واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آٹے اور بجلی سمیت مختلف بحرانوں پر قوم کو صبر کی تلقین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 17-10-08, 07:03 PM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آٹے اور بجلی سمیت مختلف بحرانوں پر قوم کو صبر کی تلقین

آٹے اور بجلی سمیت مختلف بحرانوں پر قوم کو صبر کی تلقین

اسلام آباد: وائس آف امریکہ رپورت

آٹے کی قلت، بجلی کی لوڈشیڈنگ ،اشیاء خودر نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیوں میں کمی کے باوجود اس کے اثرات پاکستان میں کیوں نظر نہیں آرہے ۔ یہ وہ سوالات ہیں جو ہر محفل ، حتی کہ گلیوں اور بازاروں میں بیٹھے ہوئے افراد کی زبان سے بھی سننے میں ملتے ہیں بلکہ یہ کہنا بھی بے جا نہ ہو گا کہ یہی مسائل آپس کی گفتگوکے آغاز کا سبب بنتے ہیں۔جبکہ دوسری جانب وزراء یہ کہتے سنائی دیتے ہیں کہ حکومت کو ان سب معاملات کانہ صرف مکمل ادراک ہے بلکہ وہ ان کے حل کے لیے بھی پوری طرح کوشاں ہیں۔

ملک میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کی ہی مثال لی جائے توپانی وبجلی کے وفاقی وزیر راجہ پرویز اشرف نے اس بحران پر قوم کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوموں پر ایسے کڑے وقت آتے رہتے ہیں اور موجودہ حکومت اس بحران پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔پرویز اشرف بجلی کے اس بحران پرآئندہ سال کے آخر تک قابو پانے کا دعوی توکر تے نظر آتے ہیں لیکن یہ کیسے ہوگا اس کا واضح جواب اُن کی جانب سے سامنے نہیں آسکا ہے کیونکہ حکومتی عہدیدار یہ کہہ چکے ہیں کہ ایک بڑے ڈیم بنانے کی تعمیر کے پانچ سے دس سال کی مدت درکار ہوتی ہے اور ایران سے 1000 میگاواٹ بجلی کی درآمد کے منصوبے کا ابھی تک آغاز بھی نہیں ہو سکا ہے۔

شاید اسی لیے ناقدین کا کہنا ہے کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے حکومتی دعوے محض اس معاملے سے وقتی طور پر توجہ ہٹانے کے مترادف ہیں۔ پانی وبجلی کے سابق وفاقی وزیر امیر مقام نے وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال ان کے دورِ حکومت میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی اوراُنہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کی وضاحت کرے کی اُن کے برسراقتدار آنے کے بعدملک میں بجلی کی مانگ میں ایسا کیا اضافہ ہوا ہے کہ اس طرح کی لوڈشیڈنگ کرنی پڑرہی ہے۔۔

امیر مقام کا کہنا ہے کہ حالیہ بحران وزرات پانی و بجلی کی بدانتظامی اور نااہلی کے باعث سامنے آیااور اسی وجہ سے تیل سے بجلی پیدا کرنے کے مختلف بجلی گھر بند پڑے ہیں، اور اُنہیں ایسا نہیں لگتا کہ دعوی کے باوجود حکومت آئندہ سال کے آخر تک اس مسئلے پر قابو پانے میں کامیاب ہو سکے گی۔ اُن کا کہنا ہے کہ جب ایک ہی وزیر کے پاس کئی وزارتوں کے قلمدان ہونگے تو وہ ایسے اہم معاملات پر بھرپور توجہ نہیں دے سکتے۔امیر مقام نے الزام لگایا کہ سوات سے ملحقہ اُن کے ضلع شانگلہ میں گزشتہ 64 دنوں سے بجلی نہیں ہے اوراس بارے میں پانی وبجلی کے وفاقی وزیر آگاہ تک نہیں ہیں۔

پاکستان میں توانائی خاص طور پر بجلی کے بحران سے نہ صرف عام لوگ متاثر ہور ہے ہیں بلکہ طویل دورانیے کی لوڈ شیڈنگ سے ملک میں صنعتوں کی پیدوار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جس سے ان صنعتوں پر انحصار کرنے والے درمیانے اور چھوٹے درجے کے تاجر وں کے کا روبار بھی بری طرح متاثر ہو ئے ہیں۔


چھوٹے دوکاندا ر اور عام لوگ تو یہ کہہ رہے کہ بجلی کے نرخوں میں حالیہ دنوں میں 30 فیصد سے زائد اضافے نے اُن کی گزر اوقات تو پہلے مشکل بنادی تھی اب لوڈشیڈنگ کے باعث ان کا کام نہ ہونے کے برابر ہے۔ جبکہ وہ دہاڑی دار مزدور جن کا کام بجلی سے جڑا ہوا ہے ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے نظر آتے ہیں۔
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 17-10-08, 07:21 PM   #2
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: آٹے اور بجلی سمیت مختلف بحرانوں پر قوم کو صبر کی تلقین

اس حوالے سے کوئٹہ کی ایک تصویر
۔۔۔۔۔۔۔
Attached Thumbnails
zf-jpg  
ابن جلال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, پاکستان, وزیر, لوگ, نظر, مکمل, موجودہ, ممکن, مسائل, ایران, الزام, امیر, امریکہ, اسلام, تصویر, جواب, حل, سال, صبر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا سوچتے ہو، پھولوں کی رت بیت گئی، رُت بیت گئی خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 3 21-12-10 05:54 PM
امریکا سمیت 3 ملکوں کے سربراہوں کو عدالتوں نے استثنٰی نہیں دیا گلاب خان خبریں 0 26-09-10 03:24 AM
اسرائیلی درندوں کی “غزہ“ میں بربریت(تصویروں کی زبانی) ایکسٹو خبریں 7 27-01-09 11:19 AM
میثاق جمہوریت پر عمل ہو اتو زرداری اور نواز شر یف کی حمایت کروں گا،اچکزئی عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 03:33 AM
سوات: پختون نوجوانوں اور بزرگوں کی متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت عبدالقدوس خبریں 0 04-12-07 11:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:24 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger