واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے صوبوں کو 32 ہزار ٹن گندم جاری،یوٹیلیٹی اسٹورز کا ماہانہ کوٹا دگنا کرنے کا فیصلہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-01-08, 01:27 PM   #1
Senior Member
 
ابن ضیاء's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: Karachi - Pakistan
مراسلات: 328
کمائي: 6,989
شکریہ: 50
82 مراسلہ میں 184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے صوبوں کو 32 ہزار ٹن گندم جاری،یوٹیلیٹی اسٹورز کا ماہانہ کوٹا دگنا کرنے کا فیصلہ

آٹے کے بحران سے نمٹنے کیلئے صوبوں کو 32 ہزار ٹن گندم جاری،یوٹیلیٹی اسٹورز کا ماہانہ کوٹا دگنا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد ۔۔۔۔۔۔۔۔ ملک میں آٹا بحران ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے ہنگامی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو وزیراعظم محمد میاں سومرو کی صدارت میں اعلیٰ سطح کی بین الصوبائی کانفرنس میں آٹا بحران ختم کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے صوبوں کو مزید 32ہزار ٹن گندم جاری کرنے اوریوٹیلٹی اسٹورز پرآٹا سپلائی کا ماہانہ کوٹہ دوگناکرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو نے کہا کہ آٹے کے ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومتیں فلور ملوں سے مارکیٹ تک آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں گی تاکہ صارفین کو ان کی ضرورت کے مطابق آٹا سپلائی ہوسکے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کی نگرانی میں گندم کی نقل و حمل کی ضرورت پیش آئے تو ایسا کیا جائے۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر خوراک کے ہمراہ پرائم منسٹرز سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بین الصوبائی کانفرنس کے فیصلوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ گندم اور آٹا کی بین الصوبائی نقل وحمل پر کوئی پابند ی نہیں ہوگی۔صوبائی حکومتیں فلور ملوں کے آپریشنز کی کڑی نگرانی کریں گی اور فلور ملز دن رات آٹا پسائی کریں گی ۔ فلور ملز اور آٹے کی چکیوں کو بجلی کی سپلائی بحال رکھی جائے گی اور اس سلسلے میں احکامات جاری کردیئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے کے بحران سے پیدا ہونے والی صورتحال تین دن میں بہتر ہو جائے گی ۔ واپڈا حکام لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ فلور ملزکی منتظمین کے ساتھ مل کر طے کریں گی۔ 15لاکھ ٹن گندم کی درآمدی فیصلے پر تیزی سے عمل کیاجائے گاتاکہ درآمد کی جانے والی گندم جلد سے جلد پاکستان پہنچ سکے ۔ ضرورت پڑی تو حکومت مزید گندم درآمد کرے گی ۔ یوٹیلٹی سٹورز پرآٹا سپلائی کا ماہانہ کوٹہ دوگناکرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ پہلے 50ہزار میٹرک ٹن ماہانہ آٹا فراہم کیاجاتا تھا اب ایک لاکھ میٹرک ٹن آٹا فراہم کیاجائے گا تاکہ صارفین کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔ یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا 13روپے کلو فروخت ہوگا جبکہ صوبائی حکومتیں بھی مارکیٹ ریٹ سے کم نرخوں پر آٹا فروخت کرنے کیلئے موبائل فےئر پرائس شاپس قائم کریں گی۔ نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو نے اعلیٰ سطح کی بین الصوبائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آٹا بحران حساس نوعیت کا ہے جسے حل کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات ضروری ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں گندم کا وافر اسٹاک موجود ہے ۔ ذخیرہ اندوزی کے رجحانات کو سختی سے ختم کیاجائے گا اور خیرہ اندوزوں کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے گا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ہمیں عوامی مفاد سب سے عزیز ہے ۔ اسلئے آٹے کے بحران پر کم سے کم وقت میں قابو پانے کی ضرورت ہے ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیاگیا کہ رینجرز ، ایف سی اور دوسرے قانون نافذ کرنے والے ادارے گندم کی نقل وحمل پر کڑی نظر رکھیں گے۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعظم کو بتایاگیا ہے کہ ملک میں گندم وافر مقدار میں موجود ہے تاہم سانحہ لیاقت باغ کے بعد تشدد کے واقعات اور لوڈ شیڈنگ سے آٹے کی فراہم عارضی طورپر متاثر ہوئی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ تین روز میں صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ گندم کی بین الصوبائی نقل وحمل کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا اور صوبائی حکومتیں فلور ملوں سے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آٹے کی فراہمی انتہائی اہم مسئلہ ہے اور اسکی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایاجائے گا۔ انہوں نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ۔وزیرخوارک وزارعت پرنس عیسی جان نے کہاکہ آٹے کا بحران اس وقت پیدا ہوا جب سانحہ لیاقت باغ کے بعد سندھ کے کئی علاقوں میں گندم کے ذخائر لوٹ لئے گئے ۔ مواصلاتی نقل وحمل میں رکاوٹ پیدا کی گئی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے فلور ملوں کا آپریشن متاثر ہوا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گندم کے نرخ دنیا میں سب سے کم ہیں ۔ حکومت کا نرخ 400 روپے من ہے جبکہ پرائیویٹ نرخ 700 روپے اور درآمدی گندم ساڑھے گیارہ سو روپے فی من پڑرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آٹا بحران کے ذمہ دار ہم سب ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ نرخ کم ہونے کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا کی خریداری کیلئے لوگوں کی لمبی قطاریں نظر آٹی ہیں۔ لوڈ شیڈنگ اور ذخیرہ اندوزوں نے بھی مسائل پیدا کئے ہیں۔ امن وامان اور نقل وحمل کے مسائل کی وجہ سے بھی آٹا کی سپلائی کم ہوگئی ہے ۔ سندھ میں گڑ بڑ کے دوران آٹے کے 30ہزار تھیلے لوٹ لئے گئے ۔ جن میں سے نصف برآمد کرلئے گئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ افغانستان کو گندم کی فراہمی کو باضابطہ بنایاجائے گا۔ افغانستان کو سالانہ ایک ملین ٹن گندم کی ضرورت ہوتی ہے جس میں سے 0.6ملین ٹن گندم پاکستان سے جاتی ہے۔
ابن ضیاء آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فروخت, پاکستان, واقعات, وزیراعظم, نظر, موبائل, مسائل, اسلام, اعلیٰ, جلد, حل, خلاف, رات, عزیز, صوبوں, صورتحال, صارفین, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یوٹیلیٹی سٹورز پر کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 8 روپے کلو اضافہ گلاب خان خبریں 0 26-11-10 04:35 AM
یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی آٹا مہنگا؟؟؟ میاں شاہد دلچسپ اور عجیب 2 06-05-08 08:50 AM
کابینہ کمیٹی کیلئے سپریم کورٹ کے متنازعہ فیصلوں کا جائزہ بڑا چیلنج ہے عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:18 AM
:::جھیل پارک کے تین کناروں پر ملٹی اسٹوری پارکنگ پلازا بنانے کا منصوبہ::: ابو کاشان خبریں 0 03-01-08 01:31 PM
بینظیراور دیگر کیخلاف بیرون ملک مقدمات، جلد فیصلوں کیلئے کمیٹی قائم عبدالقدوس خبریں 0 15-12-07 09:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger