واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آج کا پاکستانی میڈیا کیا کہتا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:08 AM   #1
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,481
کمائي: 1,182,887,786,565
شکریہ: 7,483
3,652 مراسلہ میں 9,133 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آج کا پاکستانی میڈیا کیا کہتا ہے؟

آج کا پاکستانی میڈیا کیا کہتا ہے؟

آج کا پاکستانی میڈیا کیا کہتا ہے؟

وسعت اللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی





چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری
اردو اخبار ’جنگ‘ کے صفحہ اول پر یہ خبر شائع ہوئی ہے کہ ’سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس رانا بھگوان داس تئیس یا چوبیس مارچ کو بھارت سے وطن واپس پہنچیں گے۔
اگر اس وقت تک سپریم جوڈیشل کونسل غیر مؤثر چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرسکی تو جسٹس بھگوان داس کی موجودگی سے کونسل کی ہیت کے بارے میں آئینی سوالات اٹھ سکتے ہیں اور یہ بات مضحکہ خیز لگے گی کہ ملک کا سب سے سینئر جج کونسل سے باہر بیٹھا ہو‘۔

انگریزی اخبار ’دی نیشن‘ کے اداریے کا عنوان ہے: ’سیاست کون چمکا رھا ہے‘۔

اخبار کی رائے ہے کہ ’ایک جانب تو حکومت مسلسل یہ کہہ رہی ہے کہ ایک آئینی اور قانونی مسئلے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ دوسری جانب سندھ کے وزیرِ اعلیٰ ارباب غلام رحیم دھڑلے سے غیرمؤثر چیف جسٹس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

گواہوں کی فہرست تیار
’حکومتِ سندھ کے سو سے زائد افسر اور ملازمین کی فہرست تیار کی گئی ہے جو طلب کرنے پر سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے جسٹس افتخار کے سخت گیر اور نامناسب رویے کے بارے میں گواہی دیں گے۔اس فہرست میں چپڑاسی اور ڈرائیور بھی شامل ہیں


روزنامہ ایکسپریس

اخبار نے سوال اٹھایا ہے کہ ’اگر جسٹس افتخار پر کوئی پابندی نہیں تو ان کی صاحبزادی کو اپنی ایک دوست کو یہ ایس ایم ایس کیوں بھیجنا پڑا کہ گھر میں مسلح افراد گھس آئے ہیں اور ہمیں ایک کمرے تک محدود کردیا گیا ہے‘۔

اخبار ’ایکسپریس‘ نے خبر دی ہے کہ ’حکومتِ سندھ کے سو سے زائد افسران اور ملازمین کی فہرست تیار کی گئی ہے جو طلب کرنے پر سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے جسٹس افتخار کے سخت گیر اور نامناسب رویے کے بارے میں گواہی دیں گے۔اس فہرست میں چپڑاسی اور ڈرائیور بھی شامل ہیں‘۔

اخبار دی نیوز میں یہ رپورٹ شائع ہوئی ہے کہ ’سپریم جوڈیشل کونسل میں شامل تین میں سے ایک جج کے خلاف مبینہ طور پر زمین کی ہیراپھیری اور دوسرے جج کے خلاف مالیاتی بے قاعدگیوں کا ریفرنس پہلے ہی سے کونسل میں زیرِ التوا ہے۔ جبکہ تیسرے جج کی صاحبزادی کو ایک چیف منسٹر کے کوٹے پر میڈیکل کالج میں داخلہ ملا ہے‘۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’چونکہ جسٹس افتخار چوہدری پر سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی رہائش گاہ کو بلا استحقاق استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ اس لیے صوبائی چیف جسٹس متاثرہ فریق ہیں اور انہیں سپریم جوڈیشل کونسل میں نہیں بیٹھنا چاہیے‘۔

’اسی طرح قائمقام چیف جسٹس جاوید اقبال کے غیر مؤثر چیف جسٹس کے خلاف الزامات کی سماعت سے مفادات کا ٹکراؤ ہوسکتا ہے کیونکہ اگر کونسل ان کی صدارت میں جسٹس افتخار کی بحالی کا فیصلہ دیتی ہے تو پھر جسٹس جاوید اقبال کے مستقل چیف جسٹس بننے کے امکانات ختم ہوسکتے ہیں‘۔

اختلافات اور نتیجہ
ٹی وی، اخبار اور ٹیلی فون، چیف جسٹس کے لئے شجرِ ممنوعہ۔ نعیم بخاری نے اپنے خط کے ذریعے صدر اور چیف جسٹس میں خلیج پیدا کی ہے


روزنامہ ڈیلی ٹائمز

’اس لئے جسٹس جاوید اقبال کو دورانِ سماعت بیٹھنے سے پہلے اس پہلو پر غور کرنا چاہئے‘۔

رپورٹ کے مطابق ’اس وقت سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے ججوں کے خلاف تیئس ریفرنس اور شکایات پڑی ہیں جن میں سے کئی برسوں پرانی ہیں‘۔

اخبار ’ڈیلی ٹائمز‘ کی شہ سرخی ہے: ’ٹی وی، اخبار اور ٹیلی فون۔ چیف جسٹس کے لئے شجرِ ممنوعہ‘۔

اخبار نے وفاقی وزیرِ پارلیمانی امور ڈاکٹر شیر افگن کا یہ بیان شائع کیا ہے کہ ’وکیل نعیم بخاری نے اپنے کھلے خط میں جسٹس افتخار کے صاحبزادے سے متعلق کیس کا جو حوالہ دیا ہے وہ سیاق و سباق سے بالکل ہٹ کر ہے اور نعیم بخاری نے اپنے خط کے ذریعے صدر اور چیف جسٹس میں خلیج پیدا کی ہے‘۔

اخبار ڈان کے ادارتی صفحے پر ایک تجزیے میں کہا گیا ہے کہ ’چاہے جسٹس افتخار کے تنزل کی کوئی بھی تاویل پیش کی جائے، عام آدمی اس تصویر کی روشنی میں اپنی رائے قائم کرے گا جس میں جسٹس افتخار چوہدری طلبی کے بعد ایک باوردی صدر کے سامنے مؤدب انداز میں بیٹھے ہیں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, کالج, پاکستانی, ڈاٹ, نیوز, آج, آدمی, ایس ایم ایس, اللہ, الزام, اردو, اعلیٰ, تصویر, جاوید اقبال, خلاف, خبر, دوست, صفحہ, صوبائی, صاحبزادی, صاحبزادے, صدارت, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی میڈیا کا منفی کردار یاسر عمران مرزا سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 19 07-01-11 06:03 PM
پاکستانی شہری کی زندگی اور میڈیا کا کردار گلاب خان عمومی بحث 0 21-10-09 02:56 AM
F-16 کی اپ گریڈیشن کےلئے پاکستان کی مدد کا مطالبہ Real_Light خبریں 0 16-10-08 09:30 PM
جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 06:34 PM
آئی ایف جے کا مشن 19 نومبر سے پاکستان کا دورہ کر کے میڈیا کیخلاف اقدامات کا جائزہ لے گا خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 10:10 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:42 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger