واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں



خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں


آئین کل تک بحال نہ ہوا تو13 نومبر کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے،بینظیر بھٹو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-11-07, 02:54 PM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 24,803
کمائي: 2,339,130
شکریہ: 17,797
12,253 مراسلہ میں 28,473 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default آئین کل تک بحال نہ ہوا تو13 نومبر کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے،بینظیر بھٹو

آئین کل تک بحال نہ ہوا تو13 نومبر کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کریں گے،بینظیر بھٹو

اسلام آباد (نمائندہ جنگ،ایجنسیاں ) پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں جلسہ پروگرام کے مطابق ہو گا۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ آئین کل تک بحال نہ ہوا تو 13 نومبر کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کرینگے۔ ہم پر حملہ ہوگیا ،پوری قوم باہر نکلے، چند گرفتار ججوں نے رابطہ کیا ہے، آئین کی بحالی پر گرفتار ججز بحال ہوں گے،جنرل مشرف سے ملاقات کی خبریں آئی بی نے پھیلائیں،بحالی جمہوریت کیلئے ایم ایم اے کے ساتھ ملکر چلنے کیلئے تیار ہیں، کارکن اتنی بڑی تعداد میں گرفتاریاں دیں گے کہ حکمرانوں کی جیلوں میں بھی جگہ نہیں رہے گی ۔جمہوریت اور آ ئین کی بحالی کے لئے ایم ایم اے سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں اے آرڈی کے اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔دریں اثناء پیپلزپارٹی نے پی سی او کے تحت قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم کی قیادت میں پارلیمنٹ کے باہر ایمرجنسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے” مارشل لاء“ نامنظور کے نعرے لگائے، اس موقع پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا جس سے ایک خاتون سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ،ایک خاتون سمیت پیپلزپارٹی کے 7 کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا،اپنی پریس کانفرنس کے دوران بینظیر بھٹو نے کہا کہ ایمرجنسی کا نفاذ واپس لیکر آ ئین بحال کیا جائے جنرل پرویز مشرف قوم ،سپریم کورٹ او رپیپلز پارٹی کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کریں اور چیف آف اسٹاف آرمی کے عہدے سے ہٹ جائیں بے نظیر بھٹو نے کہا کہ ہمارے وکلاء اور کارکنوں کو جو گرفتار کئے گئے ہیں فوری طور پر رہا کیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ مذاکرات کے تحت جنرل پرویز غیر جانبدارانہ الیکشن کمیشن کا اعلان کریں اور تیسری بار وزیر اعظم بننے پر پابندی کا خاتمہ کریں ۔انہو ں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات 9 نومبر سے پہلے پہلے ہونے چاہئیں اگر 9 نومبر تک جنرل پرویز مشرف نے پیپلز پارٹی ، سپریم کورٹ اور قوم کے ساتھ وعدہ پورا نہ کیا تو 13 نومبر سے ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے ۔ وہ لاہور جائیں گی اور مشرقی پنجاب سے لانگ مارچ شروع کریں گی اور دھرنے اور لانگ مارچ اس وقت ختم ہونگے جس وقت آئین کو بحال کیا جائے گا ۔ بے نظیر بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی 9 نومبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں تاریخ ساز جلسہ کریگی۔ میں عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ جرات کے ساتھ اس جلسے میں شامل ہوں اور اپنا حق حاصل کرنے جدوجہد میں شامل ہوں۔
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پولیس, پاکستان, وزیراعظم, نیوز, موقع, اسلام, بے نظیر, خلاف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سسی بھٹو نے فاطمہ بھٹو کیساتھ ایدھی ہوم لیاری کا دورہ کیا کراچی(اسٹاف رپو عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 08:57 AM
بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد ہے، مہرین بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 10:12 AM
بلاول کے بھٹو قبیلے میں شامل ہونے پر اعتراض نہیں،غنویٰ بھٹو خرم شہزاد خرم خبریں 0 01-01-08 11:40 AM
::: بینظیر کی ذوالفقار علی بھٹو کے پہلو میں تدفین ::: ابو کاشان خبریں 0 28-12-07 06:55 PM
سال بعد لاڑکانہ آمد،بھٹو کے مزار پر حاضری،ایسی اطلاعات نہیں کہ سپریم کورٹ صدر پرویز کو نااہل قرار دے گی،بے نظیر بھٹو عبدالقدوس خبریں 0 28-10-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger