| خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,301
کمائي: 86,555
شکریہ: 1,997
3,504 مراسلہ میں 12,350 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
::::::: آنے والے ایک ہزار سال کا سب سے بڑاسورج گرھن ::::::: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ، علماء فلکیات کے کہنے کے مطابق ، ان شاء اللہ ،پرسوں بروز جمعہ بتاریخ 29 محرم 1431 ، ہجری ، اور15 جنوری 2010 ، عیسوی کو،30 دسمبر3043 عیسوی یعنی مستقبل کے ایک ہزار سال سے زیادہ مدت میں سب سےبڑا سورج گرھن لگنے والا ہے ، اُن کا کہنا ہے کہ یہ گرھن تقریبا چار گھنٹے اور پنتالیس منٹ تک رہے گا ، یہ وقت گرھن کے چاروں مراحل کو ملا کر ہو گا ، مختلف معاشروں میں سورج اور چاند گرھن کے بارے میں مختلف عقائد پائے جاتے تھے ، عرب معاشرے میں یہ خیال کیا جاتا تھا کہ سورج یا چاند کو گرھن کسی خاص شخصیت کے مرنے یا پیدا ہونے کے وجہ سے لگتا ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں بھی ایک دفعہ سورج گرھن ہوا ، اور اللہ کی حِکمت کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کیے صاحبزادے اِبراہیم رحمہُ اللہ کی موت کے بعد ہوا ، تو اسی عقیدے کے مطابق لوگوں نے یہ کہا کہ سورج گرھن کی وجہ ابراہیم رحمہ اللہ کی موت ہے ، لوگوں کی یہ بات سن کر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اُن کےعقیدے کی اصلاح کرتے ہوئے انہیں سورج اور چاند گرھن کے بارے میں یہ بتایا کہ (((((إِنَّ الشَّمسَ وَالقَمَرَ لَا يَنكَسِفَانِ لِمَوتِ أَحَدٍ ولا لِحَيَاتِهِ فإذا رَأَيتُم فَصَلُّوا وَادعُوا اللَّهَ::: بے شک سورج اور چاند کو کسی کی موت کی وجہ سے گرھن نہیں لگتا اور نہ ہی کسی کی زندگی کی وجہ سے لہذا جب تُم لوگ سورج یا چاند گرھن دیکھو تو نماز پڑھو اور اللہ سے( اس کے عذاب سے بچنے کی ) دُعا کرو ))))) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے نماز کسوف یعنی سورج گرھن کے صورت میں پڑھی جانی والی نماز ، اور نمازءِ خسوف یعنی چاند گرھن کی صورت میں پڑھی جانے والی نماز خود پڑھ کر اور اپنے صحابہ کو پڑھا کر اس کا طریقہ اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو سکھایا اور ان کے ذریعے اپنی اُمت کو سکھایا ، اِیمان والوں کی والدہ محترمہ عائشہ ، عبداللہ ابن عَمرو ابن العاص ، عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہم اجمعین نے اس نماز کا طریقہ اور کیفیت بیان کی ، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ ::: """ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے زمانہ مبارک میں سورج کو گرھن لگا تو آواز لگوائی گئی """ نماز با جماعت """ ((((( فَصَلَّى رسول اللَّهِ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم بِالنَّاسِ فَقَامَ فَأَطَالَ القِيَامَ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ ثُمَّ قام فَأَطَالَ القِيَامَ وهو دُونَ القِيَامِ الأَوَّلِ ثُمَّ رَكَعَ فَأَطَالَ الرُّكُوعَ وهو دُونَ الرُّكُوعِ الأَوَّلِ ثُمَّ سَجَدَ فَأَطَالَ السُّجُودَ ثُمَّ فَعَلَ في الرَّكعَةِ الثَّانِيَةِ مِثلَ ما فَعَلَ في الأُولَى ثُمَّ انصَرَفَ::: اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نےلوگوں کو نماز پڑھائی اور بہت دیر تک قیام فرمایا ( یعنی نماز میں کھڑے رہتے ہوئےقرأت فرمائی ) اور پھر رکوع کیا اور پھر قیام فرمایا جو پہلے والے قیام سے کچھ کم تھا اور پھر رکوع کیا (یعنی ایک رکعت میں دو دفعہ رکوع فرمایا اوردوسرے رکوع کے بعد بھی کافی لمبا قیام فرمایا ) پھر سجدے فرمائے اور سجدے کو بھی خوب لمبا فرمایا ، اور پھر اسی طرح دوسری رکعت میں بھی کیا اور پھر نماز ختم فرمائی ))))) اور جب نماز ختم فرمائی تو اس وقت تک سورج گرھن سے نکل چکا تھا """ قارئین کرام ، امید کرتا ہوں کہ ہر ایک قاری اس