واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > خبریں

خبریں پاکستان اور دنیا بھر کی تمام نئی خبروں کے لیئے یہاں تشریف لائیں

طالبان کی نو عمرلڑکی کو کوڑوں کی سزا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-04-09, 11:24 PM  
Senior Member
 
چاچا کمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 47
مراسلات: 938
کمائي: 7,523
شکریہ: 36
189 مراسلہ میں 304 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default طالبان کی نو عمرلڑکی کو کوڑوں کی سزا

صوبہ سرحد کے ضلع سوات سے پہلی مرتبہ ایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں حلیے سے طالبان معلوم ہونے والے افراد ایک لڑکی کو سرعام کوڑوں کی سزا دے رہے ہیں۔تاہم حکومت اور طالبان نے اس خاص واقعہ کی تردید کی ہے تاہم اس بات کی تصدیق کی کہ ماضی میں خواتین کو کوڑوں کی سزائیں دینے کے واقعات پیش آئے ہیں۔

موبائل فون سے بنائی گئی یہ دو منٹ کی ویڈیو اب سرعام دستیاب ہے۔ ویڈیو میں سرخ جوڑے میں ملبوس ایک جوان سال لڑکی کو دکھایا گیا ہے جسے زمین پر الٹا لِٹاکر کوڑے مارے جارہے ہیں۔

ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ طالبان کے حُلیے میں ایک شخص لڑکی کو پشت پر کوڑے برسارہا ہے جبکہ ایک شخص اس کے پیروں اور دوسرے نے جسم کے اوپر کے حصے کو دبوچا ہوا ہے۔ اس موقع پر درجنوں افراد دائرے میں کھڑے اس منظر کو دیکھ رہے ہیں۔

سزا دینے والے افراد آپس میں پشتو زبان میں بات کرتے ہیں اور لڑکی چیختی چلاتی پشتو میں فریاد کرتی ہے کہ ’میرے باپ کا توبہ ، میرے دادا کا توبہ آئندہ ایسا نہیں کرونگی۔‘ وہ شدت درد سے بار بار التجا کرتی ہے کہ ’خدا کے لیے کچھ صبر کرو‘ مگر مارنے والا شخص کہتا ہے کہ ’تم نے کہا تھا مجھے ماردو مگر اب تو میرے پاس چھری بھی نہیں ہے۔‘

پندرہ سے زائد کوڑے مارنے کے بعد وہ لوگ لڑکی کو چھوڑ دیتے ہیں اور اٹھتے ہی لڑکی شٹل کاک برقعہ میں ملبوس نظر آتی ہے۔ اس وقت ان میں سے بڑی داڑھی والا ایک شخص اس سے قریب واقع ایک کمرے میں لے جاتا ہے۔ چیخ و پکار اور باتوں سے وہ تقریباً بارہ سے سترہ سال کے درمیان کی عمر کی معلوم ہوتی ہے۔

اس سلسلے میں دس کے قریب مقامی لوگوں سے رابطہ کیا گیا تو کافی مشکلات کے بعد انہوں نے صرف واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ واقعہ سوات کی تحصیل کبل کے کالا کلی میں پیش آیا ہے۔ مقامی لوگ بظاہر خوف کی وجہ سے مزید معلومات دینے سے انکار کررہے ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ لڑکی کون ہے اور انہیں کس بات پر سزا دی جارہی ہے۔

طالبان ترجمان مسلم خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ خواتین کو کوڑے مارنے کی سزا کا واقعہ حالیہ دنوں میں پیش نہیں آیا ہے۔ انہوں نے اس خاص واقعہ سے بھی لاعلمی کا اظہار کیا البتہ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ امن معاہدے سے قبل مولانا فضل اللہ کے حکم پر خواتین کو سزائیں دی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں خواتین کو سرعام سزائیں نہیں دی گئیں بلکہ مولانا فضل اللہ نے حکم دیا تھا کہ خواتین کو جب بھی سزا دینی ہو تو انہیں کمرے کے اندر کوڑے مارے جائیں۔ مسلم خان کے بقول انہوں نے ماضی میں ایسی خواتین کو سزائیں دی ہے جو بقول ان کے گھر سے بھاگ گئی تھیں یا پھر انہیں مبینہ طور پر ' غیر اخلاقی حرکات' میں ملوث پایا گیا تھا۔

ملاکنڈ ڈویژن کے کمشنر سید محمد جاوید سے بھی جب اس بابت رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی اس طالبان ترجمان مسلم خان کے مؤقف کی تائید کی اور کہا ممکن ہےماضی میں خواتین کو ایسی سزائیں دی گئی ہوں۔ان کے بقول امن معاہدے کے بعد طالبان نے اپنی نجی عدالتیں ختم کردی ہیں۔

ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا یہ واقعہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے سے پہلے یا بعد میں پیش آیا ہے لیکن یہ اس لحاظ بہت ہی سنگین واقعہ ہے کہ سوات میں ایک خاتون کو سرعام کوڑوں کی سزادی جارہی ہے۔اس سے قبل طالبان نے کئی دفعہ ان مرد حضرات کو لوگوں کے سامنے کوڑوں کی سزائیں دی تھیں جن پر مختلف نوعیت کے الزامات لگائے گئے تھے۔

اگر کسی کے پاس اصل ویڈیو ہو تو لگائیں۔۔۔۔ ویسے تالی بانوں کے حمائتی اس کے حق میں بھی کچھ نہی کچھ نکال لائیں گے۔۔۔

Last edited by منتظمین; 03-04-09 at 12:23 PM. وجہ: غیر مہذب الفاظ کی گنجائش ہمارے فورمز پر نہیں ہے۔
چاچا کمال آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے چاچا کمال کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (03-04-09), فرحان دانش (04-04-09), وسیم (04-04-09), Wahid Mahmood (15-11-09), yashaka (05-04-09), ام غزل (05-04-09), اسد لطیف (05-04-09), رضی (06-04-09)
پرانا 05-04-09, 05:16 AM   #91
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,730
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,993 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کئی چیزوں کو گڈ مڈ کرررہے ہیں
میں انشااللہ اس کا تفصیلی جواب دیتا ہوں
ابھی تو دیر بہت ہوگئی ہے صبح ہوا چاہتی ہے

آپکی بات سے امید ہے آپ دلیل کو مانیں گے مرغے کی ایک ٹانگ والا معاملہ نا ہوگا
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (05-04-09), ام غزل (05-04-09)
پرانا 05-04-09, 10:25 PM   #92
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی فیصل ناصر، مجھے بہت خوشی ہوگی آپ کے دلائل سن کر۔

میں اپنی بات دہراتا ہوں۔ کہ یہ بنیادی مسئلہ ہے۔
1۔ مسلمانوں کے بہت سے فرقے ہیں اور ہر فرقہ کے اپنے خیالات ہیں۔ ان فرقوں‌میں ہر شخص کے اپنے خیالات ہیں۔ ایک بڑی مسلمان قوم میں‌قوانین بنانے کا طریقہ کار مشاورتی ہونا چاہئیے یا کہ طاقت کا استعمال؟
2۔ اگر ایک فرقہ اپنے نظریات اسلام بنا کر سب پر بذریعہ بندوق ٹھونسے گا تو دوسرا فرقہ کو بھی حق حاصل ہے کہ وہ بندوق استعمال کرے ۔ ایسا فیصلہ کرنے سے پہلے خود اپنے امن و امان کا، اپنی عورتوں اور بچوں کے بارے میں سوچ لینا چاہئیے کہ ان کا کیا ہوگا۔
3۔ جو سزا اوپر لکھی گئی ہے وہ جس جرم کی ہے اس جرم کو ثابت کرنے کے لئے چار گواہوں کی ضرورت ہے۔ ایک مکمل عدالتی کاروائی کی ضرورت ہے۔ کسی کو شبہ کی بناء پر سزا نہیں دی جاسکتی۔ اس سزا سے کسی کو انکار نہیں۔ عدالتی کاروائی کا نہ ہونا ، جرم کے ثابت ہونے کا ریکارڈ نہ ہونا ، بذات خود ایک جرم ہے۔

والسلام
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-04-09), منتظمین (05-04-09), ام غزل (06-04-09)
پرانا 05-04-09, 11:38 PM   #93
Member
اجنبی
 
احمد غزنوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 33
کمائي: 1,879
شکریہ: 111
25 مراسلہ میں 74 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں یہاں انسانی حقوق کے تمام نام نہاد علمبرداروں سے یہ پوچھنا چاہوں گا کہ۔۔۔ ایک لڑکی کو کوڑے مارے جانا (قطع نظر اس کے کہ یہ کن کا کام ہے، اور اس سے فائدہ کون اٹھا رہا ہے؟ یہ صحیح‌ تھا یا غلط) بڑا جرم ہے یا دینی مدارس کی سینکڑوں‌ معصوم بچیوں پر آتش و آہن کی بارش کرنا؟ یہ سب اُس وقت کہاں‌ تھے؟ وطنیت سے متاثر ذہنوں کو دیکھتے ہوٕئے کہا جاسکتا ہے کہ جب افغانستان، یا کسی اور مسلم ملک پر جارحیت ہوتی ہے تو اس وقت یہ اپنے ضمیر کو یہی تھپکی دے کر سلادیتے ہوں گے کہ یہ تمہارے ہموطن نہیں‌۔ لیکن جامعہ حفصہ کی بچیاں تو پاکستانی تھیں، کسی سرحدی یا "غیر" علاقے میں ‌بھی یہ سب نہیں‌ ہوا بلکہ دارالحکومت میں‌ یہ بربریت بپا کی گئی۔ عاصمہ جہانگیر نے اس وقت کوئی پریس کانفرنس بلا کر ایسے الفاظ کیوں نہیں کہے کہ یہ بم ان بچیوں پر نہیں‌ بلکہ ہم سب پاکستانیوں پر گرائے گئے ہیں؟ (واضح‌ رہے کہ جمعہ کے دن پریس کانفرنس میں عاصمہ جہانگیر نے یہ بات کہی تھی کہ یہ کوڑے اس لڑکی کو نہیں، ہم سب پاکستانیوں کی پشت پر پڑے ہیں۔۔۔ اللہ رے یہ غیرت و حمیت)۔
احمد غزنوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے احمد غزنوی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-04-09), فاروق سرورخان (06-04-09), مزمل فاروق (29-05-09), ام غزل (06-04-09), احمد بلال (24-04-09)
پرانا 06-04-09, 12:28 AM   #94
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,128
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,712 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد غزنوی مراسلہ دیکھیں
میں یہاں انسانی حقوق کے تمام نام نہاد علمبرداروں سے یہ پوچھنا چاہوں گا کہ۔۔۔ ایک لڑکی کو کوڑے مارے جانا (قطع نظر اس کے کہ یہ کن کا کام ہے، اور اس سے فائدہ کون اٹھا رہا ہے؟ یہ صحیح‌ تھا یا غلط) بڑا جرم ہے یا دینی مدارس کی سینکڑوں‌ معصوم بچیوں پر آتش و آہن کی بارش کرنا؟ یہ سب اُس وقت کہاں‌ تھے؟ وطنیت سے متاثر ذہنوں کو دیکھتے ہوٕئے کہا جاسکتا ہے کہ جب افغانستان، یا کسی اور مسلم ملک پر جارحیت ہوتی ہے تو اس وقت یہ اپنے ضمیر کو یہی تھپکی دے کر سلادیتے ہوں گے کہ یہ تمہارے ہموطن نہیں‌۔ لیکن جامعہ حفصہ کی بچیاں تو پاکستانی تھیں، کسی سرحدی یا "غیر" علاقے میں ‌بھی یہ سب نہیں‌ ہوا بلکہ دارالحکومت میں‌ یہ بربریت بپا کی گئی۔ عاصمہ جہانگیر نے اس وقت کوئی پریس کانفرنس بلا کر ایسے الفاظ کیوں نہیں کہے کہ یہ بم ان بچیوں پر نہیں‌ بلکہ ہم سب پاکستانیوں پر گرائے گئے ہیں؟ (واضح‌ رہے کہ جمعہ کے دن پریس کانفرنس میں عاصمہ جہانگیر نے یہ بات کہی تھی کہ یہ کوڑے اس لڑکی کو نہیں، ہم سب پاکستانیوں کی پشت پر پڑے ہیں۔۔۔ اللہ رے یہ غیرت و حمیت)۔
"جامعہ حفصہ" کی معصوم روحوں کو سلام!
اُس وقت بھی اہل حق نے آرمی ایکشن کی مذمت کی تھی۔ اس سے یہ نتیجہ کہاں نکلتا کے اب بھی خاموش رہا جائے؟ محض اس ایک مفروضے کی بنیاد پر کے "وہ ویڈیو جعلی ہے یا یہ کے وہ لوگ طالبان نہیں ہیں"
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-04-09), ام غزل (06-04-09)
پرانا 06-04-09, 12:35 AM   #95
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,730
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,993 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
"جامعہ حفصہ" کی معصوم روحوں کو سلام!
اُس وقت بھی اہل حق نے آرمی ایکشن کی مذمت کی تھی۔
اس بات نے میرے دل میں اپنے دوست کی قدر اور بھی بڑھادی
جیو
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (06-04-09)
پرانا 06-04-09, 01:11 AM   #96
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : احمد غزنوی مراسلہ دیکھیں
میں یہاں انسانی حقوق کے تمام نام نہاد علمبرداروں سے یہ پوچھنا چاہوں گا کہ۔۔۔ ۔
بہت ہی شکریہ احمد غزنوی صاحب ۔

