آپ کیوں چاہتے ہیں کہ میں گرفتار یا نظر بند ہوجاؤں، مولانا فضل الرحمن
آپ کیوں چاہتے ہیں کہ میں گرفتار یا نظر بند ہوجاؤں، مولانا فضل الرحمن
کراچی (جنگ نیوز) قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر، متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما اور جے یوآئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت کی اپنی اسٹریٹیجی ہے کہ وہ کسے گرفتار کرتی ہے یا نہیں۔ آپ کیوں چاہتے ہیں کہ میں گرفتار یا نظر بند ہوجاؤں؟۔ انہوں نے یہ بات جیو نیوز پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے اس سوال کے جواب میں کہی کہ جے یوآئی اور پیپلزپارٹی کے رہنما ؤں کو گرفتار کیوں نہیں کیا جارہا؟مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ اگر بیمار کسی صحت مند سے پوچھے کہ تم صحت مند کیوں ہو تو اس کا کیا جواب دیا جائے۔ جیو نیوز پر ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس وقت ڈرامائی صورت حال پیدا ہوئی جب ڈاکٹر شاہد مسعود نے مولانا فضل الرحمٰن سے پوچھا کہ کیاآپ کے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو سے کوئی رابطہ ہوا ہے؟ اس پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ آپ کے سوال کے دوران ہی پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ اور رضا ربانی میرے پاس آئے ہیں۔اگر اس کو رابطہ کہتے ہیں تو یہ رابطہ ہے تاہم ابھی کوئی بات چیت شروع نہیں ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جے یوآئی کا سربراہ ہوں، ایم ایم اے کا رہنما ہوں اور اے پی ڈی ایم میں شامل ہوں، اس لیے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین سے ملاقات کو ہر لحاظ سے دیکھا جائے گا۔
__________________
http://voobuzz.com it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
|