بات کا خیال رکھے گا کہ پرسوں ہونے والے سورج گرھن کا وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کے فرمان اور سنت مبارکہ کے مطابق باجماعت نماز پڑھتے ہوئے گذارے ، اور کہیں کسی کو کسی سبب سے با جماعت نماز میسر نہ ہو سکے تو اللہ کے ذکر میں اور اللہ سے دُعا کرتے ہوئے گذارے ، اپنے والدین کے لیے ، اپنے پیاروں کے لیے ، اپنی دین کی سر بلندی کے لیے ، دِین کے دشمنوں کی تباہی کے لیے ، اپنی اُمت کی دینی دُنیاوی اور اُخروی خیر کے لیے ، قارئین کرام براہ مہربانی جہاں جہاں تک اس کی خبر کر سکتے ہیں ضرور کیجیے ، اللہ تعالیٰ اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم کو اُن کی ہر سنّت مبارکہ پر عمل پیرا ہونے کی ہمت دے دے اور اپنے ہرعذاب سے محفوظ کر دے ، و السلام علیکم۔
__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب |
|
|
|
| 10 قاری/قارئین نے عادل سہیل کا شکریہ ادا کیا | shafresha (14-01-10), فیصل ناصر (14-01-10), فاروق سرورخان (14-01-10), محمدمبشرعلی (14-01-10), ابو عمار (14-01-10), ابن جلال (14-01-10), رضی (15-01-10), طاھر (14-01-10), عامرشہزاد (14-01-10), عبداللہ حیدر (14-01-10) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() ![]() تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,975
کمائي: 276,905
شکریہ: 33,226
12,661 مراسلہ میں 37,019 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جزاک اللہ سہیل بھائی بہت اہم بات شئر کی آپ نے
اللہ ہمیں عمل کرنے کی توفیق دے |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: karachi
مراسلات: 311
کمائي: 4,825
شکریہ: 7
166 مراسلہ میں 328 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے اُن کےعقیدے کی اصلاح کرتے ہوئے انہیں سورج اور چاند گرھن کے بارے میں یہ بتایا کہ (((((إِنَّ الشَّمسَ وَالقَمَرَ لَا يَنكَسِفَانِ لِمَوتِ أَحَدٍ ولا لِحَيَاتِهِ فإذا رَأَيتُم فَصَلُّوا وَادعُوا اللَّهَ::: بے شک سورج اور چاند کو کسی کی موت کی وجہ سے گرھن نہیں لگتا اور نہ ہی کسی کی زندگی کی وجہ سے لہذا جب تُم لوگ سورج یا چاند گرھن دیکھو تو نماز پڑھو اور اللہ سے( اس کے عذاب سے بچنے کی ) دُعا کرو )))))
اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم نے نماز کسوف یعنی سورج گرھن کے صورت میں پڑھی جانی والی نماز ، اور نمازءِ خسوف یعنی چاند گرھن کی صورت میں پڑھی جانے والی نماز خود پڑھ کر اور اپنے صحابہ کو پڑھا کر اس کا طریقہ اپنے صحابہ رضی اللہ عنہم کو سکھایا اور ان کے ذریعے اپنی اُمت کو سکھایا ، اللہ رب العزت ہم کو حضور کے طریقے کے مطابق ہر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے naeemuddin کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() |
جزاک اللہ سہیل بھائی ، لیکن ٹائم کیا ہو گا۔ ۔ ۔ ؟؟؟
|
|
|
|
|
|
#6 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
سہیل بھائی معلومات شئیر کرنے کا بہت شکریہ۔
یہ کراچی میں صبح 10:48 سے لے کر دوپہر 2:17 تک رہے گا۔ حوالہ: Partial solar eclipse will be observed in Pakistan |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے ابو عمار کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| color, quot, پیاروں, وقت, نماز, موت, اللہ, بے, خبر, دُعا, دیکھو, زندگی, زمانہ, سال, عیسوی, عقیدے, عقائد, علماء, عائشہ, عباس, عبداللہ, عذاب, عرب, صاحبزادے, صحابہ |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا | عروج | شاعر مشرق علامہ اقبال | 9 | 15-05-11 01:07 PM |
| سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے | گلاب خان | خبریں | 0 | 09-12-10 06:22 AM |
| بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ | حیدر | خبریں | 6 | 14-08-09 12:01 AM |