کس بات کا شکریہ؟

اس بات کا شکریہ کہ آپ ہم سب کو نام نہاد کہہ رہے ہیں۔ یعنی یہ مان رہے ہیں کہ آپ کے اور ہمارے خیالات میں فرق ہے جس سے آپ متفق نہیں۔ بھائی میں بھی یہی کہہ رہا ہوں‌کہ میں آپ سے متفق نہیں ۔

تو اس بات کا شکریہ کہ ہم دونوں کا اپس میں ایک بات پر تو اتفاق ہے کہ ہم ایک دوسرے سے متفق نہیں۔

اس نااتفاقی کےو اتفاق میں‌بدلنے کے لئے ہی ہم نے ایک پارلیمینٹ‌بنائی کہ آپس میں‌مل جل کر قوانین بنا سکیں۔ کم از کم اس پر تو اتفاق کیجئے کہ ہم آپس میں بیٹھ کر باہمی مشاورت سے قانون سازی کریں ، ہماری عدالتیں متفقہ ہوں۔۔ ہماری ریکارڈ کیپنگ یکساں ہو۔

یا پھر آپ طے کرلیں کے آپ قوت کا استعمال کریں گے اور جواب میں‌ دوسرے فرقوں کو بھی قوت استعمال کرنے کی اجازت ہوگی؟ اس طرعیقے میں‌خامی یہ ہے کہ پھر جس کا بم بڑا ہوگا وہی جیتے گا۔ انسانیت کا راستہ اختیار کیجئے اور غیر انسانی سلوک کی مذمت کیجئے۔

کوئی ریکارڈ نہیں‌ہے کہ اس لڑکی نے کیا جرم کیا تھا، کن لوگوں‌نے گواہی دی تھی، جس نے فیصلہ کیا تھا وہ کس لائق تھا اور اس کو یہ اجازت کس نے دی تھی۔ ذہن میں‌رکھئے کہ حکومت کرنے کے لئے صرف علم کافی نہیں، آپ کو اختیار بھی چاہئیے ہوتا ہے۔ یہ اختیار عوام عطا کرتے ہیں کے حکومت کے نمائندہ کون ہونگے اور پھر یہ نمائندہ ہی قاضی یا جج کو اپائنٹ کرتے ہیں۔ تو بھائی اس طریقہ کے حامی کس طور نام نہاد انسانیت پرست ہوئے؟‌ کچھ حق کی بات کیجئے ۔

والسلام
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (06-04-09)
پرانا 06-04-09, 08:16 AM   #97
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ذرا یہ لنک دیکھئے، جس شخص نے ویڈیو بنائی ہے اس کا نام شوکت ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس لڑکی نے ایک تالی بان سے شادی سے انکار کردیا تھا اس لئے اس کو یہ سزا دی گئی۔ یہ لنک روزنامہ ڈان کا ہے۔
DAWN.COM | + Pakistan | Man who made Swat flogging video speaks to DawnNews
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-04-09), منتظمین (07-04-09)
پرانا 06-04-09, 10:57 AM   #98
Member
اجنبی
 
احمد غزنوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2008
مراسلات: 33
کمائي: 1,879
شکریہ: 111
25 مراسلہ میں 74 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
بہت ہی شکریہ احمد غزنوی صاحب ۔

کس بات کا شکریہ؟

اس بات کا شکریہ کہ آپ ہم سب کو نام نہاد کہہ رہے ہیں۔ یعنی یہ مان رہے ہیں کہ آپ کے اور ہمارے خیالات میں فرق ہے جس سے آپ متفق نہیں۔ بھائی میں بھی یہی کہہ رہا ہوں‌کہ میں آپ سے متفق نہیں ۔

تو اس بات کا شکریہ کہ ہم دونوں کا اپس میں ایک بات پر تو اتفاق ہے کہ ہم ایک دوسرے سے متفق نہیں۔

آپ کے شکریے کا شکریہ فاروق صاحب

میں‌ بھی دل سے قائل ہوا آپ کی صلاحیت کا

کس صلاحیت کا؟

بات کا رُخ دوسری جانب موڑنے اور اصل موضوع گول کردینے کی صلاحیت کا۔۔۔

آپ نے خود کو "انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں" میں‌ خود کو پانچواں‌ سوار تو آپ ہی کیا ہے ان کے دفاع کی کوشش کرکے۔ ورنہ میں‌ نے بطور خاص کسی کو مخاطب نہیں‌ کیا تھا۔

کیا آپ نے میری قوسین میں‌ لکھی تحریر دیکھی تھی؟

کیا میں نے یہاں‌ لڑکی کو کوڑے مارے جانے کے اس فعل کی حمایت کی؟

کیا میں‌ نے خود کو طالبان کا ترجمان ظاہر کیا تھا فاروق صاحب! کہ آپ نے یہ بات کہی:

اقتباس:
یا پھر آپ طے کرلیں کے آپ قوت کا استعمال کریں گے
فاروق صاحب! جو باتیں میں‌ نے کیں‌ ہی نہیں‌ آپ انہیں‌ مجھ سے کیوں‌ منسوب کررہے ہیں؟‌

اقتباس:
ذہن میں‌رکھئے کہ حکومت کرنے کے لئے صرف علم کافی نہیں، آپ کو اختیار بھی چاہئیے ہوتا ہے۔ یہ اختیار عوام عطا کرتے ہیں کے حکومت کے نمائندہ کون ہونگے اور پھر یہ نمائندہ ہی قاضی یا جج کو اپائنٹ کرتے ہیں۔ تو بھائی اس طریقہ کے حامی کس طور نام نہاد انسانیت پرست ہوئے؟‌ کچھ حق کی بات کیجئے ۔
کیا واقعی ہی میں نے اس طریقہ کے خلاف کچھ کہا ہے؟ یا اس طریقہ کے حامیوں کو نام نہاد انسانیت پرست کہا ہے؟ اس سے تو یہ تاثر ملتا ہے کہ جامعہ حفصہ پر جو جارحیت کی گئی وہ پارلیمنٹ میں ملک و قوم کے منتخب نمائندوں کی کسی متفقہ قرارداد کی منظوری کے بعد ہوئی تھی؟ اگر ہاں‌ تو پھر آپ حق بجانب ہیں یہ بات کہنے میں کہ "کچھ تو حق کی بات کیجیے" وگرنہ اپنی بات پر ذرا دیر کیلئے غور بھی کرلیں۔ بولنے کے بعد ہی اسے تول لیں۔۔

ذہن میں‌ رکھیے فاروق صاحب! میں یہاں‌ سوات واقعے کی حمایت میں‌ کچھ لکھنے نہیں آیا کیونکہ اُس معاملے کے حقائق فی الوقت کم از کم مجھ پر پوری طرح واضح‌ نہیں ہیں۔ میرا اصل سوال اب بھی اپنی جگہ باقی ہے اور اگر آپ "انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں" کی نمائندگی کرنے میں عز و شرف محسوس کرتے ہیں‌ تو اُس کا جواب فراہم کیجیے۔ بصورت دیگر بے وجہ میری بات کو اصل سیاق سے ہٹا کر اُس بنیاد پر بحث کرنے سے اجتناب ہی کریں تو بہتر ہے۔
احمد غزنوی آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد غزنوی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-04-09), احمد بلال (24-04-09)
پرانا 06-04-09, 03:24 PM   #99
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,730
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,993 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
ذرا یہ لنک دیکھئے، جس شخص نے ویڈیو بنائی ہے اس کا نام شوکت ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس لڑکی نے ایک تالی بان سے شادی سے انکار کردیا تھا اس لئے اس کو یہ سزا دی گئی۔ یہ لنک روزنامہ ڈان کا ہے۔
DAWN.COM | + Pakistan | Man who made Swat flogging video speaks to DawnNews

آج میں بھی ایک بیان لگادوں

کہ یہ ویڈیو میں نے بنائی ہے اور یہ پنٹاگون کے اسٹوڈیو میں تیار کی گئی ہے
جس طرح اسامہ کی ویڈیو تیار کی جاتی رہی ہیں

تو کیا آپ مان لیں گے ؟؟

ذرا اس پر بھی نظر ڈال لیں
میرے مطابق : سوات میں لڑکی کی سزا اور امن معاہدہ

Last edited by فیصل ناصر; 06-04-09 at 03:35 PM. وجہ: کچھ جملے بڑھاءے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 06-04-09, 06:22 PM   #100
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

روزنامہ ایکسپریس قابل اعتماد روزنامہ نہیں اور ابرار حسین صاحب کا آج تک پتہ نہیں کہ یہ کون ہیں۔
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (06-04-09)
پرانا 06-04-09, 06:27 PM   #101
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,730
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,993 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
روزنامہ ایکسپریس قابل اعتماد روزنامہ نہیں اور ابرار حسین صاحب کا آج تک پتہ نہیں کہ یہ کون ہیں۔
چلئے اگر آپ بی بی سی کو ہی قابل اعتبار سمجھتے ہیں تو " میں ایسا بلکل نہیں سمجھتا "

‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮ویڈیو جعلی ہے، حکومت کا اصرار‬
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 06-04-09, 06:27 PM   #102
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: Houston, Texas
عمر: 54
مراسلات: 3,247
کمائي: 25,909
شکریہ: 6,458
2,598 مراسلہ میں 7,610 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

احمد غزنوٰی صاحب جو نکات آپ کو دئے گئے آپ اس کے یکسر خلاف ہیں ۔ یہ سرف انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ہے تالی بان کے قوت کے ذریعے بے جا اثر و نفوذ کا، تالی بانی نظریہ کے بذریعہ قوت نفاذ کا جو دیگر مسلمانوں کا نطریہ نہیں ہے ۔ ہم اس پر سے فوکس نہیں ہٹائیں گے۔ اس لئے کہ اس کے بعد باری ہے ہماری خواتیں اور بچوں کی۔ یہ سارا عتاب آخر عورتوں پر کیوں ٹوٹتا ہے؟
فاروق سرورخان آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
پرانا 06-04-09, 06:34 PM   #103
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,396
کمائي: 261,128
شکریہ: 51,152
7,457 مراسلہ میں 21,712 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
روزنامہ ایکسپریس قابل اعتماد روزنامہ نہیں اور ابرار حسین صاحب کا آج تک پتہ نہیں کہ یہ کون ہیں۔
مجھے آپ کی اس بات سے اختلاف ہے۔
shafresha آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-04-09), ابرارحسین (06-04-09)
پرانا 06-04-09, 06:43 PM   #104
ناظم اعلی

