واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


اب حکومت ہٹاؤ تحریک کا زمانہ نہیں‘: نواز شریف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-01-10, 12:01 AM   #1
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 19,927
کمائي: 298,264
شکریہ: 24,741
15,345 مراسلہ میں 39,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default اب حکومت ہٹاؤ تحریک کا زمانہ نہیں‘: نواز شریف

اب حکومت ہٹاؤ تحریک کا زمانہ نہیں‘: نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اب حکومت ہٹاؤ تحریک کا زمانہ نہیں ہے اور جب جمہوری حکومت عوام کا مینڈیٹ لے کر آتی ہے تو یہ اس کا حق ہے اپنی مدت پوری کرے۔

کراچی میں سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اب وہ وقت نہیں رہا کہ ہم ہٹاؤ تحریکوں میں پڑ جائیں۔ اس وقت ملک کو ان لوگوں سے نجات دلانے کی ضرورت ہے جنہوں نے پاکستان کی صورتحال کو بگاڑا ہے اور آج جو مسائل درپیش ہیں یہ سب جماعتوں کو مل کر ٹھیک کرنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دیگر جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں اور ان کے پاس جو مینڈیٹ ہے اس کا بھی احترام ہونا چاہیے تاکہ ڈکٹیٹرشپ کے لیے آئندہ کے راستے بند کیے جاسکیں۔

نواز شریف نے کہا کہ سترہویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے تاکہ جو وعدے ایک دوسرے کےساتھ کیے گئے ہیں وہ پورے ہوں۔انہوں نے واضح کیا کہ مثبت اور تعمیری تنقید ضرور ہونی چاہیے مگر جن ایشوز پر تنقید کا حق بنتا ہے اس تنقید کو برداشت بھی کرنا چاہیے ۔

سازشوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور جنہوں نے ماضی میں سازشیں کی ہیں ان سازشی عناصر کو گارڈ آف آنر کے بجائے سزا مل جائے تو پاکستان میں جمہوریت کی گاڑی آگے چل سکتی

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کے خلاف سازشیں ہوئی تو ان کی جماعت حکومت سے پہلے میدان میں ہوگی۔ ’یہ سازشوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور جنہوں نے ماضی میں سازشیں کی ہیں ان سازشی عناصر کو گارڈ آف آنر کے بجائے سزا مل جائے تو پاکستان میں جمہوریت کی گاڑی آگے چل سکتی۔‘

اس سے قبل منگل کو مسلم لیگ ن سندھ کے اجلاس کے بعد انہوں نے کہا کہ یہاں نہ کوئی سندھ کارڈ ہے نہ ہی پنجاب یا بلوچستان کارڈ، وہ صرف پاکستان کارڈ کی بات کرتے ہیں۔

جب صحافیوں نے ان کی سندھی ٹوپی اور اجرک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ کیا آپ سندھ کارڈ استعمال کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ اسے ڈفیوز کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر تو ایسا لگتا ہے کہ سترہویں ترمیم آنے والے چند روز میں ختم کردی جائے گی، اس سلسلے میں دو روز قبل انہیں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ٹیلیفون پر بتایا تھا کہ حکومت سترہویں ترمیم ختم کرنا چاہتی ہیں۔انہوں نے وزیراعظم گیلانی سے پوچھا کہ کیا واقعی حکومت ایسا چاہتی تو وزیراعظم نے ہاں میں جواب دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر تیسری بار وزیراعظم کی شرط ختم کیے بغیر سترہویں ترمیم کے خاتمے میں آسانی ہوتی ہے تو وہ اس کے لیے بھی تیار ہیں، حکومت کو تیسری بار وزیراعظم بننے کے معاملے پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

میاں نواز شریف کا کہنا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک سیاسی قوت ہے اور اس کی موجودگی پاکستان کے مفاد میں ہے اسی طرح مسلم لیگ ن بھی ایک سیاسی قوت ہے، یہ کسی آمر کو حق نہیں پہنچتا کہ وہ ان کی جماعت کو توڑے یا پیپلز پارٹی کو توڑے۔

بی بی سی اردو
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
الکمونیا میں‌تو ایسا نہیں‌ہوتا ”پارٹ 2“ میاں شاہد گپ شپ 16 11-03-11 08:44 AM
ہم گناہ گار بھی ہیں‌تیرے پرستاروں میں‌ ابوسعد شعر و شاعری 3 04-03-11 12:09 AM
الکمونیا میں‌ایسا ہو ہی نہیں‌سکتا عبدالقدوس دلچسپ اور عجیب 27 08-07-10 09:42 PM
عالمی منڈی میں‌خم تیل کی تیل80ڈالر --- ڈالر کے مقابلے میں‌روپے کی قدر میں‌اضافہ زین۔zf خبریں 0 10-10-08 01:37 PM
جنہیں‌میں‌ڈھونڈتا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میاں شاہد شاعر مشرق علامہ اقبال 0 03-04-08 06:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 01:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger