واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آصف علی زرداری نے ملک کے 12 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-08, 10:47 PM   #1
Senior Member
 
ابن جلال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 5,428
کمائي: 26,867
شکریہ: 9,835
2,666 مراسلہ میں 4,563 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آصف علی زرداری نے ملک کے 12 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا

آصف علی زرداری نے ملک کے 12 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا

....تفصیلی خبر....
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملک کے 12 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا
چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے عہدہ کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں افغان صدر، قائم مقام صدر، وزیراعظم
وفاقی وزرائ، صوبائی گورنروں، وزراءاعلیٰ سمیت اعلیٰ فوجی و سول حکام نے شرکت کی
اسلام آباد (پاک ڈاٹ نیٹ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ملک کے 12 ویں صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا، ایوان صدر میں ان سے چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے عہدہ کا حلف لیا۔ منگل کی دوپہر ایک بجکر 28 منٹ پر نومنتخب صدر نے اپنے عہدہ کا حلف اٹھایا۔ ایوان صدر کے دربار ہال میں ہونے والی سادہ مگر پروقار تقریب میں افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے افغان وفد کے ہمراہ خاص طور پر شرکت کی جبکہ قائم مقام صدر محمد میاں سومرو، وزیراعظم سیّد یوسف رضا گیلانی، قائم مقام چیئرمین سینٹ جان محمد جمالی، سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، گورنروں، چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق، چیئرمین جائنٹ سٹاف چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل طارق مجید، بری فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل تنویر محمود احمد اور بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد افضل طاہر کے علاوہ صدر آصف علی زرداری کے صاحبزادے اور پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، ان کی دونوں بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری، صدر آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری، محترمہ بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو، پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین امین فہیم، جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان، ایم کیو ایم کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار، مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، وفاقی اور صوبائی وزرائ، اعلیٰ عدالتوں کے جج صاحبان، غیر ملکی سفیروں، اراکین پارلیمنٹ اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آصف علی زرداری جب حلف لینے کیلئے دربار ہال میں داخل ہوئے تو بگل بجا کر ان کی آمد کا اعلان کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا جس کے بعد سیکرٹری کابینہ ڈویژن نے نومنتخب صدر سے تقریب کے باضابطہ آغاز کی اجازت طلب کی۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگر نے آصف علی زرداری سے صدر کے منصب کا حلف لیا۔ جیسے ہی حلف مکمل ہوا تو ہال ”زندہ ہے بی بی زندہ ہے اور جئے بھٹو“ کے نعروں سے گونج اٹھا جس پر صدر آصف علی زرداری نے مسکرا کر کارکنوں اور جیالوں کی طرف دیکھا۔ قبل ازیں جب آصف علی زرداری حلف اٹھانے کیلئے دربار ہال میں داخل ہوئے تو شرکاءنے بھرپور تالیوں سے ان کا استقبال کیا جبکہ کارکنوں اور جیالوں نے نعرے لگائے۔ آصف علی زرداری نے شرکاءکو سیلوٹ کیا۔ تقریب کے اختتام پر آصف علی زرداری کو صدر مملکت کا منصب سنبھالنے پر شرکاءنے فرداً فرداً مبارکباد دی۔ بعد ازاں صدر آصف علی زرداری کو تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔
ابن جلال آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن جلال کا شکریہ ادا کیا گیا
گندہ بچہ (09-09-08)
جواب

Tags
ڈاٹ, وزیراعظم, قرآن, نیوز, مکمل, بے نظیر, تلاوت قرآن, خبر, زرداری, سٹاف, سردار, علی, صوبوں, صوبائی, صنم, صاحبزادے, صدر, صدر،


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بارہویں کھلاڑی چیتا چالباز شعر و شاعری 1 17-01-11 10:56 AM
آئین میں اٹھارہویں ترمیم۔۔۔۔۔۔ جمہوریت کے چہرے پر آمریت کا ایک اور بد نماداغ Zullu230 سیاست 6 29-06-10 12:18 AM
قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر اٹھارویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ھارون اعظم خبریں 0 09-04-10 01:16 AM
مُبارک ہو، اٹھارویں ترمیم پر تمام جماعتیں متفق ہوگئیں! shafresha گپ شپ 12 04-04-10 01:19 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger