعینات کریں گے لیکن جوڈیشل انکوائری سے تحقیقات کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچتی ہیں۔ نشتر پارک کے سانحہ میں ملوث لوگوں کو پکڑنے میں پولیس اور دیگر اداروں کا کردار ہے۔ جوڈیشل انکوائری صرف تجاویز مرتب کرنے کے لئے ہوتی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی غیرملکی ماہرین سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا کہ بڑے بڑے واقعات میں پاکستانی ایجنسیوں نے کام کیا اور کامیابی حاصل کی۔ کیا پیپلزپارٹی والے بھارت کی کسی ایجنسی سے تحقیقات کرانا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی افسر منظور مغل کو ہٹانے کا پیپلزپارٹی کا مطالبہ جائز ہے۔ میں نے آئی جی سندھ سے کہہ دیا ہے کہ عام واقعے میں بھی متاثرہ فریق کا مطالبہ مانا جاتا ہے۔ اگر پیپلزپارٹی والوں کو منظور مغل پر اعتراض ہے تو ایسا تحقیقاتی افسر تعینات کیا جائے جس پر پیپلزپارٹی کو اعتماد ہو۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ٹی پی او کلفٹن کو ہٹانے کے محترمہ بینظیر بھٹو کے مطالبے پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ یہ ہماری حکومت ہے، بینظیر بھٹو کی نہیں۔ بینظیر تو آئی بی کے چیف سمیت پورے ملک کے افسروں کو تبدیل کرانا چاہتی ہیں۔ جب ان کی حکومت آئے تو اپنی مرضی سے افسر تبدیل کریں۔ انہوں نے کہاکہ اب یہ 1972ء کا زمانہ نہیں۔ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پورے خطے میں صورتحال خراب ہے۔ خودکش بم دھماکوں کے خطرات ہر وقت موجود ہیں۔ ہم نے وزیراعظم کا کشمور میں جلسہ کیا اور ساری حفاظتی انتظامات کئے۔ شامیانے لگا کر جلسہ گاہ کو بند کیا اب بہت احتیاط کرنا پڑتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے رہنما ذوالفقار مرزا خود کریمنل آدمی ہیں۔ وہ اسٹیل مل کے سابق چیئرمین سجاد حسین کے علاوہ کئی افرادکے قتل میں ملوث رہ چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھگوڑے سیاستدان ملکی دولت لوٹنے کے بعد واپس آتے ہیں تو ایسی باتیں کرتے ہیں۔ بینظیر بھٹو کو میں نے تو نہیں بھگایا تھا۔ اس وقت میں وزیراعلیٰ بھی نہیں تھا۔ وہ خود ملکی خزانہ لوٹ کر بھاگی تھیں۔ بشکریہ جنگ
__________________
![]() http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: I am living in Belgium.
مراسلات: 67
کمائي: 656
شکریہ: 15
22 مراسلہ میں 31 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
لوٹکے بدھو گھر کوآے
احسان |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کراچی, پولیس, پاکستانی, واقعات, وزیراعظم, لوگ, چور, مقابلہ, مجرموں, آدمی, الزام, اعلیٰ, جواب, جلد, حسن, خودکش, خودکش حملہ, خلاف, ذوالفقار, رفتار, زمانہ, صوبوں, صورتحال, صحافیوں, صرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| زرداری سوئس بینک کے پیسے قوم کو واپس کردیں ، شاباش دوں گا، غیریقینی بھی ختم ہوجائے گی :نواز شریف | جاویداسد | خبریں | 2 | 29-09-10 03:54 PM |
| عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی | جاویداسد | خبریں | 2 | 21-09-10 08:12 PM |
| عوام اب بھی خاموش رہے تو ---- | ھارون اعظم | خبریں | 0 | 22-10-09 09:17 PM |
| اداس شامیں اجاڑ رستے کبھی بلائیں تو لوٹ آنا | The Great | شعر و شاعری | 0 | 25-08-09 02:45 PM |
| عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کئے جائینگے،وزیر اعلیٰ سندھ | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 24-04-08 01:23 PM |