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 15,966
کمائي: 276,730
شکریہ: 33,203
12,657 مراسلہ میں 36,993 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
احمد غزنوٰی صاحب جو نکات آپ کو دئے گئے آپ اس کے یکسر خلاف ہیں ۔ یہ سرف انسانی حقوق کا مسئلہ نہیں ہے۔ یہ ہے تالی بان کے قوت کے ذریعے بے جا اثر و نفوذ کا، تالی بانی نظریہ کے بذریعہ قوت نفاذ کا جو دیگر مسلمانوں کا نطریہ نہیں ہے ۔ ہم اس پر سے فوکس نہیں ہٹائیں گے۔ اس لئے کہ اس کے بعد باری ہے ہماری خواتیں اور بچوں کی۔ یہ سارا عتاب آخر عورتوں پر کیوں ٹوٹتا ہے؟
انسانی حقوق کا مسئلہ صرف مجاھدین کی باری پر یاد کیوں آتا ہے
عورتوں پر مظالم کی داستانیں تو طویل ہیں پاکستان میں

اور ہم میں سے کوئی بھی عورتوں پر ظلم کا حامی نہیں ہے

حالانکہ گھریلو قسم کے شوہروں پر بیوی کے مظالم بھی کچھ کم نہیں ہوتے لیکن اس پر بھی کوئی بات نہیں کرتا
(ایڈیٹر کا مراسلہ نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں)
نوٹ : اس کو آپ بیتی نا سمجھا جائے
فیصل ناصر آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-04-09), منتظمین (07-04-09), ام غزل (06-04-09), طاھر (08-04-09)
پرانا 06-04-09, 07:08 PM   #105
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2007
مراسلات: 956
کمائي: 31,088
شکریہ: 1,294
713 مراسلہ میں 2,273 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
روزنامہ ایکسپریس قابل اعتماد روزنامہ نہیں اور ابرار حسین صاحب کا آج تک پتہ نہیں کہ یہ کون ہیں۔
آپ میرے بارے میں‌کیا جاننا چاہتے ہیں جس کے بعد میں‌قابل اعتبار ہو جاؤں ، ویسے جو کچھ میں‌نے شیئر کیا ہے وہ میر انہیں ہے بلکہ پاکستان کے ایک معروف تجزیہ نگا ر کا تجزیہ ہے، اور ایک معروف اخبار کی رپورٹ ہے۔
ابرارحسین آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
ابرارحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (06-04-09)
جواب

Tags
girl, images, واقعات, لوگ, لڑکی, موقع, ممکن, معلوم, ایٹم بم, اللہ, اردو, اسلام, اسلامی, حکم, حضرات, خواتین, خان, داڑھی, سال, شخص, طالبان, عورت, صوبہ, صبر, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سانحہ گودھرا کے 11 مسلمانوں کوبھارت نے موت کی سزا سنادی ALI-OAD خبریں 0 02-03-11 08:37 AM
بچوں کے لیئے کہانیاں (نافرمانی کی سزا) shafresha بچوں کے لیے کہانیاں 2 01-09-10 02:35 AM
حفاظتی بندوں کے بنا نے میں کرپشن کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی:شہبازشریف جاویداسد خبریں 1 28-08-10 09:25 PM
ورلڈ کپ میچ دیکھنے پر کوڑوں کی سزا منتظمین خبریں 16 16-06-10 07:38 PM
بچوں کو نا فرمانی کی سزا Zullu230 گپ شپ 0 14-12-07 11:30 AM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Search Engine Friendly URLs by vBSEO 3.3.1
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger